کمرے میں سانپ
افشاں افضال، حیدر آباد
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھی پڑھ رہی ہوتی ہوں کہ اچانک میری نظر چھت پر پڑتی ہے وہاں پنکھے کے ساتھ ایک رسی سی لٹک رہی ہوتی ہے۔ میں یہ سوچ رہی ہوتی ہوں کہ کہ میرے بھتیجے بھتیجیوں کا کارنامہ ہوگا کہ کمرے میں کھیل کے دوران بچوں نے یہ دوپٹہ یا رسی اچھال کر پنکھے پہ لٹکا دی، بچوں کو بلانے کیلئے میں اٹھتی ہوں تاکہ اