کسی بھی فرد میں خون کی کمی اور خون نہ بننے کی سب سے بڑی وجہ میٹابولزم کی خرابی ہے۔
غذائی رد و بدل کے ساتھ مناسب ادویات کا استعمال بھی ضرور کرنا چاہیے۔ مفید غذاؤں کا استعمال بڑھانے اور نقصان دہ خوراک میں کمی کرنے سے بھی کافی افاقہ میسر آتا ہے۔ خون کی کمی میں مبتلا خواتین سب سے پہلے یہ یقین دھانی کر لیں کہ انہیں کوئی نسوانی مسئلہ نہ ہو۔ اسی طرح مرد حضرات بھی خون میں کمی کا باعث بننے والے دوسرے امراض کی جانچ پڑتال ضرور کرلیں۔ اگر کوئی ایسا مسئلہ ہو تو اس کا علاج بھی لازم کریں، ورنہ ہر طرح کی کوشش بے سود جائے گی۔
جسمانی کمزوری اور خون کی کمی دور کرنے کے لیے بطورِ علاج معروف طبی مرکب اکسیرِ جگر شربت کے دو چمچ صبح و شام نہار منہ عرقِ بادیان کے آدھے کپ میں ملا کر پینا شروع کر دیں۔ رات سوتے وقت دوا ء لمسک معتدل سادہ ایک چمچی نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔ بینگن، بڑا گوشت، چاول، انڈہ، دال مسور، تلی، بھنی، ترش، بادی اور مرغن غذائی اجزاء سے مکمل پرہیز کریں۔
موسمی پھل، کچی سبزیاں،ترکاریاں اور سلاد بکثرت استعمال کریں۔ انار، انگور، امرود،سیب،ٹماٹر، مسمی پالک،گاجر کا مربہ ،بہی کا مربہ، چقندر، شلجم ،مولی، کھیرا، گھیا، ٹینڈے اور پودینہ ،انار دانہ و ادرک کی چٹنی باقا عدہ رو ز مرہ خوراک میں شامل کریں۔ خالی پیٹ تیز قدموں کی سیر اور ہلکی پھلکی ورزش کرنے کو معمول بنائیں۔ صاف وشفاف ہوا میں لمبی لمبی سانسیں لیناخون میں تازہ آکسیجن ان ٹیک لیول بڑھانے کا بہترین قدرتی ذریعہ ہے۔
The post جسم میں خون کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.