Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

جو رہے سب سے آگے

$
0
0

فلم انڈسٹری کا جب سے آغاز ہوا اور یہاں مختلف اداکاروں نے پرفارم کرنا شروع کیا، شاید تب ہی سے ان میں مسابقت کے ساتھ ساتھ مقابلہ بازی کے رحجان کو فروغ ملنا شروع ہوا۔

یہ مقابلہ جب تک مثبت رہا تو ٹھیک تھا، لیکن جب اس میں ایک دوسرے کے ساتھ حسد اور جلن جیسے جذبات پیدا ہو جائیں تو عروج سے زوال کا سفر بڑی جلدی طے ہو جاتا ہے۔ فلموں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اداکاروں کو ان کی کام یاب اور سپر ہٹ فلموں کے حوالے سے کٹیگرائز کیا جاتا رہا ہے، لیکن وقت بدلنے کا ساتھ ساتھ نمبر گیم کا یہ کھیل مزید وسیع ہوتا گیا۔ اب نہ صرف فلموں کی کام یابی کے اعتبار سے آرٹسٹوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے، بلکہ اب یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا یعنی گوگل، ٹوئٹر، فیس بک، یاہو اور انسٹاگرام وغیرہ پر کون سا اداکار یا اداکارہ کتنے مقبول ہیں۔ اس حوالے سے دیکھتے ہیں کہ سال 2014میں کس اداکار کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

٭سلمان خان: بولی وڈ کے دبنگ خان کے2014 کا آغاز فلم جے ہو سے ہوا تھا۔ اس فلم میں ان کے مقابل رانی مکھرجی سے مشابہت رکھنے والی نئی اداکارہ ڈیزی شاہ نے ہیروئن کا رول کیا تھا۔ فلم کو اتنی مقبولیت نہیں ملی، جس کی توقع کی جارہی تھی، اس کے باوجود یہ فلم صرف سلمان کی وجہ سے کام یابی سے ہم کنا ر ہوئی اور سلمان کی سحرانگیز کرشماتی شخصیت نے اس فلم کو چار چاند لگادیے۔ سلمان کی اس سال ریلیز ہونے والی دوسری فلم کک تھی جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ یہ فلم سال کی سپرہٹ فلموں ہیپی نیو ائیر، بینگ بینگ میں شامل ہوکر نمبر تین پر رہی۔ 2014میں اپنی بہن ارپتا کی شادی اور شاہ رخ خان کے ساتھ روابط کے خبروں اور اس کے علاوہ ان کی آنے والی فلموں بجرنگی بھاجن اور پریم رتن دھن پاؤ نے انہیں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے اسٹار بنادیا ہے ۔

٭کترینہ کیف: سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کی سال میں ریلیز ہونے والی فلم دھوم تھری اور بینگ بینگ سپر ہٹ قرار پائیں۔ اس کے علاوہ رنبیرکپور کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور رنبیر کی فیملی کی جانب سے پذیرائی نہ ملنے کی بنا پر کترینہ کیف سال 2014 سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بنادیا ہے۔

٭شاہ رخ خان: بولی وڈ کے کنگ خان کو مقبولیت یا شہرت حاصل کرنے کے لیے کسی اور سہارے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ ان کے کریڈٹ پر پہلے ہی ان گنت کام یابیاں ہیں۔ سال2014  میں کنگ خان کو خبروں میں رہنے کے لیے کسی نیوز کی ضرور ت نہیں تھی۔ سال میں شاہ رخ کی فلم ہپی نیوایئر سب بڑی ہٹ فلم قرار پائی۔ اس فلم کے لیے شاہ رخ نے ہر قسم کی پبلسٹی کا سہارا لیا۔ انڈیا کے ہر پلیٹ فارم سے ہی نہیں دبئی اور یورپ میں بھی اس کی بھرپور تشہیر کی گئی۔ اس کے علاوہ شاہ رخ کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے اپنی ریلیز کے انیس برس یعنی ایک ہزار ہفتے پورے کر لیے۔ اسی لیے شاہ رخ کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

٭دیپکا پاڈوکون: دیپکا پاڈوکون 2013 سے کام یاب اداکارہ تسلیم کی جارہی ہیں۔ اس سال ان کی فلم ہیپی نیوایئر سپر ہٹ ہوئی، اس کے علاوہ ارجن کپور، ڈمپل کپاڈیہ اور نصیرالدین شاہ کے ساتھ ان کی فلم فائینڈنگ فنی کو بھی پذیرائی ملی۔ دیپکا نے خود کو ایک بہت میچور اور سلجھی ہوئی اداکارہ ثابت کیا ہے۔ اپنے کواسٹار رنویرسنگھ کے ساتھ خفیہ تعلقات کی بنا پر دیپکا اس سال سب سرچ کی جانے والی ہیروئینز میں نمایاں قرار پائی ہیں۔

