Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

دیس بدیس کے کھانے

$
0
0

کلاسک شیر خرما
اجزاء:
دودھ (ایک لیٹر)
کریم (ایک پیالی)
کنڈنسڈ ملک (ایک پیالی)
بوائلڈکساوا سوجی (ٹاپیوکا) (ایک پیالی)
مکس ڈرائی فروٹ (ایک پاؤ)
سویاں (آدھی پیالی)
چینی (آدھی پیالی)
مکھن (ایک کھانے کا چمچا)
زعفران (آدھا چائے کا چمچا)
الائچی پاؤڈر (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)

ترکیب:
پہلے ایک دیگچی میں دودھ ابال لیں۔ اس کے بعد ایک پین میں ایک کھانے کا چمچا مکھن ڈال کر اس میں آدھی پیالی پسی ہوئی سویاں فرائی کریں، پھر اس میں ایک پیالی مکسڈ ڈرائی فروٹ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔ ابلتے ہوئے دودھ میں فرائی سویاں اور ڈرائی فروٹ ڈال کر اسے دس منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں ایک پیالی چینی اور ایک پیالی ابلی ہوئی سوجی شامل کریں۔ چینی حل ہونے تک پکائیں اور پھر چولہا بند کر دیں۔ آخر میں ایک پیالی کریم، ایک پیالی کنڈینسڈ ملک، ایک چوتھائی چائے کا چمچا الائچی پاؤڈر، اور آدھا چائے کا چمچا زعفران شامل کر کے اسے اچھی طرح ملائیں۔ مزے دار کلاسک شیرخرما تیار ہے۔

بیکڈ چکن فنگرز ود ہوم میڈ باربی کیو ساس


اجزا:
چکن بریسٹ (آدھا کلو)
بریڈ کرمبز (ایک پیالی)
سفید تل (دو کھانے کے چمچے)
لہسن پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچا)
نمک (آدھا چائے کا چمچا)
دار چینی پاؤڈر (ایک چائے کا چمچا)
کُٹی ہوئی کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
بادیان پھول پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچا)
دیگی مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
انڈے کی سفیدی (دو عدد)
ہوم میڈ باربی کیو (سوس کے لیے)
زیتون کا تیل (ایک کھانے کا چمچا)
کتری ہوئی پیاز (ایک چوتھائی پیالی)
کیچپ (آدھی پیالی)
براؤن شوگر (ایک کھانے کا چمچا)
سرکہ (ایک کھانے کا چمچا)
ووسٹ شائر سوس (دو کھانے کے چمچے)
نمک (ایک چٹکی)

ترکیب:
اوون کو دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کر لیں۔ اس کے بعد ایک ڈش میں بریڈ کرمبز، سفید تل، لہسن پاؤڈر، نمک، دار چینی پاؤڈر، کُٹی ہوئی کالی مرچ، بادیان پھول کا پاؤڈر اور دیگی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں، پھر ایک الگ پیالے میں انڈے پھینٹ کر اس میں چکن فنگرز کو ڈپ کر کے نکال لیں۔ پھر بریڈ کرمبز سے کوٹ کر یہی عمل دُہرائیں اور بیکنگ شیٹ پر پھیلا دیں۔ اوون میں 15 سے 20 منٹ تک بیک کر لیں۔

ہوم میڈ باربی کیو سوس کے لیے:
ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو دو سے تین منٹ تک پکا کر چولہے سے اتار لیں۔ اب کیچپ، براؤن شوگر، سرکہ، ووسٹر شائر سوس، نمک اور کالی مرچ ملا کے پیالے میں نکال لیں۔ چکن فنگرز کے ساتھ سرو کریں۔

تندوری چکن بریانی


اجزاء:
چکن (آدھا کلو)
دہی (ایک پاؤ)
بڑی پیاز (ایک عدد) گول کاٹ لیں
ٹماٹر (دو عدد) گول کاٹ لیں
ہری مرچ (لمبائی میں دو) چار عدد
ہرا دھنیا، پودینہ (چوتھائی گٹھی)
گھی (آدھی پیالی)
آلو بخارہ (100 گرام)
چاول (300 گرام)
لال مرچ پاؤڈر (ایک کھانے کا چمچا)
ہلدی پاؤڈر (ایک کھانے کا چمچا)
گرم مسالا پاؤڈر (ایک کھانے کا چمچا)
ادرک، لہسن کا آمیزہ (دوکھانے کے چمچے)
زردہ رنگ (آدھا چائے کا چمچا)
جائفل جاوتری پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچا)
چھوٹی بڑی الائچی کا پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچا)
ثابت گرم مسالا (حسب ضرورت)
بادیان کے پھول (دو عدد)
کیوڑہ (دوکھانے کے چمچے)
نمک (حسب ذائقہ)

ترکیب:
چکن کو کٹ لگائیں اور اسے ایک کھانے کا چمچا ادرک، لہسن کا آمیزہ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، گرم مسالا پاؤڈر، نمک اور آدھا پاؤ دہی کے ساتھ میرینیٹ کریں، پھر اوون کو 180 ڈگری پر پری ہیٹ کر لیں۔ چاولوں کو آدھے گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیںِ۔ بیکنگ ٹرے کو چکنا کرلیں اور اس پر چکن رکھ کے اوون میں دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ کیوڑے میں زردہ رنگ ملا لیں۔
گریوی بنانے کے لیے:
پین میں دو کھانے کے چمچے گھی گرم کرکے اس میں پیاز، ثابت گرم مسالا اور بادیانہ پھول ڈال کے ہلکی آنچ پر پکائیں، جب پیاز سنہری ہوجائے تو ایک کھانے کا چمچا ادرک، لہسن کا آمیزہ ملائیں کہ کچا پن دور ہو جائے۔ اب باقی آدھا پاؤ دہی اور ہری مرچیں شامل کرکے پکائیں، جب دہی کا پانی خشک ہوجائے، تو آلو بخارہ، ٹماٹر، دو چائے کے چمچے کیوڑہ مکسچر، آدھا ہرا دھنیا پودینہ، نمک اور آدھی پیالی پانی ڈال کے دو منٹ پکا لیں اور چولھا بند کر دیں۔ گریوی تیار ہے۔

اس گریوی کے اوپر چوتھائی چائے کا چمچا جائفل جاوتری، پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچا چھوٹی بڑی الائچی کا پاؤڈر اور باقی ہرا دھنیا پودینہ ڈال دیں۔ اب اس کے اوپر اوون کی تندوری چکن رکھ دیں۔ چاولوں کو نمک ڈال کے پانی میں ابال لیں۔ جب پانی کو ابال آنے لگے تو چاولوں کا تیسرا حصہ چھلنی سے نکال کے گریوی کے اوپر ڈال دیں۔ (یہ کچے چاول گریوی کے پانی سے دَم میں پکیں گے)۔ جب باقی چاولوں میں چار کنی رہ جائے تو چھلنی سے پانی چھان کے ان کو پہلے والے چاولوں کے اوپر ڈال دیں۔ اب چاولوں کے اوپر باقی چوتھائی چائے کا چمچا جائفل جاوتری پاؤڈر، چوتھائی چائے کا چمچا چھوٹی بڑی الائچی کا پاؤڈر، ایک سے ڈیڑھ چائے کے چمچا کیوڑہ مکسچر، دوکھانے کے چمچے گھی شامل کرکے اسے دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔ تیار ہونے پر نکال کے مزے دار تندوری چکن بریانی پیش کریں۔

(نوٹ) نمک تین حصوں میں ڈالنا ہے اس لیے احتیاط سے ڈالیں۔ جب بریانی دم پر رکھیں تب آنچ تیز رکھیں اور دو منٹ بعد ہلکی دَم والی کردیں۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>