Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

اعصابی کمزوری سے بچنا مشکل نہیں

$
0
0

انسانی جسم میں پٹھے کمزور ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ایک اہم وجہ بچپن میں کوئی ایسی بیماری بھی ہو سکتی ہے، جس کے سبب جسم غذائی کمی کا شکار ہو گیا ہو۔

یہ مسئلہ موروثی بھی ہو سکتا ہے یا پھر نوجوان لڑکیوں میں سیلان الرحم اور لڑکوں میں جریان کی وجہ سے جسم میں کمزوری واقع ہوجانے سے بھی پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔ بعض اوقات جسمانی پٹھوں میں آکسیجن کے جذب ہونے کی صلاحیت میں خرابی پیدا ہو جانے سے بھی پٹھے کمزور ہو جایا کرتے ہیں۔

پٹھوں کی کمزوری دور کرنے کا فوری گھریلو حل تو یہ کہ دار چینی کو پیس کر پائوڈر بنا لیں۔ پائو ڈیڑھ پائو دودھ کو اچھی طرح سے ابال لیں، جب دو چار ابالیں آجائیں تو چھوٹاآدھا چمچ دار چینی پائوڈر ڈال کر پتیلے پر ڈھکنا دے کر آگ بند کر دیں۔

دودھ کو برتن میں تین سے پانچ منٹ ڈھکا رہنے کے بعد نیم گرم پی لیں۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی پٹھے مضبوط ہو جائیں گے۔ اسی طرح پانچ سے سات کھجوریں بھی رات کو دودھ میں پکا کر کھانے اور دودھ پی لینے سے بھی پٹھوں کی کمزوری دور ہو جاتی ہے۔ ہاں البتہ اگر کوئی دوسرا پرابلم ہے جیسا کہ سیلان الرحم،جریان یا بیماری وغیرہ تو اس کے لیے کسی اچھے معالج سے مشورہ کرکے دوا استعمال کرنا زیادہ مفید ہوگا۔

The post اعصابی کمزوری سے بچنا مشکل نہیں appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles