Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

وزن میں کمی کا مسئلہ باآسانی حل کریں

$
0
0

یاد رہے کہ دوا ہماری جسمانی مشینری کے پرزہ جات کی مکینک ہے اور غذا اس مشین کو چلانے والا ایندھن۔ لہٰذا جب کسی پرزے میں کوئی خرابی ہوگی تو اسے پہلے مکینک ہی دور کریگا یعنی دوا کا استعمال لازمی ہوگا۔

جب مشین کے تمام پرزہ جات درست حالت میں ہونگے تب غذائی ایندھن اسے رواں دواں رکھنے میں ہمارا مددگار ہوگا۔ رہی بات غذائی پلان کی تو وہ ہم اپنے مضامین کوشش کرتے ہیں کہ آپ اپنا چیک اپ کروائیں تاکہ پتہ چل سکے کہ کون سے نظام میں کیا خرابی ہے؟

بدنِ انسانی، قدرت کا شاہکار اور ایک ایسی خود کار مشین ہے جس میں مربوط درجنوں نظام اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا کام سر انجام دینے پہ مامور ہیں۔ یوں جب کسی ایک نظام میں خرابی کا اظہار ہوتا ہے تو اس کے ساتھ جڑے کئی دیگر نظام بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اور ایک ماہر معالج ہی یہ طے کر سکتا ہے کہ کس نظام کی خرابی دور کر دینے سے دوسرے نظام بھی درست ہو جائیں گے۔

ایسے تمام افراد جو دبلی پتلی جسامت کے مالک ہیں اور مناسب ڈیل ڈول کے خواہاں ہیں بطورِ غذا گرم مزاج والی غذاؤں سے پر ہیز کریں۔ خوبانی، کریلے،خشک میوہ جات،بار بی کیو، جنک فوڈ وغیرہ سے مکمل دور ہو جائیں۔ آم کا ملک شیک ،کیلاکھجور مکس ملک شیک حسب گنجائش استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

کھجور اور کھیرا مناسب تناسب میں کھانا بھی وزن بڑھانے اور صحت مندی کے لیے بہترین ہیں۔ کچی سبزیاں، قدرتی مشروبات، دہی، کیلا، پپیتہ، آلو بخارا، گھیا کدو، گھیا توری، حلوہ کدو اور انار بکثرت اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کریں۔

دودھ چاول، گھر میں بنے آلو کے چپس اور کیلے کا ملک شیک بھی آپ کا جسم بھرنے میں معاون ثابت ہونگے۔روزانہ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کیا کریں اور جوکا دلیہ بھی لازمی کھایا کریں۔

The post وزن میں کمی کا مسئلہ باآسانی حل کریں appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>