Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

صحت ؛ چہرے کے دانوں سے نجات ممکن ہے

$
0
0

گرمی دانے ہوں یا پھوڑے پھنسیاں،چہرے پر دانے ہوں یا خارش زدہ الرجی ان سب کی بنیادی اور بڑی وجہ خون کی خرابی اور تعفن ہوا کرتا ہے۔ ہمارے بدن میں خون جس قدر صاف وشفاف ہوتا ہے اسی قدر ہماری جلد شگفتہ، ملائم اور ہر طرح کی بیماری سے پاک ہوتی ہے۔

ہمارے خون میں تازہ آکسیجن کی شمولیت جتنی زیادہ ہوتی رہتی ہے، اتنی ہی ہماری رنگت صاف، سرخ و سفید اور پرکشش ہو جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ’’خوبصورتی خون سے ہوتی ہے اور خون کا دارو مدار عمدہ ومتوازن غذائی اجزاء پر ہوا کرتا ہے۔ خوراک زیادہ کھانے سے خون کی مقدار نہیں بڑھتی بلکہ عمدہ اور صحت مند غذائیں ہی تن درستی وتوانائی کی ضامن ہیں‘‘ دنیا بھر میں آج لوگ بھوک یا کچھ نہ کھانے سے نہیں مر رہے بلکہ بسیار خوری سے اپنی جان گنوا رہے ہیں۔ ایسے تمام افراد جو کسی بھی قسم کے جلدی مسئلے،چہرے کی دانے،پھوڑے پھنسیوں اور الرجی وغیرہ کے مسائل میں گرفتار ہیں ،اپنی غذا کو ہلکی پھلکی، سادہ اور چسکارے وچٹخارے سے پاک کر لیں۔

قبض اور معدے کے مسائل سے ہمیشہ بچنے کی کوشش کریں، ان شاء اللہ ہر طرح کے جلدی امراض سے محفوظ ہو جائیں گے۔ ایسے افراد جن کے چہرے اور بدن پر گرمی دانے نکلنے کا رجحان پایا جاتا ہے، وہ بطورِ علاج حب کبد نوشادری دو گولیاں دن میں دو بار کھانے کے بعد کھا لیا کریں۔ پیپ والے دانے فوری ختم کر نے کے لیے خرد کے پاؤڈر کو سرسوں کے تیل میں پیسٹ بنا کر دانوں پر دو سے چار بار لگانے سے ہی دانے نکلنا بند ہو جاتے ہیں۔

چہرے کو چمکدار اور پر کشش بنانے کے لیے میتھی کے پتوں کے سفوف میں کچا دودھ ملا کر رات سوتے وقت چہرے پر لیپ کریں اور صبح خالص بیسن کے پانی سے چہرہ دھو ڈالیں۔ چند روز استعمال سے چہرہ پرکشش اور جاذبِ نظر ہو جائے گا۔خون خراب کرنے والی تمام غذاؤں سے مکمل پر ہیز کریں۔ سادہ پانی اور موسمی پھلوں کے رس بکثرت استعمال کریں۔ مرغن، ثقیل، بادی اور قابض خوراک سے ہمیشہ دور رہنے کی کوشش کریں۔

The post صحت ؛ چہرے کے دانوں سے نجات ممکن ہے appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>