سرما رُت نے آنگن آنگن ڈیرے ڈال لیے، دھوپ نرم پڑگئی، شامیں خنک اور راتیں برفیلی ہوچلی ہیں۔
سرد موسم میں دبازت اور حرارت جسم وجاں کی پہلی ضرورت بن جاتی ہیں، سو اپنے دھاگوں میں دھوپ پروئے اور اپنے اندر روئی کی نرماہٹ سموئے شالیں تن کی زینت بننے لگی ہیں۔
مختلف رنگوں کی دیدہ زیب اور دل فریب شالیں سرد شاموں اور راتوں میں جسم کو حرارت ہی عطا نہیں کرتی شخصیت کو خوب صورتی بھی دیتی ہیں۔ طرح طرح کے ڈیزائنز میں دست یاب شالیں جب تن کو ڈھانپتی ہیں تو شخصیت دل آویز ہوجاتی ہے۔