Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

گھر میں پالتو جانور کی موجودگی، طبی فوائد کے حصول کا ذریعہ

$
0
0

جانوروں کی فارمنگ کو نہایت نفع بخش کاروبار کا درجہ حاصل ہے، لیکن ہمارے ہاں جانوروں کو صرف معاشی فوائد کے لئے ہی نہیں پالا جاتا بلکہ شوقین حضرات کی بھی یہاں کمی نہیں۔

تو یوں پالتو جانوروں کا مقصد معاشی آسودگی اور شوق کی تسکین قرار پایا، لیکن ہم یہاں آپ کو پالتو جانوروں کے تیسرے پہلو کی نشاندہی کریں گے۔ ماہرین کے مطابق جانوروں کا پالنا متعدد اہم طبی فوائد کے حصول کا بھی ذریعہ ہے۔

ذہنی دباؤ میں کمی: 2002ء میں یونیورسٹی آف نیویارک میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پالتو جانور رکھنے والے افراد میں ذہنی دباؤ کم پایا جاتا ہے۔ امریکی محققین کا تو یہ تک کہنا ہے کہ کہیں سفر کرتے ہوئے پالتو جانور کا ساتھ بیوی یا شوہر سے زیادہ ذہنی تسکین یا خوشی کا باعث ہے۔

بلڈپریشر میں کمی:ماہرین کے مطابق پالتو جانور کا ساتھ اور بلڈ پریشر میں باقاعدہ ایک مضبوط تعلق ہے۔ امریکن سنٹر برائے امراض قلب کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے اردگرد کوئی پالتو جانور موجود ہے، تو آپ کا بلڈ پریشر بڑھنے کے امکانات نہایت کم ہو جاتے ہیں۔

درد میں آرام:آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پالتو جانور دائمی بیماریوں خصوصاً جوڑوں کے درد یا میگرین یعنی آدھے سر کے درد کی بہتری دوائی ہے۔ پالتو جانور کی موجودگی سے اضطراب میں کمی واقع ہوتی ہے، جو درد کے احساس کو کم کر دیتی ہے۔

کولیسٹرول میں کمی:امریکن سنٹر برائے امراض قلب کا کہنا ہے کہ پالتو جانور رکھنے والے افراد میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کے خدشات کم ہوتے ہیں اور نتیجتاً انسان امراض قلب سے محفوظ رہتا ہے۔

خوشگوار موڈ:ماہرین کے مطابق پالتو جانور کی موجودگی ذہنی سکون و راحت کا باعث ہے اور جب انسان ذہنی طور پر پُرسکون ہو تو لازمی طور پر اس کا موڈ یا مزاج خوشگوار ہو جاتا ہے۔

ان فوائد کے علاوہ محققین کا کہنا ہے کہ پالتو جانور رکھنے والے افراد زیادہ انسان دوست اور دوسروں کی مدد کرنے والے ہوتے ہیں۔ ایسے افراد سٹروک سے محفوظ رہتے ہیں، ان میں شوگر کی سطح نہیں بڑھتی، قوت مدافعت میں اضافہ اور الرجی سے بھی بچے رہتے ہیں۔ گھر میں پالتو جانور کی موجودگی بچوں کی نشوونما میں بھی مثبت کردار ادا کرتی ہے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>