٭اکشے کمار: اکشے کمار کو بولی وڈ کا اصل کھلاڑی کہا جاتا ہے۔ اس کی بُری سے بُری فلم بھی چلتے چلتے کام یابی کے قدم چوم ہی لیتی ہے۔ گذشتہ سال یعنی 2014 میں اکشے کی ریلیز ہونے والی فلم ہالیڈے سپرہٹ ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ اس فلم میں گبر کے گیٹ اپ میں ایک گانا گبر اکشے کے لیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوا۔ اس گیت نے اکشے کی آن لائن مقبولیت میں کئی گنا اضافہ کیا۔

٭عالیہ بھٹ: مہیش بھٹ کی چھوٹی بیٹی عالیہ بھٹ کو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ شہرت اس وقت ملی جب ٹی وی کے ایک پروگرام کافی ودھ کرن میں کرن جوہر کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ انڈیا کے صدر کا کیا نام ہے؟ کے جواب میں عالیہ نے کہا تھا کہ وہ پریزنٹ آف انڈیا کے نام سے واقف نہیں۔ بعدازاں عالیہ نے اس بات کی مختلف مواقع پر تردید بھی کی۔ اس کے علاوہ گذشتہ سال اس کی ریلیز ہونے والی تینوں فلمیں ہائی وے، ٹو اسٹیٹس اور ہمپٹی شرما کی دلہنیا کام یابی سے ہم کنار ہوئیں، جس سے انڈسٹری میں اس کی ساکھ بہتر ہوئی۔

٭رنبیر کپور: رنبیر کپور گذشتہ سال کام کی نسبت دوسر ی سرگرمیوں کی بنا پر خاصے مقبول اور معروف ٹھیرے۔ سوشل میڈیا میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسٹارز کی فہرست میں رنبیر کپور چوتھے نمبر پر ہیں، جس کی پہلی وجہ کترینہ کیف کے ساتھ ان کے زبان زد عام تعلقات ہیں، جس کی وہ ہر جگہ تشہیر کرتے پھرتے ہیں۔ ساتھ ہی اپنی مما اور ڈیڈی کو بھی اپنی اور کترینہ کی شادی کے لیے بھی منا رہے ہیں۔ ان خبروں کو لے کر رنبیر اس سال سب سے زیادہ سرچ کیے گئے۔ اس کے علاوہ انڈین سپر لیگ میں ممبئی ٹیم کی ساتھ شراکت کی بنا پر بھی وہ خبروں کا حصہ بنے رہے۔ یاد رہے کہ سال 2014 میں رنبیر کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔ اس کے باوجود وہ پبلسٹی میں سب سے آگے رہے۔

٭پریانکا چوپڑہ: سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑہ نے خود کو انڈسٹری کی بہت منجھی ہوئی اور کام یاب اداکارہ ثابت کیا ہے۔ اس کے ساتھ آنے والی کی کئی اداکارائیں انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں یا کم فلموں میں کام کر رہی ہیں، لیکن پریانکا نے خود کو ہر طرح سے ثابت قدم رکھا ۔ گذشتہ سا ل پریانکا کی ایک فلم میری کوم ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم ایک حقیقی کہانی پر مبنی تھی۔ اس فلم میں پر یا نکا نے خاتون باکسر میری کوم کا لازوال کردار کیا۔ گو کہ مدھر بندھارکر کی یہ فلم باکس آفس پر کوئی دھماکا نہ کر سکی، لیکن میری کوم کے روپ میں پریانکا کے کام کی سب ہی نے تعریف کی۔ اس فلم کے حوالے سے وہ سوشل میڈیا پر سر چ کی جانے والی ہیروئنز میں نمبر چار پر رہی۔

٭شاہد کپور: حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا یا گوگل پر سرچ کیے جانے والے اسٹارز میں شاہد کپور نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کی وجہ ان کی فلم حیدر ہے، جوکہ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کے حوالے سے یہ بات کہی جارہی ہے کہ اس کے ذریعے انڈسٹری میں شاہدکپور کا دوسرا جنم ہوا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر کام یاب ہوئی تھی۔ خود شاید بھی حیدر کو اپنے لیے خوش قسمتی کی علامت تصور کرتے ہیں کہ جس کی کام یابی کی بدولت انہیں ایک نئی پہچان ملی۔

٭ایشوریا رائے بچن: یوں تو مسز ایشوریا رائے بچن کا نام اور کام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ وہ بغیر کسی وجہ کے بھی سوشل میڈیا پر خاصی مقبول و معروف ہیں، لیکن گذشتہ سال وہ کینز فلم فیسٹول میں اپنی شرکت کی بنا پر مقبول رہیں۔ فیسٹول کے لیے ایشوریا کا خاص طور پر تیار کیا گیا ۔ اس کے علاوہ تین سال کے وقفے کے بعد فلم جذبہ کے ذریعے کم بیک کرنے والی ایشوریا اس وجہ سے بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی گئیں۔

