خواتین تقریبات اور موسم کی مناسبت سے بناؤ سنگھار اور ڈریسز پر خاص توجہ دیتی ہیں ، کیونکہ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی تقریب میں جائیں تو سب سے الگ اور منفرد دکھائی دیں ، مہندی ، بارات اور ولیمہ میں تو یہ سلسلہ اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کرجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ سالگرہ سمیت دیگر تقریبات میں بھی پارٹی کا وقت ، نوعیت اور موسم کے مطابق ملبوسات پہننے کا رواج فروغ پارہا ہے، جس میں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہوں نے جو لباس پہنا ہے اس میں ان کی شخصیت نمایاں ہونے کے ساتھ باوقار اور سنجیدہ بھی دکھائی دے ۔
خواتین میں اب زیادہ زرق برق لباس پہننے کا شوق نہیں رہا۔ اس حوالے سے ماڈل کرینہ جان نے ایکسپریس سنڈے شوٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ نگینے ، تلے کے کام ہوئے ملبوسات ہر عمر کی خواتین میں مقبول ہیں جس میں ان کی شخصیت اور بھی زیادہ ُپرکشش ہوجاتی ہے ۔‘‘