فیشن کے رنگ موسم کی مناسبت سے بدلتے رہتے ہیں۔موسم گرم ہو یا سرد، خزاں ہو یا برسات ، ہر موسم کے الگ رنگ اورانداز ہوتے ہیں۔ خواتین فیشن کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ان باتوں کا خاص خیال رکھتی ہیں لیکن جینزکی پتلون ، پرنٹڈ پاجاما اور ٹی شرٹس ایسے ڈریس مانے جاتے ہیں جن کوہر موسم میں پہنا جاتا ہے۔
ایک طرف تویہ فیشن کی عکاسی کرتے ہیں اوردوسری جانب انہیں آرام دہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ ’’ایکسپریس سنڈے میگزین‘‘ کے لئے ہونے والے فوٹوشوٹ میں ماڈل بینش جینزاورٹی شرٹس کے مختلف رنگوں میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ چشمے کے ساتھ ہلکی پھلکی جیولری بھی استعمال کی گئی ہے۔ جوشخصیت کو پُرکشش بنانے میں اہم کردارادا کررہی ہے۔