Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

یہ محل دنیا کے مہنگے ترین گھر

$
0
0

کہتے ہیں کہ اینٹ گارے اور مٹی سے بنا مکان صرف مکان ہوتا ہے، لیکن اس میں رہنے والے اس مکان کو گھر بناتے ہیں۔

گھر ایک سہ حرفی لفظ ہے لیکن اپنے اندر پوری دنیا سموئے ہوئے ہے۔ ہر انسان کی ذاتی خواہش اپنا خود کا گھر ہی ہوتی ہے اور اس مقصد کے حصول کی جدوجہد وہ اسی وقت شروع کر دیتا ہے جب وہ عملی زندگی میں قدم رکھتا ہے اپنا گھر کیسا ہونا چاہیے؟ اس میں کن کن چیزوں کی گنجائش ہونی چاہیے؟ یا اس کا رنگ اور دروازے کیسے ہونے چاہیے؟ یہ اور ایسے ہی کئی اور سوال انسان کے ذہن میں اس وقت گردش کرتے رہتے ہیں تاوقتیکہ وہ اپنا گھر تعمیر نہ کرالے۔

اپنے خوابوں کے گھر کی تعبیر کے لیے وہ ہر ممکنہ کوشش ضرور کرتا ہے۔ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں، وہ لوگ جو اپنے خوابوں کی تعبیر کو پالیتے ہیں۔ دنیا میں بے شمار ایسے لوگ ہیں جنہوں نے صرف گھر بنانے پر ہی اربوں کھربوں پیسہ خرچ کر ڈالا ہے۔ ایک گھر بنانے کے چکر میں انہوں نے محل کے محل کھڑے کر دیے ہیں۔ ایسے ہی دنیا کے چند مہنگے ترین گھر یہ ہیں:

1 ۔ ANTILIA : چیئرمین ریلائنس انڈسٹریزآف بھارت کے مکیش امبانی جن کا شمار دنیا کے دولت مند افراد کی فہرست میں ٹاپ فائیو میں ہوتا ہے۔ ان کا یہ گھر ممبئی انڈیا میں واقع ہے اس گھر کا ڈیزائن شکاگو کے معروف آرکیٹکٹ perkins spwill نے بنایا جب کہ آسٹریلیا کی leighton holding کمپنی نے کنسٹرکشن کی۔ اس کی مالیت 21.5بلین ڈالر ہے۔ انٹالیا ستائیس منزلہ عمارت پر مشتمل ہے جو کہ 400,000اسکوائر فٹ پر پھیلی ہوئی ہے۔

اٹلانٹک کے بعد اسے mythicalآئی لینڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس ستائیس منزلہ بلڈنگ کے کچھ فلور ڈبل اورٹرپل ہائیٹ پر بھی بنے ہوئے ہیں۔ اس طرح اس کی بلندی 570 فٹ بنتی ہے اس عمارت کو زلزلہ پروف بنایا گیا ہے۔ اس میں چھے ملٹی اسٹور گیراج ہیں جس میں 168 گاڑیاں بیک وقت پارک کی جاسکتی ہیں۔ صرف لابی میں 9لفٹ ہیں۔ تین ہیلی پیڈز، ہیلتھ روم، گندھک کے پانی کا چشمہ، ہموار گارڈن، بال روم، گیسٹ رومز، سوئمنگ پول، جم، اور مندر کے علاوہ پچاس سیٹوں کی گنجائش والا ایک مووی تھیٹر بھی ہے۔ مکیش امبانی کی فیملی کی رہائش بلڈنگ کے ٹاپ فلور پر ہے عمارت میں بیک وقت چھ سو افراد کا عملہ مستعد رہتا ہے۔

2۔اپ ڈاؤن کورٹ انگلینڈ: یہ محل نما گھر لندن سے پچیس میل دور ہے۔ انیسویں صدی میں تعمیر کیا جانے والے اس گھر کی مالیت کااندازہ 150ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ گھر کی انٹرینس پر جو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ وہ بے انتہا نفیس ہونے کے ساتھ ساتھ پیچیدہ ڈیزائن پر مشتمل ہیں۔ اس میں ایک سو تین کمرے، پانچ سوئمنگ پول، چوبیس کیرٹ گولڈ کے پھول اور پتے صر ف گھر کی اندرونی سیڑھیوں پر سجاوٹ کے لیے لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں اسکوائش اور ٹینس کورٹ جس میں پچاس لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ بال روم، ماربل ڈرائیو وے اور ہیلی پیڈ کے ساتھ ساتھ انڈر گراؤنڈ گیراج میں بیک وقت آٹھ لیموزین پارک کی جاسکتی ہیں۔ یہ گھر باہر سے بھی اتنا ہی جاذب نظر ہے جتنا کہ اندر سے۔

3۔ Versaillesفلوریڈا (امریکا): امریکی ریاست فوریڈا میں واقع اس گھر کی مالیت پچیس ملین ڈالر ہے۔ کم وبیش تیس بیڈرومز پر مشتمل یہ گھر نہ صرف دنیا کا منہگا ترین گھر ہے، بلکہ اس کا ڈیزائن بھی دوسرے تمام ٹاپ کلاس ہاؤسسز سے منفرد ہے۔ اس میں ایک رولر اسکیٹنگ sink اور ایک اولمپک گراؤنڈ سائز کا سوئمنگ پول بھی ہے۔ 23 باتھ رومز، بال روم، چلڈرن تھیٹر جب کہ گیراج میں بیک وقت بیس گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں۔ اس میں ایک بوٹ ہاؤس، دو ٹینس کورٹ ساٹھ سے ایک سو بیس فٹ بڑا گرینڈ ہال، اسی فٹ واٹر فال، ایک اسٹوری گیسٹ ہاؤسسز، دس سیٹیلائٹ کچن کے علاوہ ایک بڑا مرکزی کچن بھی ہے۔ کھڑکیاں اور دروازے فرانسیسی انداز کے ہیں صرف دروازوں کی مالیت کا اندازہ دو ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

4 ۔بیورلے ہلز (امریکا): امریکا کی سپر سنگر ماریہ کرے جنہیں امریکا کی منہگی ترین گلوکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے fla de lys گھر کی مالکن رہ چکی ہیں۔ اس گھر کی قیمت ایک سو پچیس ملین ڈالر ہے۔ یہ 41,000 اسکوائر فٹ پر محیط ہے۔ اس میں پندرہ بیڈ رومز، دو کچن، دس اسٹاف کوارٹرز، سوئمنگ پول ٹینس کورٹ، گندھک کے پانی کا مصنوعی چشمہ، دیواروں پر سونے سے کندہ کاری کی گئی ہے، ایک بڑی لائبریری جہاں دنیا بھر کی کتابیں لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں یہ گھر فرانسیسی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

5 ۔ہارٹ مینشن بیورلے ہلز: کی مالیت کا اندازہ165ملین ڈالر لگا یا گیا ہے۔ ہارٹ مینشن امریکا میں اخباری دنیا کے ٹائیکون ولیئم رونڈولف ہارٹ کا سابقہ گھر بھی ہے۔ اس مینشن میں امریکا کے صدر جان ایف کینیڈی اور جیکولین کیینڈی اپنا ہنی مون مناچکے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ہالی وڈ کی کئی فلموں جیسے گاڈ فادر وغیرہ کی شوٹنگ بھی ہوچکی ہے۔ یہ 50,000 اسکوائر فٹ پر محیط ہے۔ اس مینشن میں 29 بیڈرومز، تین سوئمنگ پول، ٹینس کورٹ، سنیما ہاؤس،نائٹ کلب،ایک مکمل اپارٹمنٹ، 75 فٹ لمبا پول اور ٹیرس ہے جس میں چار سو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس گھر کا ماہانہ کرایہ 60,000ڈالر ہے۔

