Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

$
0
0

برج حمل
سیارہ مریخ
21 مارچ تا20اپریل
آپ کا طالع کا مالک چوتھے میں ہبوط سے گزر رہا ہے۔ معدہ متاثر ہوسکتا ہے۔ جذبات مشتعل ہوسکتے ہیں، لیکن یہاں اس ہفتے ایسا کچھ مل سکتا ہے جو گذشتہ ہفتے کھو گیا تھا، پیسے، کاغذ یا زیورات اگر چوری یا گم ہوگئے تھے مل جائیں گے یا ان کی اطلاع مل سکتی ہے۔ اپنے کیریئر سے متعلق کچھ الجھنوں سے سامنا ہوسکتا ہے۔ کچھ الزام یا الجھاؤ سے سامنا ہوسکتا ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
آپ کا سیارہ سفر، تحریر اور رابطوں کے مقام پر مریخ کے ساتھ قران کرنے جارہا ہے، سفر درپیش ہوسکتا ہے اور آپ کی ملاقات ایک خوب صورت انسان سے ہوسکتی ہے اور آپ ایک نئی دنیا میں اُڑتا ہوا محسوس کریں گے، لیکن عطارد ابھی رجعت میں ہے یہاں فریب کا بھی اندیشہ موجود ہے اور ایسا بھی ممکن ہے کہ پرانا بچھڑا ہوا ساتھی آپ سے پھر آن ملے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
آپ کا سیارہ عطارد الٹا ہے اور بارھویں خانے سے گزر رہا ہے۔ یہ ایسا وقت ہے کہ آپ کسی غیراخلاقی یا غیرقانونی غلطی کرسکتے ہیں، آپ کو زیاں کا احساس ستائے گا اور آپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے، آپ کو ایسے وقت میں مالی فائدہ ہوسکتا ہے لیکن ایسا فائدہ جو کسی کو تکلیف دے کے حاصل ہو سے گریز بہتر ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
آپ کا دل جن جذباتی مسائل سے گذشتہ ہفتے گزرا ہے وہ اس ہفتے مرہم اور تسلی کی دوا پالیں گی، کیریِئر سے متعلق کئی گئی کاوشیں مثبت انداز میں آگے بڑھیں گی، جو آپ کے عزت و وقار اور مالی اسباب میں اضافے کی بنیاد رکھنے جارہی ہیں، کسی دوست کے ساتھ جاری اختلافات کے ختم ہونے کا وقت آرہا ہے۔ کوشش کریں کہ مزید وہم و وسواس کو جگہ نہ دیں۔

برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
گذشتہ ہفتے ہونے والا چاند گرہن آپ کے کیریئر میں الجھاؤ اور مسائل لایا ہوگا، رہائش گاہ کے حوالے سے کچھ دقت کا سامنا ہوسکتا تھا، لیکن ایک راستہ جو غیب کہلاتا ہے آپ کو گرنے سے بچاتا ہوا نظر آتا ہے۔ بہتر ہے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھا جائے اور آئندہ اپنے کام کو بہتر کرنے کی کوشش کی جائے۔ معدہ اور والدہ دونوں اہمیت اختیار کرسکتے ہیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
کسی پیارے سے تعلق بگڑنے کا اندیشہ موجود ہے۔ جذباتی نہ ہوں، ورنہ خواہ مخواہ تماشائے دنیا بن جائیں گے۔ بیرون ملک سے جُڑے کچھ قریبی احباب سے رابطے میں رکاوٹ اور غلط فہمی کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔ آپ کے مزاج میں اداسی عود کر آسکتی ہے۔ تازہ دم رہنے کے لیے جو مناسب سمجھیں ضرور کریں۔ کچھ لوگوں سے دوریاں بڑھ سکتی ہیں اور کچھ نئے لوگ ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
زہرہ و مریخ کا دسویں میں یکجا ہونا، آپ کے کیریئر میں کچھ جذباتی اقدامات اٹھانے پر تحریک دے سکتا ہے، لیکن وہیں ازدواجی رشتے کے لیے کچھ مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے ساتھی کا مزاج آپ کے لیے ناگوار ہو اور آپ بھی تلخ ہوجائیں۔ کوشش کریں کہ اس وقت کو دانش مندی اور تحمل سے گزاریں تاکہ بڑے سانحے سے دوچار ہونے سے بچا جاسکے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
مریخ نویں خانے میں موجود ہے۔ کچھ خواب آسکتے ہیں جو آپ کو روحانی منازل کی ترقی میں آگے لے جاسکتے ہیں۔ آپ بزرگوں کے ساتھ جذباتی لگاؤ کا اظہار کریں گے۔ یہاں کچھ افراد کا اپنے بزرگوں کے ساتھ رویہ جذباتی کے ساتھ جارحانہ ہونے کا بھی اندیشہ موجود ہے۔ ایسے وقت میں اپنے اندازِِگفتگو اور رویے کو معتدل مزاج بنانے کی کوشش کریں، آپ کے حلقے احباب میں ایک نیا دوست شامل ہوسکتا ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
محبوب کا رویہ نامناسب ہوسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس کا لہجہ آپ کو اداس کردے، جذباتی کردے اور آپ بہت زیادہ تلخ فیصلہ لینے کا سوچیں۔ عطارد ابھی الٹا ہے، ایسے وقت میں کئی پہلو پوشیدہ رہ جاتے ہیں۔ بہتر ہے کوئی فیصلہ نہ کریں اور ایک ہفتہ انتظار کرلیں، تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔ آپ کا سیارہ مشتری آپ کے بزنس اور کام کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ آپ بھی کمر کس لیں آپ کی ذمے داریاں بڑھنے والی ہیں۔

برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
اس ہفتے علم و عرفان کا زاویہ نئے انداز میں آنے والا ہے۔ شعوری کوشش پر لاشعوری نظام حاوی ہونے والا ہے اور یہ اگلے ایک سال کے لیے ہوگا، زہرہ آپ کے رشتہ ازدواج میں آچکا ہے جوکہ محبت کا نمائندہ ہے۔ آپ کے اپنے شریکِ حیات سے تعلق میں ایک نیا گرمجوشی کا باب کھل سکتا ہے، اور ایسا بھی ممکن ہے کہ کوئی نیا رشتہ طے ہوجائے، غیرشادی شدہ افراد کے لیے یہ وقت اہم ہوسکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
زحل آپ کے خانۂ مال میں کیتو سے متاثر ہورہا ہے۔ ایسے وقت میں مالی نقصان کا اندیشہ رد نہیں کیا جاسکتا۔ جاب کے ساتھ بھی کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے نوکری تبدیل ہوسکتی ہے، تبادلہ ہوسکتا ہے یا ختم بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کو نئی پیش کش بھی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ مائع کے کسی بھی کام سے منسلک ہیں تو یہ وقت مشکل کے ساتھ آسانی بھی لارہا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
آپ کے رابطے، اولاد، محبت اور شریکِ حیات کے امور متحرک ہورہے ہیں۔ اولاد سے متعلق کوئی فکر لاحق ہوسکتی ہے۔ محبوب سے کسی معاملے میں غلط فہمی ہوسکتی ہے۔ ایسے وقت میں غلط یا درست الزامات سے بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ آپ کو یہ ہفتہ جذباتی اتار چڑھاؤ کی طرف لے جاسکتا ہے۔ ایک بہاؤ جو درست سمت میں لے جائے تو درست ہے ورنہ جذبات اور غلط فہمیاں دوریوں اور غلط راہوں کا مسافر بناسکتی ہیں، جن کی منزل اچھی نہیں ہوسکتی!

The post علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>