Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

بالی ووڈ وڈ اسٹارز کے مہنگے تحائف جو یادگار بن گئے

$
0
0

شوبز کی دنیا ایک ایسی طلسماتی کائنات ہے جہاں کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ فلموں کی ناکامی اور کام یابی کے علاوہ بھی شوبز کے ہر میدان سے وابستہ افراد ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کی تگ ودو میں مصروف رہتے ہیں۔

انھیں کہیں کسی کو نیچا دکھانا ہوتا ہے اور کہیں اپنے آپ کو اسپیشل پرسن قرار دینا ہوتا ہے۔ ایک دوسر ے سے مقابلہ اداکاری، ناکامی کام یابی، ڈریسز، ہیئراسٹائل اور اسی طرح کی دوسری چیزوں سے کیا جاتا ہے لیکن ان میں سب سے اہم چیز تحفہ ہے۔ انڈسٹری سے وابستہ افراد کبھی دوستی نبھانے کے لیے تو کبھی اپنے آپ کو بہت دیالو ثابت کرنے کے لیے اور کبھی دوسرے کو نیچا دکھانے کے ایک دوسرے کو منہگے سے منہگے تحائف دیتے رہتے ہیں۔ ان میں سب ہی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ یہاں چند ایسے ہی بیش قیمت تحائف کا ذکر کیا جارہا ہے:

٭راج کمار کندر اور شلپا شیٹھی:

بالی ووڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک شادی راج کمار کندر اور شلپا شیٹھی کی تھی۔ شلپا نے برطانیہ سے نشر ہونے والے پروگرام بگ باس سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی۔ نہ صرف یہ بلکہ اس نے یوگا ایکسپرٹ کے طور پر بھی کام یابی اور شہرت پائی۔ شلپا گو کہ ایک کام یاب اور منجھی ہوئی اداکارہ نہیں بن پائی لیکن اسے قسمت کی دھنی ضرور کہا جا سکتا ہے۔ راج کمار کندرا کی شلپا سے دوسری شادی تھی۔ یہ لو میرج تھی۔

راج نے شلپا کو پانے کے لیے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ راج کی طرف سے شلپا کو یوں تو تحفے ملتے ہی رہتے ہیں لیکن اس نے شلپا کو شادی پر بہ طور تحفہ دبئی میں قائم دنیا کے بلند ترین اسکوائر برج خلیفہ میں 19thفلور پر ایک لش اپارٹمنٹ گفٹ کیا۔ نہ صرف یہ بلکہ شادی کے بعد آئی پی ایل میں راجستھان رائل کی ٹیم بھی شلپا کو تحفے میں دی۔

٭شاہ رخ خان:

شاہ رخ خان صرف بالی ووڈ ہی کے کنگ نہیں بلکہ وہ ہر دل کے بادشاہ ہیں۔ ان کے دوست انہیں دوستوں کا دوست مانتے ہیں۔ غیرمحسوس طریقے سے اپنے یار دوستوں کی مدد کرنا شاہ رخ کی ایک بہت اچھی عادت ہے اور اسی لیے ان سے سب ہی خوش رہتے ہیں۔ شاہ رخ کی ایک فلم را ون جو کہ ان کی ہوم پروڈکشن تھی، بلاک آفس پر اوسط درجے کی کام یابی ہی حاصل کر پائی تھی۔ اس کے باوجود شاہ رخ نے راون کی ٹیم کے 5 ممبرز کو BMW7گاڑیاں تحفے میں دی تھیں۔ ان میں سے ہر ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ کے قریب تھی۔

یہ تحفہ لینے والوں میں ساؤتھ انڈیا کے سپراسٹار رجنی کانت، ارجن رام پال اور انوبھاؤ سنہا شامل تھے۔ اس سے پہلے بھی شاہ رخ اپنی دریا دلی کی مظاہرہ کر چکے ہیں۔ فلم میں ہوں نا کی ریلیز کے بعد انہوں نے فرح خان کو Hyundai SUVتحفے میں دی تھی، جب کہ اوم شانتی اوم کی کام یابی پر فرح خان کو شاہ رخ نے مرسیڈیز کار گفٹ کی تھی۔ اس فلم کے ایک گانے میں، جس میں انڈسٹری کے کئی نامور اداکاروں نے پر فارم کیا تھا، شاہ رخ نے ان سب کو قیمتی تحائف بھجوائے تھے۔ راون میں ایک اسپیشل کردار کرنے پر شاہ رخ کان نے سنجے دت کو منہگی ترین موٹر بائیک گفٹ کی۔

گذشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم چنائے ایکسپریس کے ڈائریکٹر روہیت شیٹھی کو بھی شاہ رخ نے ED Hardyکی موٹر بائیک تحفے میں دی تھی۔ اس کے علاوہ حال ہی میں شاہ رخ نے ابھیشیک بچن کو Harley Davidson کی موٹر بائیک تحفے میں بھجوائی ہے ۔