6 ۔Acqua lianaفلوریڈا: امریکا میں ریئل اسٹیٹ آرٹسٹ کے نام سے جانے والے فرینک میکننی نے اپنے پچیس سالہ کیریر میں تعمیر کرایا تھاacua liana کا مطلب واٹر فلاورز ہے اور یہ اس مینشن کی سب سے خاص بات بھی ہے۔ واٹر فلورز، واٹر والزواٹر گارڈن اور واٹر فالز اس کی خوب صورتی کو بڑھا تے ہیں۔ دس فٹ کچن، اور ڈائیننگ واٹر فال سات بیڈ رومزگیارہ باتھ رومزدو گلاس لفٹ، دو ماسڑ بیڈ رومزگلا س سیڑھیاں ٹینس کورٹ، تھیٹر، جم، ہیلتھ روم ، بال روم اور بھی بہت کچھ اس مینشن کی خوب صورتی کو بڑھا تا ہے اس کی مالیت 22.9 ملین ڈالر ہے۔

7۔ون ہائیڈ پارک لندن: اس کی مالیت 15.4بلین ڈالر ہے دنیا کا مہنگا ترین اپارٹمینٹ لندن شہر کے سب سے مہنگے اور پوش علاقےkinghts bridbeمیں واقع ہے۔ یہ 38.5,000اسکوائر فٹ پر محیط ہے اس اپارٹمینٹ نما بلڈنگ میں دنیا کی بہترین لکڑی سے انٹیریر ڈیزائننگ کی گئی ہے۔ ہر اپارٹمنٹ اپنے فن اور آرائش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہر اپارٹمنٹ میں لائبریری، گیسٹ سوئیٹس، واٹر فالز، ایکوریم موجود ہیں۔

8 ۔وکٹورین ولا، یو کرین: اس کی مالیت 161ملین ڈالر ہے اسے پہلی بار یوکرین کی ٹائیکون بزنس وومن Elena Franchukنے خریدا تھا۔ پانچ منزلہ اس ولا میں دس بیڈ رومز، انڈر گراؤنڈ ان ڈور سوئمنگ پول، مووی تھیٹر، ہیلتھ روم، جم ہیں۔ اس کا انٹیریر اسے دیگر تمام ولاز سے منفرد بنا تا ہے۔ اس میں اعلیٰ قسم کی لکڑی کے ساتھ ساتھ سونے سے بھی ڈیزائننگ کی گئی ہے۔

9۔ Mala ranch اسپین : اس کی مالیت 135ملین ڈالر ہے۔ یہ نوے ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں پندرہ بیڈ رومز، اٹھارہ باتھ رومز، ایک سوئمنگ پول، انڈر گراؤنڈ کار پارکنگ ایریا جس میں بیک وقت دس بڑی گاڑیاں پارک کی جا سکتی ہیں۔ ساتھ ہی اس میں ایک فل فرنشڈ ہیئر اور بیوٹی سیلون بھی ہے۔

10 ۔واٹرفرنٹ اسٹیٹ استنبول (ترکی): اس عالی شان عمارت کی مالیت سو ملین ڈالر ہے۔ مکمل طور پر تاریخی انداز میں تعمیر کیا جانے والا یہ ہاؤس ایک لش اور لگژری لائف اسٹائل مہیا کرتا ہے۔ اس میں ماسٹر سائز کے سات بیڈ رومزاور چھے بڑے باتھ رومز ہیں۔ یہ ایک تین منزلہ بلڈنگ ہے۔

ہر رہائشی حصہ 300m2 ایریا پر مشتمل ہے۔ اس طرح اس کا مجموعی رہائشی علاقہ 900m2بنتا ہے عمارت کی پہلی منزل گھر میں کا م کرنے والے اسٹاف اور میڈز کے کوارٹرز پر مشتمل ہے،عمارت کے انٹری حصے میں ایک بڑا لیونگ روم ہے۔ اس کے ساتھ دو کمرے اور بھی ہیں گھر کے ٹاپ فلور پر چھے بیڈروم اور ایک گیسٹ روم ہے۔ یہاں سے boporus سمندر کا نظارہ بہت دل کش نظر آتا ہے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles