روغن جوش
اجزا:
مٹن: 1 کلو
پیاز: (باریک کٹی ہوئی) دو عدد
ہینگ: 1 چٹکی
لونگ: 3 عدد
دارچینی: 3 عدد
بڑی الائچی: 2 عدد
سونف: 3 چائے کے چمچے
زیرہ: 1چائے کا چمچے
لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچہ
ادرک لہسن پیسٹ: 1کھانے کا چمچہ
پپریکا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچہ
سونٹھ: 1/2چائے کا چمچہ
ہلدی: 1 چائے کا چمچہ
بادیان کا پھول: 1عدد
پسا گرم مسالا: 1چائے کا چمچہ
دہی: 1/2 کلو
نمک حسب ذائقہ
تیل: 1 کپ
لال آٹا: 2 کھانے کے چمچے
ترکیب:
کھلے منہ کی دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکا براؤن کرکے ادرک لہسن پیسٹ بھون لیں۔
گوشت ڈال کے تیز آنچ پر فرائی کریں جب گوشت کی رنگت بدل جائے تو لال مرچ پاؤڈر، ہینگ، ہلدی، سونٹھ، پپریکا پاؤڈر اور نمک ڈال کے پکائیں۔ کچھ دیر بعد دہی شامل کردیں۔
ایک ململ کے کپڑے کی پوٹلی میں سونف، لونگ، دار چینی، زیرہ، بڑی الائچی اور بادیان کا پھول ڈالیں اور پوٹلی رکھ دیں۔ ڈھک کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
گوشت گل جائے تو پوٹلی نکال دیں اور لال آٹا تھوڑے سے پانی میں مکس کریں اور اسے گریوی میں شامل کر کے مزید پانچ منٹ پکائیں۔
آٹا ڈالنے سے پہلے گریوی کے اوپر سے روغن پیالے میں نکال لیں۔
سرونگ باؤل میں نکالیں، اوپر روغن ڈال دیں، پسا گرم مسالا چھڑک کے سرو کریں۔
اگر گوشت گلانے کے لیے پانی کی ضرورت ہو تو دہی ڈال کے بھوننے کے بعد پانی شامل کریں۔
کوفتہ پلاؤ
اجزا:
قیمہ: آدھا کلو
پیاز: تین عدد (درمیانے سائز کے بلینڈ کرلیں، پیسٹ بنالیں)
خشخاش: دو کھانے کے چمچے (پسی ہوئی)
بھنے ہوئے کالے چنے: آدھا کپ (پسے ہوئے)
بیسن: آدھا کپ
نمک: حسبِ ذائقہ
لال مرچ: ایک کھانے کا چمچہ
گرم مسالا: ایک چائے کا چمچہ
پلاؤ کے لیے:
چاول: دو گلاس (صاف کرکے بھگو دیں)
آلو: آدھا کلو (لمبائی کے رخ کاٹ لیں، فنگر چپس کی طرح)
پیاز: دو عدد (باریک کاٹ لیں)
ادرک: ایک کھانے کا چمچہ (پسی ہوئی)
لہسن: ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
ٹماٹر: تین عدد (چوکور کاٹ لیں)
اچارمسالا: ایک کھانے کا چمچہ (اچھی طرح بھرا ہوا)
نمک: حسبِ ذائقہ
لال مرچ: آدھا کھانے کا چمچ
گرم مسالا: آدھا چائے کا چمچ
سفیدزیرہ: ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ: دس عدد (لمبائی کے رخ کاٹ لیں)
ہرا دھنیا: حسبِ ضرورت (باریک کٹا ہوا)
تیز پات: چار پتے
کوکنگ آئل: تین کھانے کے چمچ
ترکیب:
کوفتے کے لیے: قیمہ میں یہ سب اشیاء ڈال کر مکس کرلیں اور اس کے گول کوفتے بنالیں۔
اگر قیمہ نرم ہو تو مزید بیسن ڈال کر مکس کرلیں۔
پھر ان کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ ہلکی آنچ پر۔
پلاؤ کے لیے: ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال دیں۔
جب وہ گولڈن ہونے لگے تو زیرہ اور تیز پات ڈال دیں اور فرائی کریں۔
جب پیاز لائٹ پنک ہونے لگے تو ادرک اور لہسن ڈال کر فرائی کریں اتنا کہ لہسن پیاز سمیت براؤن ہوجائے پھر آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھکن رکھ دیں۔
تیس سیکنڈ بعد ڈھکن اٹھا دیں۔ پھر ٹماٹر، ہری مرچ، اچار، لال مرچ اور نمک ڈال کر بھونیں۔ اتنا کہ سبمسالہ یک جان ہوکر گھی چھوڑ دے۔
پھر آلو ڈال کر بھونیں۔ دو منٹ بعد کوفتے ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر ڈھکن رکھ کر پکنے دیں۔
دس منٹ بعد ڈھکن اٹھا کر دیکھیں کہ آلو گَل گئے کہ نہیں۔
آلو گَل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھونیں احتیاط سے کہیں کوفتے ٹوٹ نہ جائیں۔
پھر چار گلاس پانی کے ڈال کر ڈھکن رکھ دیں۔ جب پانی پکنے لگے تو چاول ڈال دیں اور ڈھکن رکھ کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
جب پانی خشک ہو جائے اور چاول بھی تقریباً پک جائیں تو گرم مسالا اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ دَم دے لیں۔
پانچ منٹ بعد دیکھیں چاول پک گئے ہیں تو آنچ بند کردیں۔ مزے دار کوفتہ پلاؤ تیار ہے۔
میتھی قیمہ
اجزا:
قیمہ: آدھا کیلو
گھی: آدھا کپ
زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا: ایک گٹھی پتے کاٹ لیں
گرم مسالا: آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ: چار تا پانچ عدد
پیاز: چار عدد سلائس کٹے ہوئے
نمک: حسب ذائقہ
ٹماٹر: چار کٹے ہوئے
ادرک لہسن: دو کھانے کے چمچ
سُرخ مرچ: ایک چائے کا چمچ
کڑی مرچ: ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی: دو کھنے کا چمچ
ترکیب:
گھی کو گرم کریں۔ پیاز گرم کریں حتیٰ کہ شفاف ہوجائے۔ قیمہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں ادرک لہسن، نمک ملاکر اچھی طر ح فرائی کریں۔ زیرہ پاؤڈر، سُرخ مرچ، کڑی مرچ ملادیں۔ ڈھانپ کر پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ ٹماٹر، کٹی ہوئی ہری مرچ شامل کریں۔ اتنا فرائی کریں کہ ٹماٹر نرم ہوجائیں اور قیمے کے ساتھ اچھی طرح پک جائیں۔ اب ہرے دھنیے کے پتے ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں اور بھون لیں۔ گرم مسالا، قصوری میتھی ڈال کر چولہے پر سے اُتارلیں اور ڈش میں ڈال کر پیش کریں۔