Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

خوابوں کی تعبیر

$
0
0

کالج میں لڑائی

جاوید احمد، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری اپنے کالج میں کچھ لڑکوں سے لڑائی ہو گئی ہے اور میرے دوستوں نے ان سے لڑائی شروع کر دی ہے۔ میں سب کو منع کرتا ہوں مگر شور میں کوئی میری بات نہیں سنتا ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ جیسے ہم سب جیل میں ہیں اور میں بپت پریشان ہو کر اللہ سے رو رو کے دعا کرتا ہوں۔

اسی وقت مجھے اپنے پرنسپل نظر آتے ہیں جو میری طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں کہ یہ لڑکا ایسا نہیں ہے اس کو جانے دو ۔ پھر میں ان کے ساتھ باہر آ جاتا ہوں اور گھر آ کر اللہ کا خوب شکر ادا کرتا ہوں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے ہر قسم کی پریشانیوں سے نجات ملے گی ۔ اگر خدانخواستہ کسی مقدمے میں پھنسے ہیں تو بھی اللہ تعالی کی مہربانی سے خلاصی ہو گی۔ آپ کی عزت و توقیر میں اضافہ ہو گا ۔ آ پ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔

وطن واپسی پر بہن بھائیوں سے ملاقات

اللہ دتہ، سرگودھا

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں پاکستان آیا ہوا ہوں اور یہاں خوب سردی کا موسم ہے۔ میں اپنے سب بہن بھاؤں کو کھانے پہ بلاتا ہوں اور پھر ہم سب چھت پہ آگ جلا کے بیٹھ جاتے ہیں ۔ بہت مزہ آتا ہے۔ سب خوب ہنستے بولتے اور پرانے قصے چھیڑتے ہیں ۔ میں بہت خوش ہوتا ہوں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے ۔ کہ آپ کو کاروباری معاملات یا تعلیمی میدان میں کامیابی و ترقی ملے گی ۔ رزق میں بھی اس کی بدولت اضافہ ہو گا جس سے مال و وسائل میں بہتری آئے گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاشکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں۔ اور کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنا

میاں محمود، فیصل آباد

خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارا کالج میں آخری دن ہے اور سب لوگ مل کے خوب شور شرابا مچا رہے ہیں ۔ میرے دوست اور میں بھی خوب مزے کر ربے ہیں اور ایک دوسرے کو تنگ کر رہے ہیں ۔

ہمارے ایک پروفیسر کے پاس بہت زیادہ پھل ہوتا ہے جو وہ ایک ٹیبل پہ لگا کے بیٹھے ہوتے ہیں پھر وہ ہم کو بھی کھانے کی دعوت دیتے ہیں ۔ میں بہت سارے آم اٹھا لیتا ہوں اور خوب مزے لے لے کے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کے کھاتا ہوں ۔ وہ بہت ہی میٹھے اور لذیذ ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ آپ کے کارو بار میں برکت ہو گی جس سے آپ کے وسائل میں اضافہ ہو گا ۔ اللہ تعالی غیب سے مدد فرمائیں گے۔ رات کو سونے سے پہلے نبی کریمﷺ کی سیرت کا مطالعہ کیا کریں ۔

گھر میں زلزلہ

مومنہ خان ، سیالکوٹ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کے اندر ہوں اور بڑے زور کا زلزلہ آتا ہے جس سے یوں لگا جیسے ہمارا گھر بھی ابھی گر جائے گا ۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ مجھے بتائیں کہ اس خواب کی کیا تعبیر ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار پڑھا کریں ۔ ممکن ہو تو حسب استطاعت صدقہ کریں ۔

دنیا سے رخصتی

عنبرین یوسف ، کراچی

خواب : میں اکثر خواب میں خود کو مردہ دیکھتی ہوں ۔ اس کے علاوہ مجھے عام حالات میں بھی یہی وہم ستاتے رہتے ہیں اور ہر وقت ایسا ہی سوچتی رہتی ہوں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آپ کی زندگی میں اگر بیمار ہیں تو شفاء نصیب ہو گی ۔ پریشانیاں و غم دور ہوں گے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

جوس پینا

حریم علی، اسلام آباد

خواب : میں نے دیکھا کہ میں اور میرے میاں بازار گئے ہیں اور وہاں پھل والے کی دوکان سے پھلوں کے جوس کا ایک گلاس پیتے ہیں ۔ پھر اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی رحمت و کرم سے آرام و سکون میسر ہو گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا رزاق کا ورد کیا کریں ۔

دوسرے شہر جانا

محمد حبیب ، گوجرانوالہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک ٹرین میں سفر کر رہا ہوں اور ریل ایک سٹیشن پہ رکتی ہے ۔ میں جلدی سے اپنا سامان اٹھاتا ہوں اور گاڑی سے اتر جاتا ہوں ۔

تعیبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اگر کوئی بیمار ہے تو شفا ملے گی ۔ کاروباری یا تعلیمی معاملات میں آسانی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

حکیم سے ملاقات

محمد خان ، میلسی

خواب : میں نے دیکھا کہ میں ایک حکیم صاحب کی دوکان پہ ہوں اور ان سے زعفران خرید کے گھر لاتا ہوں ۔گھر میں والد صاحب کو دیتا ہوں ۔ اس کے بعد مجھے خواب یاد نہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے اور اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کے فضل سے بزرگی میں اضافہ ہو گا ۔ کاروباری و تعلیمی معاملات میں آسانی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں ۔ اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>