Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

$
0
0

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20 اپریل
منگل اور بدھ ان دونوں ایام میں سیاروں کا طالع میں اجتماع زحل کا آپ کے گیارھویں خانے میں ہونا بتاتا ہے کہ ان ایام میں آپ کیریئر سے متعلق کوئی پرجوش ہوکے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ مزاج میں جارحانہ رنگ جھلک سکتا ہے، کسی کام کی وجہ سے اس ہفتہ سفر بھی ہوسکتا ہے، مقدر کا سیارہ آپ کو مکمل توانائی فراہم کررہا ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
آپ کے بزرگوں کو سفر درپیش ہوسکتا ہے، آپ کا مزاج کچھ گرم ہوسکتا ہے، نرم رہنے کی کوشش کریں، آپ کے بیرون ممالک سے متعلق امور متحرک ہورہے ہیں، آن لائن کام مل سکتا ہے، بیرون ملک سفر یا امیگریشن کے لیے کوشاں ہیں تو امید ہے کافی مثبت پیش رفت ہوسکتی ہے، آپ کا چھوٹا بھائی یا کوئی قریبی عزیز بھی ملک سے باہر جاسکتا ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
آپ کے طالع کا مالک سیارہ عطارد اپنے ہی مقام پر ہے جہاں آپ کو اعتماد اور اپنی ذات کو خوب سے خوب بنانے کی تحریک دیتا رہے گا۔ آپ کے تعلقات کا سیارہ مشتری گیارھویں کے مالک کے ساتھ حالتِ قران میں ہے یہ وقت تعلقات میں وسعت اور نئے روابط پیدا کرسکتا ہے، شادی یا منگنی جیسا رشتہ بن سکتا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
22 اور23 جون یعنی بدھ اور جمعرات آپ کے کیریئر میں شان دار بہتری کے آثار موجود ہیں، ترقی اور سنیئرز کا تعاون مکمل طور پر حاصل ہوگا، آپ کے لیے یہ ایام نہایت اہم ہوسکتے ہیں۔
کسی پرانے دوست سے کسی اجنبی یا نئی جگہ پر اچانک سے ملاقات ہوسکتی ہے، اور ایسے وقت میں کوئی دوست غیروں کا سا انداز بھی اپناسکتا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
حالات بظاہر آپ کے حق میں ہیں۔ آپ کے مقدر کا سیارہ مشتری اور چاند کے ساتھ ملاقات کررہا ہے ، لیکن آپ کا اپنا ستارہ شمس کچھ کم زور مقام پر ہے، ایسے وقت میں بیرون ملک سے فائدے ہوسکتے ہیں، سفر ہوسکتا ہے، بزرگوں کا تعاون حاصل رہے گا، آمدن میں اضافہ ہوگا، آپ مراقبہ یا ایسی ہی کوئی روحانی مشقت کے لیے تنہائی بھی اختیار کرسکتے ہیں یا آپ خود کو خواہ مخواہ تنہا بھی محسوس کرسکتے ہیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کے کیریئر سے متعلق کچھ چیزیں متحرک ہورہی ہیں۔ نئی ملازمت، بزنس یا مصروفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ یہ ایک بہتر ہفتہ ہے بدھ یا جمعرات کو مالی فائدہ غیرمتوقع طور پر ہوسکتا ہے۔ کام کاج کے مقام پر زحل الٹا چل پڑا ہے ایسے وقت میں ممکن ہے آپ کو ایک ہی کام دو یا دو سے تین بار انجام دینا پڑے، کچھ خرابیاں بھی سرزد ہوسکتی ہیں۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23 اکتوبر
آپ کے عزت وقار کے مقام پر سورج چمک رہا ہے۔ ایسے وقت میں ملازمت پیشہ افراد کے لیے ایک بہت اچھا وقت ہوسکتا ہے، کوئی الجھا ہوا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، ترقی مل سکتی ہے، آپ کے معاشرتی وقار میں خوب صورتی پیدا ہوگی، کچھ افراد کا رشتہ طے پاسکتا ہے۔ زہرہ نویں خانے میں آچکا ہے بیرون ملک سے بھی رشتہ آسکتا ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کی بزنس یا جاب کی مصروفیت پہلے سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ ممکن اس کی وجہ سے آپ کے اور آپ کے شریکِ حیات کے درمیان تلخی اور دوری کی وجہ بنے، اور آپ انہیں مناسب یا مطلوبہ وقت نہ دے پائیں۔ کام اور رشتوں کو منتظم کرنے کی کوشش کریں، اس ہفتے بزنس کے حوالے سے نئے معاہدے ہوسکتے ہیں۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
اس ہفتے پانچویں خانے میں مشتری، مریخ اور چاند کا یکجا ہونا بتا رہا ہے کہ آپ کو اولاد کے حوالے سے کوئی خوشی مل سکتی ہے۔ نیا مہمان آسکتا ہے، بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کوئی خوشی کی خبر مل سکتی ہے، نیا تعلق بھی بن سکتا ہے، اس ہفتے کے آخر تک اس تعلق میں کافی سنجیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
عارضی اور کچے رنگوں والے تعلقات سے گریز ہی آپ کے شایانِ شان ہے، خوامخواہ پہلے کے سنجیدہ تعلق کو غلط فہمیوں اور تلخیوں کی نظر نہ ہونے دیں۔ آپ نیا مکان یا نئی سواری لے سکتے ہیں۔ ممکن ہے ایسے وقت میں دو مکان یا دو سواریوں کا حصول ممکن ہوسکے، اس حوالے سے یہ ایک شان دار وقت ہوسکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
آپ کے سفر اور پڑوسیوں سے متعلق امور متحرک ہورہے ہیں، کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا، سفر بلا ارادہ اور تیزی سے ہوسکتا ہے۔ اس ہفتے کے آخری دو ایام میں ممکن ہے آپ اولاد کی خوشی سن سکیں یا اعلٰی تعلیم کے لیے آسانیاں حاصل ہوں، شریکِ حیات سے کوشش کریں کہ ان بن نہ ہو، صحت خراب ہوسکتی ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
پرائز بانڈ، لاٹری یا ایسے ہی کسی غیرمتوقع ذریعے سے آمدن کا حصول ہوسکتا ہے، اور یہ ایک اچھا خاصا مالی حصول ہوگا، آپ کا سفر اور مطالعے کا شوق بڑھ سکتا ہے۔
اخراجات کا گراف کافی نیچے رہے گا، لیکن آمدن کا گراف اوپر جارہا ہے۔ ایسے وقت میں کسی بین الاقوامی بزنس میں انویسٹمنٹ کرنا بہتر ہوگا۔

The post علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>