Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4424

روحانی دوست

$
0
0

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)ذ

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
30اکتوبر تا 5 نومبر 2023
پیر 30اکتوبر 2023
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ جذباتی غیرمتوقع حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اچھا یا برا ہر شخص کے ذاتی اعداد پر منحصر ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے،
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د، م یا ت ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں،کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ اسمِ اعظم ’’یارحیم، یارحمٰن، یااللہ‘‘ 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 31 اکتوبر 2023
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ منگل کے دن تین کا عدد بہتر ہے۔ تین اور 9 کا عدد ایک ہی مزاج کے حامل ہیں۔ بہتری کے نئے راستے کھل سکتے ہیں، لیکن یہاں تشدد کو بڑھاوا مل سکتا ہے اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3 کاعدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج، ل یا ش ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور6 خصوصاً 1 یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا، ی یا غ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیورٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ وظیفۂ خاص ’’یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم‘‘ 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ یکم نومبر 2023
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ بدھ کے دن 6 کا عدد انسانی غوروفکر میں روانی لاسکتا ہے۔ سفر اور گفتگو سے مسائل کے حل نکل سکتے ہیں اور راحتیں مل سکتی ہیں۔
1،4،5،6، 8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 یا 7 خصوصاً 7 یا پیدائش کا دن جمعہ یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زردرنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ وظیفۂ خاص ’’یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ‘‘ 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 2 نومبر 2023
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔ مذہبی مقامات اور ادارے خبروں میں نمایاں رہ سکتے ہیں۔ سفر ہوسکتے ہیں اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،5،6،7 اور9 خصوصاً1 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا، ی یا غ ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4 یا 8 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ح، ف یا خ ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ وظیفۂ خاص ’’سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس، یاوھابُ، یااللہ‘‘ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ3 نومبر 2023
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ 9 کا عدد ایک جارحانہ مزاج رکھتا ہے جب کہ جمعہ یعنی زہرہ نرمی کا مزاج رکھتا ہے۔ کچھ تکلیف دہ خبریں سامنے آسکتی ہیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و، س یا خ ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے، لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 4،8 یا 9 کا عدد خصوصاً 8 یا پیدائشی دن ہفتہ یا جن کے نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ’’سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ‘‘ 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ4 نومبر 2023
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ زمین کے کاموں سے وابستہ افراد کی زندگی میں حائل رکاوٹیں دور ہوسکتی ہیں اور آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائشی دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج، ل یا ش ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 یا 6 خصوصاً 5 عدد یا پیدائشی دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ن،ہ یا ث ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذوریا عمر رسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ’’یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ‘‘ 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 5نومبر 2023
آج کا حاکم نمبر 6 ہے۔ ایک خوب صورت دن کہ جس میں آپ اپنے دل کے قریب اور نظر سے دور رہنے والوں سے ملاقات کرسکیں گے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،4،5،6،8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص، ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور7 خصوصاً 7عدد یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل،کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ وظیفۂ خاص ’’یاحی، یاقیوم، یااللہ‘‘ 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4424

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>