٭امیتابھ بچن: مسٹر بگ بی کا نام انڈسٹری کے لیے ایک اہم ستون کا درجہ رکھتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کام یابی، شہرت، عزت اور پیسہ خود امیتابھ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ گذشتہ سال امیتابھ گوگل کے علاوہ سوشل میڈیا کی دیگر سائٹ پر بھی مقبولیت کے اعتبار چھٹے نمبر پر رہے۔ اس کی سب سے پہلی وجہ ان کا کام یاب ترین ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی ہے، جس کی مقبولیت میں اضافہ صرف بگ بی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ اس کے علاوہ 72سال کی عمر میں سولو ہیرو کے طور پر انہوں نے بھوت ناتھ ریٹرن جیسی سپرہٹ فلم دی۔ یہ بولی وڈ کا ایک ریکارڈ ہے۔ ساتھ ہی ان کی آنے والی فلموں پیکو اور شمیتابھ کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

٭کرینہ کپور: کرینہ کپور کو سیف سے شادی کے بعد سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ اس کی وجہ اس کی سال 2014میں اجے دیوگن کے ساتھ سپر ہٹ ہونے والی فلم سنگھم ریٹرن تھی۔ اس کے علاوہ اپنے شوہر کے ساتھ ہنی مون منانے کے لیے وہ دنیا کے مختلف ممالک بھی گئی۔ پاکستانی اسٹار فواد خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے حوالے سے بھی کرینہ خبروں کا حصہ بنی رہی اور اس کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ وہ کسی فلم میں فوادخان کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

٭ورون دھون: فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کا بیٹا ورون نئی نسل کے ہیروز میں سوشل میڈیا میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اپنی پہلی فلم میں تیرا ہیرو اور پھر اس کے بعد ہمٹی شرما کی دلہنیا کی باکس آفس پر کام یابی نے ورون کو کام یاب اداکار بنادیا۔ یہ ہی وجہ تھی کہ سوشل میڈیا پر مقبولیت کے اعتبار سے وہ چھٹے نمبر پر رہا۔

٭انوشکا شرما: اپنی پہلی فلم رب نے بنادی جوڑی سے ہٹ ہونے والی اداکارہ انوشکا شرما نے اب تک معیاری اور بہترین کام کیا ہے اور اس نے فلموں کے انتخاب میں تعداد سے زیادہ معیار پر توجہ دی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ اس کی اداکاری میں دن بہ دن بہتری آتی گئی۔ گذشتہ سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم پی کے کی کام یابی، پھر کافی ودھ کرن میں اسے بطخ جیسے ہونٹوں والی کا خطاب دیا گیا اور سوشل میڈیا پر ان باتوں کے علاوہ کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ انوشکا کے تعلقات کے چرچے عام رہے۔ اسی لیے گوگل پر انوشکا مقبولیت کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر رہی۔

٭رنویر سنگھ: رنویر سنگھ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم کل دل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مقبول رہا۔ فلم کل دل میں پاکستانی اداکار علی ظفر بھی ان کے ساتھ تھے۔ فلم نے باکس آفس پراوسط درجے کی کام یابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ سڑک پر عجیب وغریب حرکتیں کرتے ہوئے بھی وہ کافی مقبول رہا۔ ساتھ ہی دیپکا پاڈوکون کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات نے رنویر کی شہرت میں اضافہ کیا۔

٭فواد خان: بہت سے لوگ فواد کو ان کے ان کے ڈراموں کے کردار اشعر اور زارون کے نام سے جانتے ہوں گے، لیکن بھارتی فلم خوب صورت میں کام کرنے کے بعد ان کی شہرت میں بے پناہ اضافی ہوا ان کی مقبولیت نوجوان لڑکیوں میں بہت زیادہ رہی سونم کپور کے ساتھ فلم خوب صورت میں کام کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ لوگ ان کے بارے میں مکمل جاننے میں دل چسپی لینے لگے تھے۔

٭سونم کپور: سونم کپور کو ہر طرح سے خبروں میں رہنے کا گُر آتا ہے۔ وہ فلم میں کام کر رہی ہو یا نہیں، اپنے کسی نہ کسی بیان کے حوالے سے وہ خبروں کا حصہ بنی رہتی ہے۔ گذشتہ سال بھی دیپکا پاڈوکون کی کینز فلم فیسٹول میں شرکت کے حوالے سے سونم نے بیان دیا تھا کہ دیپکا اداکارہ تو اچھی ہے لیکن کینز فلمی میلے میں اس کا ڈریس سینس انتہائی خراب تھا۔ اس بیان کے علاوہ اس کی ریلیز ہونے والی فلم خوب صورت اور آنے والی فلم ڈولی کی ڈولی حوالے سے وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول رہی۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles