Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

یہ رشتہ بھیا بہنا کا

$
0
0

قدرت نے ماں باپ کے بعد کوئی اور خوب صورت رشتہ بنایا ہے تو وہ بہن بھائی کا ہے۔ یہ ایسا خالص رشتہ ہے جو چھوٹے یا بڑے کی تخصیص کیے بغیر ایک دوسرے سے ہمیشہ منسلک رہتا ہے۔

یہ بات بڑی دل چسپ ہے کہ بہن خواہ بڑی ہو لیکن اپنے چھوٹے بھائی سے لاڈ ضرور اٹھواتی ہے۔ فرمائشیں کرتی ہے اور دوسری طرف اگر بھائی چھوٹا ہے تب بھی وہ اپنی بہن پر بڑے بھائی جیسا رعب جماتا ہے۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کی شوبز کی رنگ برنگی اور گلیمرڈ دنیا میں رشتوں کے حوالے سے کوئی خاص تاثر نہیں پایا جاتا۔ سیلیبریٹیز کو اپنے اسکینڈلز، کنٹروورسی، شوٹنگز اور پارٹیز سے ہی فرصت نہیں ملتی تو وہ کسی رشتے کو خواہ وہ کتنا ہی کلوز کیوں نہ ہو نبھانے کی کوشش نہیں کرتے۔ یہ سراسر ایک غلط تاثر ہے۔

ہوسکتا ہے کہ انڈسٹری میں چند ایک واقعات ایسے گزرے ہوں جس کی وجہ سے لوگ اس قسم کی گفتگو کرتے ہیں، حالاںکہ حقیقت تو یہ ہے کہ مجموعی طور پر اس چمکتی دمکتی دنیا میں ہر اسٹار اپنے سے وابستہ رشتوں کو خلوص دل سے نبھا رہا ہے۔ بولی وڈ میں ہیروئنز نے کچھ اسٹارز کو اپنا منہ بولا بھائی بنا رکھا ہے تو کئی سگے بہن بھائی بھی انڈسٹری سے وابستہ ہیں کچھ اسٹارز کی بہنیں فلمی دنیا سے دور لیکن خبروں میں ان رہتی ہیں۔ اس مضمون میں بولی وڈ کے چند مشہور بہن بھائیوں کا تذکرہ کیا جارہا ہے۔

بولی وڈ کے منہ بولے بہن بھائی

٭ کترینہ کیف اور ارجن کپور: کترینہ کیف کا شمار ان دنوں بولی وڈ کی نمبر ون اداکاراؤں میں ہوتا ہے، کیوں کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم بینگ بینگ نے کام یابی کت پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں دوسری طرف بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کی فل فائنڈنگ فنی بھی اچھا بزنس کررہی ہے۔پانچ سال پہلے جب سلمان خان نے کترینہ سے ارجن کپور کو ملوایا ایک دوسرے سے متعارف کرایا تب سلمان نے کہا تھا کہ یہ میرا چھوٹا بھائی ہے۔ تب سے کترینہ نے بھی ارجن کو اپنا منہ بولا بھائی بنالیا اور آج تک وہ اپنی بات پر قائم ہیں۔ دوسری طرف ارجن بھی کترینہ کو اپنی بہن ہی کہتے ہیں۔

٭ بپاشا باسو اور جان ابراہام کا میک اپ مین: بنگالی حسینہ بپاشا باسواور ماڈل ٹرن ایکٹر جان ابراہام کے زوردار معاشقے سے سب ہی واقف ہیں۔ ان دونوں کے درمیان تعلقات اس حد تک پہنچ چکے تھے کہ سب ہی کو توقع تھی کہ بہت جلد ان کی شادی کی خبر سننے کو ملے گی، لیکن دونوں کی محبت کا اٹوٹ رشتہ ٹوٹ گیا، لیکن ان تعلقات کے دوران بپاشا نے جان ابراہام کے میک اپ مین وینکی کو اپنا منہ بولابھائی بنالیا۔ اس بارے میں بپاشا کا کہنا ہے کہ اس کا اپنا کوئی بھائی نہیں۔ اس لیے اس نے ونکی کو اپنا بھائی بنایا ۔

٭ گوری خان اور ساجد خان: بولی وڈ کے کنگ خان کی بیوی گوری خان اگر انڈسٹری میں کسی کو بھائی کہتی ہیں تو وہ ساجد خان ہیں۔ 2012میں جب شاہ رخ خان اور فرح خان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے، تب یہ ساجد خان (فرح خان کا چھوٹا بھائی) تھا، جس نے ان دو سیلیبریٹیز کے درمیان تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کیں، گوری خان نے بھی ساجد کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ ان دونوں کی مشترکہ کوششوں ہی سے شاہ رخ خان اور فرح کے درمیان تعلقات بحال ہو سکے تھے۔ اسی دن سے گوری نے ساجد کو اپنا راکھی بندھن بھیا بنالیا اور اس بات کا آج بھی گوری خان ہر جگہ اعتراف کرتی ہیں کہ پوری انڈین فلم انڈسٹری میں صرف ساجد خان ہی ان کا بھیا ہے۔

٭ کرینہ کپور اور کرن جوہر: بولی وڈ کی نمبرون اور منہگی ترین اداکارہ کرینہ کپور نے زندگی کے ہر میدان میں بے تحاشہ کام یابیاں حاصل کی ہیں۔ دوسری طرف کرن جوہر بھی منجھے ہوئے اور کام یاب ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مانے جاتے ہیں،کیوںکہ کرینہ کا اپنا کوئی بھائی نہیں اس لیے وہ سچے دل سے کرن کو اپنا بھائی کہتی ہیں۔ کرینہ کا کہنا ہے کرن میرے لیے بھائی جیسا نہیں بل کہ میرا بھائی ہی ہے۔ دوسری طرف کرن بھی بڑی ایمان داری سے اس رشتے کو نبھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرینہ ہنسی مذاق اور روٹھنا منانا وہ ایسے ہی کرتی ہے جیسے کہ بہنیں اپنے بھائیوں کے ساتھ کرتی ہیں۔

٭ شلپا شیٹھی اور اجے ورمانی: شلپا شیٹھی نے فلموں میں اپنی اداکاری کی نسبت اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری اور یوگا کے ذریعے زیادہ شہرت حاصل کی۔ شلپا کی صرف ایک چھوٹی بہن شمیتا شیٹھی ہے جس نے چند فلموں میں کام کرنے کے بعد فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔ شلپا کو ہمیشہ سے بھائی کا شوق رہا اور یہ شوق اس وقت پورا ہوا جب اس کے اکشے کمار کے ساتھ تعلقات تھے۔ تب اکشے کے انتہائی کلوز اور بیسٹ فرینڈ اجے ورمانی کو شلپا نے اپنا بھائی بنالیا تھا اور ہر سال رکھشا بندھن تہوار کے موقع پر وہ اسے راکھی باندھتی تھی۔

اب ذکر کرتے ہیں فلم انڈسٹری کے کچھ اور بہن بھائیوں کا

٭ سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان: ان تینوں بھائیوں کی ایک بہن الویرا اور دوسری سیلم خان اور ہیلن کی لے پالک بیٹی ارپیتا ہیں۔ ان پانچوں بہن بھائیوں میں بے حد پیار ہے اور پورا خاندان ہی اس پیار اور محبت کی مضبوط ڈوری سے بندھا ہوا ہے۔ ارپیتا کیوں کہ سب سے چھوٹی ہے اس لیے یہ تینوں بھائی اس سے پیار بھی بہت کرتے ہیں۔ دونوں ہی بہنوں کو اداکاری کا کوئی شوق نہیں البتہ الویرا اور ارپیتا بھی اپنے بھائیوں کی کام یابیوں کے لیے ہمہ وقت دعاگو رہتی ہیں۔

٭ سیف علی خان، سوہا اور زویا علی خان: پٹوڈی خاندان کی یہ فیملی ان تین پر مشتمل ہے۔ سیف اور سوہا دونوں ہی فلموں سے وابستہ ہیں، جب کہ ان بڑی بہن زویا علی کو فلموں کا کوئی شوق نہیں۔ وہ ایک نام ور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ یوں تو سیف کی دوستی دونوں بہنوں سے ہے، لیکن سوہا کیوںکہ اس سے چھوٹی ہے۔ اس لیے ان میں قربت زیادہ ہے اور پھر دونوں کا پروفیشن بھی ایک ہی ہے۔ اس لیے فلم انڈسٹری میں ان کے درمیان تعلقات کی مثال دی جاتی ہے۔

٭ پریانکا چوپڑہ ار سدھارتھ چوپڑہ: پریانکا فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ مانی جاتی ہیں۔ کسی بھی مشکل کردار کے لیے ہر پرڈیوسر اور ڈائریکٹر کی پہلی چوائس پریانکا ہی ہوتی ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم میری کوم کو باکس آفس پر زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی ہے، لیکن فلم میں پریانکا کی پرفارمینس کو بے پسند کیا گیا، کیوںکہ اس کردار کے لیے انہوں نے غیرمعمولی محنت کی تھی۔پریانکا کے بھائی سدھارتھ کو فلموں ی ایکٹنگ کا کوئی شوق نہیں۔ البتہ وہ اپنی بہن کی کام یابیوں سے ہمیشہ خوش ہوتے ہیں۔

٭ ابھشیک بچن اور شویتا بچن: بولی وڈ کے بگ بی کے یہ دونوں بچے بگ بی کے لیے خوش قسمت تصور کیے جاتے ہیں، کیوںکہ دونوں ہی نہایت فرماں بردار اور مہذب ہیں۔ شویتا ابھیشیک سے بڑی اور شادی شدہ ہیں اور ان کے شوہر نکہل نندا انڈیا کے ایک نام ور صنعت کار ہیں۔ شویتا بڑی ہونے کے ناتے اکثر ابھیشیک پر رعب بھی جماتی ہیں، لیکن خود ان دونوں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں بھائی بہن کم اور دوست زیادہ ہیں۔ شویتا کواداکاری کا شوق نہیں لیکن بھیا کی ہر فلم وہ بڑے شوق سے دیکھتی اور اس پر تبصرے بھی کرتی ہیں۔

٭ شاہ رخ خان اور لالہ رخ خان: بولی وڈ کے کنگ خان کی ایک ہی بڑی بہن لالہ رخ ہیں جو اپنے بھائی کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔ یہ دونوں بہن بھائی بھی ایک دوسرے کے بہت کلوز ہیں اور شاہ رخ کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ جیسے ہی انہیں کچھ وقت فرصت کا ملے تو وہ اپنی فیملی کے ساتھ خصوصاً بہن لالہ رخ کے ساتھ وقت گزاریں۔

٭ فرحان اختر اور زویا اختر: بولی وڈ کی جانی مانی شخصیت جاوید اختر کے یہ دونوں بچے قدرتی صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔ دونوں بہن بھائی فلم میکنگ میں نام بنانا چاہتے ہیں۔ ان کی فلمیں دل چاہتا ہے اور زندگی نہ ملے گی دوبارہ بولی وڈ کی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔ زویا اور فرحان میں صرف ایک بات مختلف ہے اور وہ یہ کہ فرحان کو کیمرے کے سامنے کام کرنے کا بھی شوق ہے اور پیچھے رہ کر کام کرنے کا بھی جب کہ زویا کو صرف کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔

٭ سنجے دت، پریا اور نمرتا دت: سنجو بابا آج کل جیل کی سلاخوں کے پیچھے ضرور ہیں لیکن ان کی دونوں بہنیں پریا اور نمرتا ہر مشکل وقت میں اپنے اکلوتے بھائی کے ساتھ رہتی ہیں، کیوںکہ انہیں سنجو سے بہت پیار ہے اور اسی لیے صرف سنجے کی خوشی کی خاطر ان دونوں نے مانیاتا سے سنجے کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

٭ تشار کپور اور ایکتا کپور: اداکار جیتندر کے یہ دونوں ہونہار بچے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ایکتا اور تشار ایک دوسرے پر جان چھڑکنے والے بہن بھائی ہیں۔ دونوں ہی کسی بھی قسم کی سخت مصروفیات ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے رابطہ میں رہتے ہیں۔

٭ ریتھک روشن اور سونینا روشن: ان دونوں بہن بھائی میں بے تحاشہ پیار ہے۔ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ فلم کریزی فور کی پروڈیوسر سونینا ہی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ آن اسکرین ریتھک ایک بہت بڑا سپراسٹار ہو لیکن اس کی بہن سونینا حقیقی زندگی میں سپر اسٹار ہے، کیوں کہ حال ہی میں سونینا نے کینسر جیسے موذی مرض سے نجات حاصل کی ہے اور ریتھک اس پوری بیماری اور تیمارداری کے دوران اپنی بہن کے ساتھ رہا۔ سونینا کا کہنا کہ اسے اپنے بھائی پر فخر ہے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>