Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

$
0
0

برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
اس ہفتے آپ کی آن لائن یا اسٹاک ایکسچینج میں کی گئی سرمایہ کاری اور بلاخوف رسک لینے والی عادت آپ کو فائدہ دے سکتی ہے۔ ایک اچھا مالی فائدہ ہوسکتا ہے لیکن مزید سرمایہ کاری سوچ سمجھ کے کیجیے گا، کیوںکہ کچھ نقصان کا خدشہ بھی موجود ہے۔ ممکن ہے اس خرچے کی وجہ آپ کی صحت کی خرابی ہو۔ کچھ دوستوں سے وابستہ امیدیں مکمل طور پر پوری نہ ہوسکیں گی۔

برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
اولاد کی فکر ہوسکتی ہے۔ بچوں کی صحت اور ذہنی رجحانات پر نظر رکھیں۔ ان کی تعلیم کے سلسلے میں آپ کی طرف سے بے پرواہی کا اندیشہ ہے یا ان کی توجہ کی کمی سے آپ کو فکر لاحق ہوسکتی ہے۔ چھوٹے بھائی بہن اور والدین سے اختلاف ہوسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ اس میں شدت نہ آنے پائے دو نومبر کو دلی سکون حاصل رہے گا اور سفر کا بھی امکان ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
کیریئر میں ایک دباؤ سا محسوس ہوسکتا ہے۔ آپ اپنے کام میں بہت زیادہ مشقت اور غورفکر سے کام لے رہے ہیں، اس وجہ سے آپ کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ کوشش کریں کہ اپنی خوراک اور نیند کو بھی مناسب وقت دیں۔ ورنہ کام کے ساتھ صحت بھی متاثر ہوجائے گی۔ اس ہفتے مالی فائدہ ضرور ہوگا اور ضروریات زندگی بھی میسر ہوںگی۔

برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
ایک پرانا تعلق یا معاملہ ذہنی الجھن کا سبب بنا رہ سکتا ہے، جس کی وجہ سے ذہنی بے سکونی ہوسکتی اور آپ کا لہجہ سخت ہوسکتا ہے یا ایسا رویہ جسے آپ کے قریبی افراد آپ کے شایان شان نہیں سمجھتے۔ اس ہفتے ایک ایسے مہربان دوست کے ساتھ کچھ وقت گزر سکتا ہے جس سے آپ کو اچھے مشورے اور توانائی حاصل ہو۔ محبوب یا اولاد پر مالی خرچہ ہوسکتا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
اس ہفتے آفس کا تبادلہ ہوسکتا ہے۔ اگر کاروبار سے وابستہ ہیں تو کاروبار میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، گھر یا رہائش گاہ تبدیل ہوسکتی ہے یا تزئین وآرائش کی جانب توجہ ہوسکتی ہے۔
بیرون ملک ہجرت یا سفر کے لیے ارادہ بن سکتا ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں خون کا دباؤ کم زیادہ ہوسکتا ہے۔ غیرمعیاری غذائیں کھانے سے بھی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا سیارہ سفر کے خانے میں سفر کررہا ہے لیکن یہاں وہ دو خراب گھروں کے سیاروں کے ساتھ ہے۔ سفر میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ اپنے مقاصد اور گاڑی کی صحت کو ایک بار پھر چیک کرلیں۔ شریکِ حیات کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ خوش بختی مہربان رہے گی لیکن کچھ مشکلات اور الجھنیں بھی ممکن ہیں۔ مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
کیریئر میں تبدیلی یا تبادلہ ممکن ہے۔ ممکن ہے حالات کی سختی کے سبب آپ خود ہی استعفٰی دے دیں یا نیا راستہ اختیار کرلیں۔ آپ کی نیند اور صحت مناسب دکھائی نہیں دیتی اور ایسے میں آپ کا احساسِ زیاں آپ کو کم زور کر سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ مثبت سوچیں۔ کسی غیرملکی یا اجنبی سے فائدہ ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ اگر کاروبار یا نیا کیریئر شروع کرنے جارہے ہیں تو یہ ایک بہترین وقت ہے۔ آپ اس سلسلے میں عملی قدم ضرور اٹھائیں۔ آپ کے مقدر کا سیارہ آپ کو سعد روشنی دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں بزرگوں کا تعاون حاصل رہے گا۔
زیادہ غوروفکر سے گریز کریں، تاکہ ذہنی تناؤ سے بچ سکیں۔ ایسے میں بلڈپریشر متاثر ہوسکتا ہے۔ آپ کا پہلا تعلق متاثر رہے گا جب کہ دوسرا بہتر ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
اس ہفتے آپ کی صحت کا متاثر ہونا طے ہے۔ اسپتال یا پولیس اسٹیشن کا چکر لگ سکتا ہے۔ آپ کو کسی قانونی مشکل میں بھی الجھن کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اگر آپ بیرون ملک جانے کے لیے کوشاں ہیں تو اس ہفتے اس میں کچھ ضروری اور کچھ غیرضروری رکاوٹیں سر اٹھا سکتی ہیں۔ یہ سارے امور آپ کی ذہنی الجھن اور صحت کی خرابی کی وجہ بن سکتے ہیں۔

برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
ایک عرصے سے جاری صحت کی خرابی اور ذہنی ونفسیاتی الجھن یا کسی معاملے میں فیصلہ کن نتیجے پر نہ پہنچ پانے کا وقت گزر چکا ہے۔ اس ہفتے کچھ پرانے مراسم اس سلسلے میں آپ کو نفع نقصان کی تمام باریکیاں سمجھادیں گے اور آپ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔ ممکن ہے اس سلسلے میں عملی طور پر میدان میں اترنے کا فیصلہ کرسکیں۔

برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
زہرہ آٹھویں خانہ پر ہے، لیکن ہبوط میں ہے۔ کہیں سے ڈوبا ہوا پیسہ مل سکتا ہے۔ ایسے میں کہیں سرمایہ کاری بالکل نہ کریں۔ آپ کی صحت خصوصاً نظامِ انہضام متاثر رہے گا۔ اس سلسلے میں توجہ دیں۔ مکان کے سلسلے میں کچھ فکر ہوسکتی ہے۔ ممکن ہے مالک مکان خواہ مخواہ تنگ کرے، بلکہ ایسا گذشتہ ہفتے سے ہوسکتا ہے پرانا مالی معاملہ حل ہوسکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
امید ہے کہ مسلسل ذہنی دباؤ کا یہ آخری ہفتہ ہوگا۔ کوشش کریں کہ اس ہفتے کوئی بڑا فیصلہ نہ کریں۔ اس کے بعد پرانے تسلسل سے پریشان رکھنے والے مسائل کا حل نکل آئے گا۔ اس ہفتے آپ کو بچوں اور محبوب سے راحت ملے گی۔ اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے بھی آسانیاں حاصل ہوسکیں گی۔ ازدواجی تعلقات میں کچھ غلط فہمیاں سر اٹھاسکتی ہیں۔

The post علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles