Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

$
0
0

برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
آپ کے امورِزندگی میں جو سب سے زیادہ متاثر ہونے والا مقام ہے وہ تعلق کا ہے۔ تعلق شراکت داری کا ہو، ازدواجی ہو، عوامی زندگی ہو یا مارکیٹ میں کوئی کام ہو، یہاں ازدواجی تعلق کو خصوصاً اہم جانیے کیوںکہ اور طرح کے تعلق بگڑنے سے اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا ازدواجی تعلق کے بگاڑ سے آتا ہے۔ ایسے وقت آپ کو ہوسکتا ہے کچھ کڑوے گھونٹ پیے بنا یہ تعلق بچانا مشکل ہوجائے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
آپ کے کام کاج اور ملازمت کا خانہ متاثر ہورہا ہے۔ وہاں آتشزدگی یا الیکٹرک سے متعلق کوئی خرابی ہوسکتی ہے۔ کوئی جھگڑا شدت اختیار کرسکتا ہے۔ آپ کے ساتھ کام کرنے والے خصوصاً ماتحت افراد کا رویہ اور لہجہ ماضی کی کچھ ناگوار چیزوں کو لے کر ایک بم کی طرح ہوچکا ہے اور یہ ایسے وقت میں پھٹ سکتا ہے۔ بے حد محتاط رہیں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ کوئی زخم بھی لگ سکتا ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
اس ہفتے متاثر ہونے والا آپ کا خانہ اولاد، محبوب، جگر اور آپ کی اعلٰی ذہانت کا ہے آپ جس انداز میں امورِزندگی کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ممکن ہے وہی انداز آپ کے لیے مشکلات کی بنیاد رکھ دے۔ یہ سب کچھ بہت تیزی سے ہورہا ہے۔ آپ کا اپنے اعصاب پر قابو رکھنا آسان نہیں ہوگا۔ یہاں آپ سے یقیناً غلطی ہوسکتی ہے۔ بڑے فیصلوں کو عارضی طور پر ملتوی کردیں۔ بچوں کی نافرمانی آپ کے لیے تکلیف دہ ہوگی۔ ممکن ہے ایسے میں کسی محبوب شخص سے راستے الگ ہوجائیں۔

برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
اس ہفتے آپ کی والدہ، رہائش گاہ، آپ کا معدہ، گاڑی اور منصوبہ بندی سے منسلک چیزیں بری طرح متاثر ہوسکتی ہیں۔ والدین کی اور اپنی صحت کا خیال رکھیں، گھر میں ایک تناؤ سا آسکتا ہے۔ کسی الیکٹرک کے سامان میں آگ لگ سکتی ہے۔ گیس اور الیکٹرک کی چیزوں کو احتیاط سے استعمال کریں۔ گاڑی میں کوئی مسئلہ آسکتا ہے۔ آپ جو غصے اور جلدبازی میں منصوبہ بنارہے ہیں وہ آپ کو شرمندہ کرسکتا ہے۔ پرسکون ہوجائیں تو بہتر ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
کیتو نے مریخ و شمس کی آگ کو بھڑکا رکھا ہے۔ آپ کی سوچیں آتشیں ہوسکتی ہیں۔ آپ کو دیکھنے والوں کو آپ سے خوف محسوس ہوسکتا ہے۔ آپ کا لہجہ و رویہ جارحانہ ہوسکتا ہے۔ وجہ کچھ بھی ہو لیکن اس سے آپ بہت کچھ کھو سکتے ہیں۔ کچھ قریبی افراد سے فاصلے پیدا ہوجائیں گے۔ تیزرفتاری اور تلخ گفتاری دونوں ہی مشکلات کھڑی کرسکتی ہیں۔ چھوٹا بھائی اس میں کوئی کردار ادا کرسکتا ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
زحل شریکِ حیات کے مقام پر ہے۔ ان کی صحت متاثر رہے گی۔ وہ اداس اور مغموم ہوسکتی ہیں۔ ممکن ہے اس میں آپ کے رویے کا اثر ہو۔ آپ کی جیب میں کیتو اور سورج موجود ہیں۔ یہ اخراجات کا گراف اگرچہ بڑھ رہا ہے لیکن یہاں آپ کے قرضوں کے حصول اور قرضوں کی ادائی میں آسانی ہوسکتی ہے۔ لین دین میں ہلکی پھلکی تلخی ہوسکتی ہے۔ اپنی زبان پر بہت قابو رکھیں۔ کچھ مہربانوں کو آپ سے سخت لہجے کی شکایت ہوسکتی ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
معاملاتِ زندگی ایسے نہیں ہیں کہ بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت ہو لیکن حالات ایسے پیدا ہوسکتے ہیں کہ آپ کی پرانے دوست سے تعلق میں خرابی آجائے۔ والد سے آپ کا رویہ نامناسب ہوسکتا ہے یا انہیں یہی شکایت آپ سے ہوسکتی ہے۔ بلڈپریشر اوپر نیچے ہوسکتا ہے اور غصہ آپ کو بے قابو کرسکتا ہے۔ شریکِ حیات سے معاملہ خراب ہوسکتا ہے۔ کیتو آپ کو حواس باختہ کرسکتا ہے۔ کوئی غلط فیصلہ ہوسکتا ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کے سر پر چوٹ لگ سکتی ہے۔ والد کی صحت اچانک بگڑ سکتی ہے۔ اس ہفتے اسپتال جانا پڑسکتا ہے۔ اپنے سونے کی جگہ (رہائش گاہ) میں الیکٹرک یا گیس کے سامان کا خیال رکھیں، آتشزدگی جیسے واقعے ہوسکتے ہیں۔ آپ کی نیند متاثر ہوگی۔ کسی کیس کی وجہ سے جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔ بیرون ملک امیگریشن کے لیے کوشاں افراد کو مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
یہ ہفتہ دوستوں سے وابستہ امیدوں کے پورے ہونے میں مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔ دوستوں میں چھپے دشمن سامنے آسکتے ہیں۔ ایک تو کام اور بزنس کی الجھن اور پھر آپ نے کچھ ایسے لوگوں پر اندھا یقین کرلیا جو اسی تاک میں تھے کہ کب وار کرسکیں اور آپ کو نیچا دکھا سکیں۔ یہاں ایک دوست آپ کے لیے اپنی بساط بھر بھاگ دوڑ کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اولاد کی خوشی مل سکتی ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
اس ہفتے ایک تیز ہوا کا طوفان ہے جو آپ کے کیریئر کے درودیوار کو ہلا سکتا ہے۔ افسر بالا کا رویہ آپ کے سکون کو برباد کرسکتا ہے۔ باس کے ساتھ توتو میں میں جیسی چیزیں ہوسکتی ہیں۔ ممکن ہے آپ کا غیرپسندیدہ میز یا مقام پر تبادلہ کردیا جائے۔ عارضی طور پر معطل بھی ہوسکتے ہیں اور آپ پر جائز ناجائز الزام بھی لگ سکتے ہیں۔ آپ کی کمر پر کوئی زخم بھی لگ سکتا ہے یا درد ہوسکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے انتہائی محتاط ہونے کا مشورہ ہے۔ خدانخواستہ حادثے کا اندیشہ ہے۔ عمرہ وزیارات کے لیے جانے کا امکان ہوسکتا ہے۔ بزنس کے لیے بھی سفر کا امکان ہے، لیکن اس میں کچھ ناگوار بھی معاملہ بھی ہوسکتا ہے۔ صدقہ دیں اور محفوظ راستے اور گاڑی استعمال کریں۔ بزرگوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اپنی آواز اور نگاہیں نیچی رکھیں یہی بہتر ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
وراثتی، انشورنس، سسرال اور شراکتی حوالوں سے چیزیں آپ کی مرضی کے مطابق ہونا مشکل لگتی ہیں بلکہ آپ کا اپنا مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر ہاتھاپائی اور چوٹ کا بھی اندیشہ ہے۔ نظام انہضام کے پرانے مریضوں کو اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔ یہ ہفتہ سرجری کی طرف بھی لے جاسکتا ہے یا ایسی تکلیف کی طرف جس میں خون بہہ سکتا ہے۔ صدقہ لازم دیں۔

The post علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles