شادی بیاہ پر خواتین کا بناؤ سنگھار اور ملبوسات دلہن سے کم نہیں ہوتے ، خاص طور پر پرکشش ، جاذب نظر رنگوں کے ساتھ کڑھائی کا کام ہوئے ڈریسز کا رحجان ایک بار پھر فروغ پارہا ہے۔
نوجوان لڑکیاں ماڈرن انداز میں کڑھائی کا کام اپنی مرضی سے کرواتی ہیں۔ مارکیٹ میں مشینی کڑھائی سے آراستہ ڈریسز بھی اب عام دستیاب ہیں۔ خواتین ان ڈریسز کا انتخاب مہندی ، مایوں ، بارات اور ولیمے کی تقریب کے مطابق کرتی ہیں، پھر اسی ڈریس کے ساتھ میچنگ جیولری ، میک اپ اور جوتے پہنے ان کی شخصیت اور بھی زیادہ نکھر جاتی ہے۔
زیرنظر سنڈے ایکسپریس کے فوٹو شوٹ میں ماڈل سمعیہ نے فیشن ڈیزائنر یشعل جاوید کے ڈیزائن کردہ فینسی اور دیدہ زیب پارٹی ملبوسات پہنے ہوئے ہیں، جن پر ہاتھ سے کی گئی کشیدہ کاری نے اسے اور زیادہ خوبصورت بنا دیاہے ۔