Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

آپ کا پیٹ خراب ہے؟

$
0
0

پیٹ کی خرابی کی ایک بڑی وجہ مضر صحت پانی ہے، ہماری صحت مندی میں پانی کو بنیادی اور لازمی اہمیت حاصل ہے۔ صاف وشفاف پانی کا استعمال ہمیں لا تعداد بدنی مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔ سب سے پہلے تو آپ اپنے پانی کو آلودگی سے پاک کرنے کی کوشش کریں۔

اس سلسلے میں پانی ابال اور نتھار کر پینا کافی حد تک بہتر نتائج دیتا ہے۔موسمِ برسات میں پانی ابالتے وقت اگر اس میں چند پتے پودینے کے بھی ملا دیے جائیں تو یہ سونے پہ سہاگہ کے مصداق پیٹ کے جملہ مسائل سے بچانے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ اسی طرح پانی میں سونف شامل کر کے ابال کر پینا بھی طبی لحاظ سے از حد مفید ہے۔ سونف پیشاب کے رستے جسم سے مضر عناصر کو خارج کرنے میں مدد کرتی ہے۔

موسمِ برسات میں کچے پیاز پہ لیمن یا سرکہ ڈال کر اور سبز مرچ کھانا بھی وبائی اور موسمی مسائل محفوظ رہنے میں معاون بنتا ہے۔ علاوہ ازیں پودینہ،لہسن،سبز مرچ اور اناردانہ کی چٹنی بھی اس موسم میں کافی حد تک ہمیں صحت مند رہنے میں ہماری مددگا ثابت ہوتی ہے۔ غذا ہمیشہ تازہ کھائی جائے،باسی اور فریز کی ہوئی خوراک سے پرہیز کریں، بالخصوص برسات کے موسم میں چاول،دال چنا اور رائتہ وغیرہ باسی یا فریز کیے ہوئے تو بالکل بھی استعمال نہیں کرنے چاہییں۔ پیٹ خراب ہونے کی صورت میں پودینہ،انار دانہ اور الائچی کا قہوہ بڑا مفید ثابت ہوتا ہے۔

اگر اسہال بار بار آنے لگیں تو انار کے پھول اورکیکر کے پھول پیس کر ان میں ہم وزن شکر شامل کر کے چوتھائی چمچ دن میں دو بار دیں، انشاء اللہ تیسری خوراک کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ پیٹ خراب ہونے کی صورت میں سرخ مرچ،تیز مصالے،گوشت اور چکنائی والی غذاؤں سے پر ہیز کیا جائے۔صرف ابلے چاولوں پہ سادہ دہی ڈال کر استعمال کریں۔

The post آپ کا پیٹ خراب ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>