Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

ہاتھ پاؤں کیوں سُن ہوتے ہیں؟

$
0
0

ہاتھ پاؤں سُن ہونے کی سب سے بڑی وجہ جسمانی کمزوری سمجھی جاتی ہے اور جسمانی کمزوری کا سب سے بڑا سبب مناسب اورمتوازن غذا کا نہ ہونا ہے۔

ہمارے ہاں نوجوان خواتین و حضرات کو جسمانی کمزوری، ہاتھ پاؤں کا سن ہونا اور خون کی کمی کا اکثر سامنا رہتا ہے، جس کی ایک بہت بڑی وجہ حفظانِ صحت کے حوالے سے معلومات کا نہ ہونا ہے۔ جب ایک نابالغ بلوغت میں قدم رکھتا ہے تو اسے رہنمائی کی بہت زیادہ ضرورت ہوا کرتی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں ایج گیپ کی وجہ سے بڑے اسے چھوٹا کہہ کر قریب نہیں آنے دیتے اور چھوٹے اس سے بڑا سمجھ کر کترانے لگتے ہیں۔

عمر کا یہی وہ مرحلہ ہوتا ہے جب نوجوانوں کو جسمانی غذاؤں کے ساتھ ذہنی خوراک کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ جسمانی اور جنسی تبدیلیوں کا یہ مرحلہ نوجوانوں کی ز ندگی کا ایک اہم موڑ ہوتا ہے اور یہاں انہیں بدنی، ذہنی، معاشری، اخلاقی اور سماجی لحاظ سے بہت زیادہ رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن مناسب ماحول اور تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے اکثر نوجوان اپنی بدنی اور ذہنی صلاحیتوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ایسے تمام نوجوان جنہیں بدنی اور ذہنی کمزوری کی وجہ سے ہاتھ پاؤں سن ہونے کا سامنا ہے وہ سب سے پہلے اپنی خوراک میں سے کولڈ ڈرنکس، بیکری مصنوعات،فاسٹ فوڈز اور تلی، بھنی اور تیز مصالحہ جات سے تیار غذائیں نکال دیں۔ نہار منہ سیر اور ورزش کو اپنے معمول کا لازمی حصہ بنائیں۔

کیلے اور کھجور کا ملک شیک،گھر کے بنے آلو چپس،ابلے ہوئے چاول، موسمی پھل، پھلوں کے رس اور ہر قسم کی سبزیاں بکثرت استعمال کریں۔ ذہنی تھکاوٹ اور بدنی اکساہٹ سے بچنے کے لیے شربت فولاد کے دو چمچ دن میں دو بار کھانے کے بعد پینا شروع کریں۔ اپنی سوچ و اپروچ تعمیری بنائیں اور تخریبی جذبات کو اپنے قریب بھی نہ آنے دیں۔ انشاء اللہ دو چار ہفتوں میں ہی طبیعت ہشاش بشاش اور توانا وطاقت ور ہو کر ہاتھ پاؤں سن ہونے اور عام جسمانی کمزوری سے نجات مل جائے گی۔

The post ہاتھ پاؤں کیوں سُن ہوتے ہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>