Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

خوابوں کی تعبیر

$
0
0

تلاوت کی تیاری
نوشین عارف ، فیصل آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر بیٹھی قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہوں کیونکہ مجھے یہ خیال آ رہا ہوتا ہے کہ کل اگر اسمبلی میں پرنسپل نے مجھے کھڑا کر دیا تو میں کیسے تلاوت کر سکوں گی۔ اگرچہ میں نے آج تک کبھی نہیں کی ۔

تعبیر۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلوو کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

بہت زیادہ پھل
کلثوم ، قصور
خواب : میں نے دیکھا کہ میری دادی ایک کمرے میں بہت زیادہ پھل لے کر بیٹھی ہیں جو کہ بہت زیادہ ہیں اور بے حد خوشنما ہیں۔ اسی دوران میری تائی اور چچی بھی ان کے پاس آ جاتی ہیں اور نکالنا شروع کر دیتی ہیں اس پہ میری دادی کہتی ہیں کہ پہلے خدا کے حضور شکرانے کے نفل پڑھو پھر کھانا۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں ۔

گھر کی صفائی
نبیلہ اکرم ، کراچی
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں صفائی کر رہی ہوں جیسے کسی مہمان کی آمد پہ کی جاتی ہے۔ میں اچانک نیچے بچھے میٹ سے الجھ کے گر جاتی ہوں جس سے میرے ٹخنے پہ شدید چوٹ لگتی ہے جیسے ہڈی کے ٹوٹنے کی درد ہو ۔ تکلیف کی شدت سے میں نیم بے ہوش ہونے والی ہوتی ہوں۔ مگر میری والدہ پریشان ہو کر پھٹے ہوئے میٹ کو ہی دیکھتی چلی جاتی ہیں کہ یہ سارا کیسے پھٹ گیا ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا خفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

لذیذ کھانا
نوازش خان ، اسلام آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوست کے گھر پڑھائی کرنے گیا ہوا ہوں اور ادھر ان کی والدہ کو کہیں سے اونٹ کا گوشت پکا ہوا تحفتا آتا ہے۔ وہ ہم دونوں کو بھی کھانے کو دیتی ہیں۔ میں جب کھاتا ہوں تو مجھے بہت زیادہ مزہ آتا ہے اور میں دل میں سوچتا ہوں کہ کاش کبھی ہم بھی ایسا گوشت کھا سکیں جو اس قدر لذیذ ہے۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں ۔

لان اجڑنا
لاشانہ، پشاور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں نرسری سے پودے خرید رہی ہوں اور وہاں بہت رنگا رنگ پھول کھلے ہیں جو مجھے بہت پسند آتے ہیں اور میں سارے خرید لیتی ہوں گھر آ کر میں ان کو مالی سے لگوا دیتی ہوں ۔گھر میں سب لوگ بھی دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ مگر اگلی صبح میں جب باغ میں جا کر دیکھتی ہوں تو وہ سب جل چکے ہوتے ہیں اور کوئی ایک بھی موجود نہیں ہوتا ۔ میں یہ دیکھ کہ بہت پریشان ہوتی ہوں۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں۔

نانی کے گھر جانا
عبیرہ واسع، مانسہرہ
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی نانی کے گھر رہنے گئی ہوئی ہوں اور ان کے ساتھ ان کی دوکان پہ موجود ہوں۔ وہاں ان کے ساتھ ان کے دوست کے فارم پہ جاتی ہوں ۔ میری نانی اور خاندان کے دیگر افراد بھی ہمراہ ہیں ان کے پاس ادھر کافی جانور اور پرندے ہوتے ہیں۔ مجھے وہ ہرن کا ایک بچہ تحفہ میں دیتے ہیں جس کو پا کر میں بہت خوش ہوتی ہوں اور گھر آتے ہوئے مسلسل اسی خوشی کے خمار میں ہوتی ہوں۔ میری کزنز اور بہنیں مجھے مسلسل اس کی دیکھ بھال کے سلسلے میں ڈرا رہی ہوتی ہیں مگر میری نانی کہتی ہیں کہ وہ ایک جگہ اس کا گھر بنا کر اس کی دیکھ بھال کا اچھا انتظام کر دیں گی۔

تعبیر : بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی اور حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ مالی طور پہ مستحکم ہوں گے۔ چاہے کاروباری وسائل ہوں یا نوکری میں آسانی ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

لومڑی مارنا
خداداد ، چکوال
خواب : یہ خواب میرے ابو نے دیکھا کہ ہم سب کسی پہاڑی مقام پر گئے ہوئے ہیں ۔ وہاں ہم سب شکار کے لئے جنگل میں جاتے ہیں تو ایک لومڑی سامنے سے آ جاتی ہے اور تیزی سے بڑھ کر میرے بھائی کے پاوں پہ کاٹ لیتی ہے ۔ ابو فورًا اپنی بندوق سے اس کو مار دیتے ہیں ۔ اس کے بعد ہم سب اس کو گھسیٹ کر ریسٹ ہاوس لے آتے ہیں اور سب آ آ کر اس کو دیکھتے ہیں۔ ہمارے گاوں کے مقامی لوگ بھی ہمارے ساتھ ہوتے ہیں اور ان سب کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ اس کو ان کے حوالے کر دیا جائے۔ بھائی اس کے بعد خواب میں نظر نہیں آتا۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے ۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