٭ودو ونود چوپڑہ اور امیتابھ بچن:

فلم میکر ودو ونود چوپڑہ کی فلم اکلیاوا میں بگ بی نے رائل گارڈ کا رول کیا تھا۔ ونود کی ایک لمبے عرصے سے خواہش تھی کہ وہ کبھی امیتابھ کے ساتھ کام کرے اور یہ خواہش اس وقت پوری ہوئی جب بگ بی کو اکیلاوا میں اپنا کردار اور فلم کی کہانی بے حد پسند آئے۔ فلم باکس آفس پر دھوم تو نہ مچاسکی البتہ ودو ونود کی خواہش پوری ہونے پر اس نے امیتابھ کو برانڈ نیورولز روائس کار تحفے میں دی۔ اس کی قیمت 3.5کروڑ تھی۔ امیتابھ نے اپنے ڈائریکٹر کا دیا ہوا گفٹ خوش دلی سے قبول کیا۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس سے اگلے دن ہی امیتابھ نے بھی رولز رائس کار ونود کو تحفہ میں بھجوائی تھی۔ بگ بھی کا گفٹ پانے کے بعد کہنا تھا کہ انہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہالی وڈ کے فلم میکر اسٹیون اسپیل برگ نے انہیں یہ تحفہ دیا ہو۔

٭سلمان خان:

بالی ووڈ میں بیڈ بوائے کا امیج حاصل کرنے والے سلمان خان جس کی فلمیں فلاپ ہو یا ہٹ وہ بولی وڈ میں نمبر تھری کے گیم میں شامل رہتا ہے۔ سلمان خان کا تحفے دینے میں کوئی ثانی نہیں۔ وہ اپنے دوستوں کو خوش رکھنا جانتا ہے اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ تحفہ دینے سے آپس میں محبت بڑھتی ہے سلمان کی این جی او بینگ ہیومن کے ذریعے وہ عام یا غریب لوگوں کو تحائف دے کر مدد کرتا ہے۔ اسی لیے اس کے بارے میں انڈسٹری میں یہ ہی تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ سونے جیسے دل کا مالک ہے۔

سلمان کی فلم دبنگ ٹو میں کرینہ کپور نے آئٹم سونگ کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا تو سلمان نے اس احسان کا بدلہ اس طرح اتارا کہ اسے فلم کی ریلیز کے بعد ایک بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں بھجوادی۔ اداکار رتیش دیکھ مکھ اور سلینا ڈی سوزا کی شادی میں سلماںن نے شرکت نہیں کی تھی، لیکن شادی کے تحفے کے طور سلمان نے اس نئے کپل کو ہنی مون ٹرپ پلان گفٹ کیا تھا۔ اس کے علاوہ رنبیر کپور کو رولیکس گھڑی، راج ببر کو مرسیڈیز بھی گفٹ کر چکا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ فارغ اوقات میں سلمان کا دوسرا مشغلہ پینٹنگ کرنا ہے۔ اس کی یہ پینٹنگ منہگے داموں فروخت بھی ہوتی ہیں، لیکن سلمان اپنی پینٹنگ فروخت کرنے کے بجائے اس دوستوں میں گفٹ کردیتے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کک کی ہیروئن کو سلمان نے اپنی ایک قیمتی پینٹنگ گفٹ کی اور ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں ایک لگژری اپارٹمنٹ بھی گفٹ کیا۔ دیوالی اور عید کے موقع پر وہ اپنے دوستوں کو اپنی پینٹنگ ہی گفٹ کرتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سلمان کی ایک پینٹنگ کی قیمت ڈھائی سے تین کروڑ تک کی ہوتی ہے۔

٭کرن جوہر:

دھرما پروڈکشن کے مالک کرن جوہر اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ تحائف کا تبادلہ کرنے سے آپس میں محبت بڑھتی ہے۔ اس لیے وہ اپنے ہر دوست کی برتھ ڈے اور خاص دن پر گفٹ ضرور دیتے ہیں، لیکن کسی کا احسان رکھنا بھی پسند نہیں کرتے۔ امیتابھ کی فلم اگنی پتھ کا ری میک بنایا گیا تو کرن نے کترینہ کیف سے چکنی چمبیلی آئیٹم سونگ کرایا۔ اس گانے کے لیے کترینہ نے کرن سے کو ئی معاوضہ طلب نہیں کیا اور بدلے میں کرن جوہر نے فلم کی ریلیز کے بعد اسے برانڈ نیو فراری گفٹ کی۔

٭بچن فیملی:

