خراب آئینہ
شازیہ شیخ ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کے آئینوں کو تلاش کر رہی ہوں۔ اپنے کمرے والا اتنا دھندلا سا دکھائی دے رہا ہوتا ہے کہ میں اپنے بھائی کے کمرے میں چلی جاتی ہوں ۔ وہاں بھی کچھ دکھائی نہیں دیتا ۔ ہم دونوں پھر گھر کے باقی آئینے دیکھتے ہیں ادہر بھی سب ایسے ہی خراب دکھائی دیتے ہیں۔ کسی سے کچھ بھی نظر نہیں آ رہا ہوتا۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
ہرن تحفہ ملنا
فاطمہ ساجد، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ ہم بہت بڑے میدان میں کچھ دوستوں کے ساتھ گھوم رہے ہیں اور وہاں پہ بہت سارے ہرن ہیں جو شاید کسی کے پالتو ہیں یا وہاں رکھے گئے ہیں ۔ ہم اپنے دوستوں سے کہتے ہیں کہ ایک ہم کو لینا ہے کسی طرح ان کے رکھوالے سے بات کریں ۔ پھر ان میں سے ایک بہت چھوٹا سا مجھے مل جاتا ہے اور میں فیڈر سے اس کو دودھ پلا کر اپنے گھر کے لان میں باندھ رہی ہوں ۔
خواب : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
خراب موسم
موحد علی،لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ موسم بہت زیادہ خراب ہے اور ہم شائد کسی شادی پہ جانے کے لئے تیار ہو رہے ہیں۔ ابو کہتے ہیں کہ ایسے موسم میں ہم کو جانے ٹیکسی ملتی ہے یا نہیں مگر پھر دیکھتا ہوں کہ ہم سب کسی گاڑی میں پھنسے بیٹھے ہیں اور شدید آندھی کی وجہ سے وہ بری طرح ڈول رہی ہے۔ سب بہن بھائی زور زور سے چلا رہے ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
وبا پھیلنا
منور علی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ جیسے کورونا کی وبا پھیلی تھی ویسی ہی کوئی ایسی بیماری پھیل گئی ہے۔ سب کہہ رہے ہیں کہ چوھے کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ ہمارے گھر بھی کافی چوہے ہیں تو ہم بہت ڈر جاتے ہیں کہ اب جانے کیا ہو ۔ شائد ہم بھی اس کا شکار ہو جائیں گے ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نا کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں ۔
سیڑھی چڑھنا
صبا حت اشتیاق ، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ ہم نے جو نیا گھر بنوایا ہے اس کی ایک بہت لمبی سیڑھی ہے جو چھت سے بھی اوپر کی طرف جا رہی ہے ۔ میں اس پہ چڑھتی ہوں اور اپنی امی سے کہتی ہوں کہ کتنی پیاری سیڑھی بنائی ہے۔ ساتھ ساتھ بیلیں بھی چل رہی ہیں ، جن کے پھولوں سے بہت پیاری خوشبو آ رہی ہے ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
گھر میں اندھیرا
محسن اشرف، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارا سارا گھر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور کہیں ذرا سی بھی روشنی نہیں ہے ۔ میں ساتھ والوں کے گھر سے موم بتی لے کر آتا ہوں مگر جو بھی ہم جلاتے ہیں وہ فوراً بجھ جاتی ہے جبکہ کوئی ھوا بھی نہیں چل رہی ہوتی ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
شیر کا بچہ حملہ کرتا ہے
فرزانہ بخاری،لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ بمارے ہمسائے شیر کا بچہ لائے ہیں اور اس کو گوشت وغیرہ کھلا رہے ہیں ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ جیسے میں بھی ان کے گھر دیکھنے جاتا ہوں اور پھر اچانک وہ پلٹ کر لوگوں پہ حملہ کر دیتا ہے ۔ میں ڈر کر بھاگتا ہوں باقی لوگ بھی تیزی سے ادھر ادھر جان بچانے کے لئے بھاگتے ہیں مگر میرا پاؤں اس کے منہ میں آ جاتا ہے اور درد سے میری جیسے جان نکل جاتی ہے اس کے بعد مجھے کچھ یاد نہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ھے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
کتے حملہ کر دیتے ہیں
محسن کمال، لاھور
خواب : میں نے دیکھا کہ ہماری گلی کے بہت سارے کتے بہت زیادہ شور مچا رہے ہیں۔ میں اپنے گھر سے نکلتا ہوں کہ ان کو بھگاؤں مگر وہ مجھ پہ حملہ کر دیتے ہیں ۔ میں ایک دم سے اندر آنے کی بجائے باھر کی طرف بھاگتا ہوں۔ ان میں سے ایک مجھ پہ چھلانگ لگا دیتا ہے جس سے میں نیچے گر جاتا ہوں پھر مجھے نہیں یاد کہ اس کے بعد کیا ہوا ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
بیٹا گم ہونا