چڑیا گھر کی سیر
ناہید رمضان، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اور میری دیورانی اپنے بچوں کو لے کر چڑیا گھر گئے ہوئے ہیں ۔ گھومتے ہوئے ہم شیر کے پنجرے کے پاس جاتے ہیں تو کئی نوجوان اس کو تنگ کر رہے ہوتے ہیں۔ اس پہ شیر غیض و غضب کا شکار ہوا ہوتا ہے۔ پتہ نہیں کیسے وہ دروازہ کھول کر باھر کی طرف لپکتا ہے۔ سب لوگ چیخیں مارتے ہوئے ادھر ادھر بھاگتے ہیں۔ ہم بھی بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں مگر شیر میری طرف لپکتا ہے اور مجھ پہ چھلانگ لگا دیتا ہے ۔ اس کے بعد مجھے نہیں یاد۔۔ البتہ میری دیورانی بچوں کو لے کر دوسری طرف چلی جاتی ہے اور ذرا بھی نہیں گھبراتی ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

تحفہ ملنا
اسد تیمور، راولپنڈی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے ابو عمرہ کر کے آئے ہیں اور سارے گھر والوں کے لئے خوب تحائف لے کے آتے ہیں، مجھے جو تحفہ ملتا ہے اس میں ایک بہت خوبصورت قرآن پاک نکلتا ہے جو کہ بہت خوبصورت انداز میں پرنٹ ہوا ہوتا ہے۔ میں اسی وقت اس کی تلاوت شروع کر دیتا ہوں۔ میرے امی ابو یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ۔ دادی تو مجھے کچھ پیسے بھی انعام کے طور پہ دیتی ہیں اور اس کے بعد مسجد اپنے ساتھ لے جاتا ہوں کہ وہاں بھی نمازیوں کو سناوں گا۔ پھر وہاں میں خوشی خوشی قاری صاحب کو بھی دکھاتا ہوں۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

سبزی خریدنا
بانو ارشد، سرگودھا
خواب : میں نے دیکھا کہ میری ایک دوست اور میں اپنے اپنے گھر کے لئے گروسری کرنے آئے ہیں اور ہم دونوں ہی چقندروں کی ٹوکری خرید لیتے ہیں۔ میں گھر آ کر اپنی امی کو اس کے فوائد گنواتی ہوں جس پہ میری چچی کہتی ھیں کہ انہوں نے بھی ایسے ہی چمکدار چقندر منگوانے تھے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں۔

پائوں پر چوٹ لگنا
سدرہ بتول، چنیوٹ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں صفائی کر رہی ہوں جیسے کسی مہمان کی آمد پہ کی جاتی ہے۔ مجھے ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے آج میرے سسرال کی دعوت ہے اس لئے امی اتنی تفصیلی صفائی کروا رہی ہیں ۔ میں اچانک نیچے بچھے قالین سے الجھ کے نیچے گر جاتی ہوں جس سے میرے ٹخنے پہ شدید چوٹ لگتی ہے جیسے ھڈی کے ٹوٹنے کی درد ہو۔ تکلیف کی شدت سے میں نیم بے ہوش ہونے والی ہوتی ہوں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں کہ میرے سسرال میں کوئی مسلہ تو نہیں ہو گا۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

مولانا کی طرف سے تحفہ ملنا
شبراتی خان، اسلام آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے محلے کی مسجد میں نماز پڑھنے گیا ہوں ۔ وہاں ہمارے مولوی صاحب اپنے گاوں کی سوغات باجرے سے بنی ہوئی روٹی مجھے دیتے ہیں ۔ وہ میں نے اس سے پہلے زندگی میں کبھی نہیں کھائی تو مجھے انتہائی لذیز لگتی ہے۔ میں تقریباً آدھی سے بھی زیادہ کھا جاتا ہوں اور باقی جیب میں یہ سوچ کر رکھ لیتا ہوں کہ گھر جا کر والدہ کو بھی چکھاوں گا ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔

پٹھے اکڑ جانا
نسرین اختر، شیخوپورہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کھانا پکا رہی ہوں ۔ اچانک کیبنٹ سے ٹکرا کر پھسل جاتی ہوں جس کی وجہ سے میرا بازو مڑ جاتا ہے۔ میں چیخیں مارتی ہوں تو سب گھر والے آ جاتے ہیں اور مجھے ہسپتال لے جاتے ہیں۔ وہاں ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ میرے سب پٹھے خشک ہو چکے ہیں ۔ میں یہ سن کہ ڈر جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ ابھی تو میں بالکل درست حالت میں کچن میں کام کر رہی تھی ایک دم سے سارے اعصاب کیسے جواب دے سکتے ہیں مگر مارے خوف کے مجھ سے کچھ بولا ہی نہیں جاتا۔ یہ دیکھ کہ میرے میاں مجھے کسے دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا کہتے ہیں مگر کوئی ان کی نہیں سن رہا ہوتا ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے۔ جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں ۔

The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>