فلم انڈسٹری میں بچن خاندان کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ہر ایک ان کی فیملی کو آئیڈیلائز کرتا ہے۔ اس فیملی کی لگژری زندگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور فیملی ممبرز آپس میں منہگے اور قیمتی تحائف کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔ ابھیشیک کی اکتیسویں سال گرہ پر بگ بی نے اسے دو کروڑ کی Bentlyگفٹ کی تھی۔ اس کے علاوہ ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا کو اس کے ڈیڈی ابھیشیک نے اس کی پہلی سال گرہ میں بی ایم ڈبلیوMini Cooperگفٹ کی تھی، جس کی مالیت پچیس لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ایشوریا اور ابھیشیک نے اپنی بیٹی کے لیے 54کروڑ کا دبئی میں ایک گھر بھی خرید لیا ہے۔

٭سنجے دت:

سنجو بابا کے لیے فلم انڈسٹری میں یہ کہا جاتا ہے کہ اس جیسا نرم دل انسان دوسرا کوئی نہیں۔ ہمہ وقت دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہنے کی عادت سنجے کواپنے والد سنیل دت سے ورثے میں ملی۔ سنجے نے اپنے دو جڑواں بچوں اقراء اور شاہ ران کی پیدائش کی خوشی میں اپنی بیوی مانیاتا کو رولز رائس تحفے میں دی۔ اس کی قیمت تین کروڑ ہے۔ اس کے علاوہ ایکٹر رنبیرکپور کی 29 ویں سال گرہ پر سنجو بابا نے اسے30 لاکھ کی موٹر بائیک گفٹ کی تھی۔

٭اکشے کمار:

اکشے کو فلم انڈسٹری میں کھلاڑی کے نام سے جانا جاتا ہے کیوںکہ کھلاڑی کے نام سے بننے والی کئی فلموں میں اسے کام کیا ہے اکشے کے فلم انڈسٹری میں کئی ہیروئنز سے افیئر چلا روینہ ٹنڈن، شلپا شیٹھی، پریانکا چوپڑہ اور کترینہ کیف، لیکن ان سب افئیرز کے باوجود وہ یہ بات بھی جانتا ہے کہ اپنی بیوی ٹوئنکل کو کیسے خوش رکھا جاسکتا ہے۔ اس لیے وہ اکثرو بیشتر اسے قیمتی تحائف دیتا رہتا ہے۔ کچھ عرصے قبل اکشے نے ٹوئنکل کو Bentlyکار تحفے میں دی۔ اس کی قیمت تین کروڑ ہے۔ اس کے علاوہ اکشے نے اپنی بہن اور بہنوئی کو ان کی شادی کے تحفے کے طور پر ممبئی میں جوہو کے مقام پر ایک لگژری اپارٹمنٹ دیا ہے۔

٭عمران خان:

عمران نے جب اپنا فلمی کیریر شروع کیا تھا تب اسے سب ہی نے لور بوائے کا نام دیا تھا، لیکن جوں جوں اس کا کام سامنے آتا گیا عمران نے خود کو ایک بہترین اداکار ثابت کیا۔ عمران کی پہلی فلم جانے تو یا جانے نہ کی شان دار کام یابی کے بعد انکل عامرخان نے اسے برانڈ نیو بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی جب کہ حال ہی میں عمران کو ڈائریکٹر وشال بھردواج کی طرف سے ROYAL موٹر بائیک گفٹ کی گئی۔

٭عامر خان:

عامر خان بھی کسی سے کم نہیں اپنی بیوی کرن سے وہ کتنا پیار کرتے ہیں اس کا اظہار ان کے قیمتی تحائف سے کیا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلا گفٹ عامر کی طرف سے بیورلے ہلز میں75کروڑ کی مالیت کا گھر عارضی طور پر لے کر دیا، جہاں یہ دونوں چھٹیاں منانے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کرن راؤ کی فلم دھوبی گھاٹ کی کام یابی پر عامر نے اپنی مسز رائٹ کو بی ایم ڈبلیو 5 گفٹ کی تھی۔

٭ودیا بالن:

فلم انڈسٹری کی کام یاب اور منجھی ہوئی اداکارہ ودیا بالن بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ ان کے شوہر سدھارتھ رائے کپور جو کہ UTVکے مالک ہیں، نے ودیا کو شادی کا تحفہ ممبئی میں جوہو کے مقام پر ایک لگژری فلیٹ کی صورت میں دیا تھا۔ اس اپارٹمنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں صرف وہ ہی افراد فلیٹ خرید سکتے ہیں، جن کی جیب خاصی بھاری ہو ہر طرح کی سہولتوں سے آراستہ یہ فلیٹ ودیا کو اپنے خوابوں کی تعبیر نظر آتا ہے۔ اور کیو نہ ہو شادی کا اسپیشل گفٹ جو تھا۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>