رابعہ شیخ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے بیٹے کو تلاش کر رہی ہو ں اور اس کو ساتھ ساتھ آوازیں بھی دے رہی ہوں، مگر وہ مجھے گھر میں کہیں نظر نہیں آتا اور میں بس دیوانوں کی طرح اس کو آوازیں دے رہی ہوں، پھر دیکھتی ہوں کہ جیسے میں گھر سے باہر کسی پارک جیسی جگہ پر ہوں، کسی پارک نما جگہ پہ اور وہاں بھی بیٹے کو آوازیں دے رہی ہوں۔ مگر کہیں بھی مجھے وہ نظر نہیں آتا ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے۔آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں۔
قرآن کی تلاوت کرنا
روبینہ شاھین، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہوں ساتھ ساتھ یہ سوچتی ہوں کہ کل اپنی قرآن ٹیچر سے مزید اچھے طریقے سے تلاوت کرنا سیکھوں گی تا کہ آئندہ گھر اور کلاس دونوں جگہ میں ہی کر سکوں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
آندھی چلنے سے راستہ گم ہونا
الیاس کمبوہ، فیصل آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم ایک گروپ بنا کر کسی دوسرے شہر گھومنے گئے ہیں اور وہاں پہ اچانک آندھی کی وجہ سے سب کو رکنا پڑا اور پھر جیسے راستہ گم ہوگیا ہو ہر طرف جا کر دیکھتے ہیں مگر کوئی بھی راستہ نہیں ملتا جو کسی بارونق جگہ پہ کھلتا ہو ہر طرف ویرانہ ہے اور کوئی راستہ نہیں مل رہا ہوتا کہ ھم ادھر سے نکل سکتے ہوں۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
کڑوے پھل کھانا
منصور خواجہ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ کسی نے ہمارے گھر پھل بھیجے ہیں، شائد کسی رشتے دار نے، مگر مجھے یاد نہیں اور وہ پھل بہت ہی زیادہ کڑوے کسیلے اور بد زائقہ ہوتے ہیں ، ہم سب حیران ہوتے ہیں کہ کسی بھی پھل میں نا کوئی ذائقہ ہے نا ہی کوئی مزہ بلکہ سب ہی بہت زیادہ بدزائقہ ہوتے ہیں ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نا کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں ۔
عمرہ کرنا
جاوید علی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے گیا ہوں اور وہاں پہ مسجد نبوی میں روزہ افطار کر رہا ہوں ۔ لوگ ادھر ادھر سے دسترخوان پہ چیزیں لا لا کر رکھ رہے ہیں اور ہم سب کھا رہے ہیں اس کے بعد خود کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے دیکھتا ہوں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
شدید زلزلہ
محسن خان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ جیسے بہت شدید زلزلہ آ رہا ہے اور سب لوگ تیزی سے بھاگ رہے ہیں ۔ میں بھی گھر کے اندر تیزی سے جاتا ہوں کہ سب کو باہر بلا لوں مگر اتنی تیزی سے زمین ہل رہی ہوتی ہے کہ میں دروازے کو ہی پکڑ کر کھڑا ہو جاتا ہوں اور زمین میں دڑاریں پڑتی نظر آ رہی ہوتی ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
زمین پر ریچھ
حسن علی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ریچھ بماری زمین پہ موجود ہے اور ہمارے ملازمین بہت زیادہ خوفزدہ ہو کر وہاں سے چلے گئے ہیں میں ادھر جاتا ہوں کہ کہیں زیادہ نقصان نہ ہو جائے مگر شور شرابے سے وہ مادہ ریچھ مشتعل ہو جاتی ہے اور بماری طرف لپکتی ہے سب گھبرا کر ادھر ادھر ہو جاتے ہیں مگر مجھے ایک زوردار ٹکر لگتی ہے جس سے میں زمین پہ گر جاتا ہوں پھر میری آنکھ کھل گئی اور مجھے مزید خواب یاد نہیں رہا ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
مچھلی کا شکار
راجہ رمضان ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے گیا ہوں اور میرے کانٹے کے ساتھ بہت موٹی اور عجیب سی مچھلی آتی ہے جو اتنی بھاری ہوتی ہے کہ میں اس کو کشتی میں ڈالنے لگا تو اس نے ایسا زور لگایا کہ میں بھی پانی میں جا گرا اور مسلسل گہرے پانی میں وہ مجھے کھینچتی چلی گئی ۔ اس کے بعد مجھے یاد نہیں مگر اٹھ کر بھی مجھے بہت خوف محسوس ہوتا رہا ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
صبح کی نماز اور قرات
عمران علی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں سو رہا ہوں اور وہاں بہت سارے مرغے ہیں جن کی اذانوں کی آواز مجھے بیدار کرتی ہے اور میں سوچتا ہوں کہ اتنی جلدی اٹھ گیا ہوں تو با جماعت نماز ادا کروں ۔ مسجد میں قاری صاحب نہیں ہوتے تو میں ہی اذان دیتا ہوں اور پھر قرات شروع کر دیتا ہوں ۔ بعد از نماز وہاں مسجد میں موجود افراد مجھے بہت خوشی سے ملتے اور مبارک دیتے ہیں ۔ مجھے بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔
The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.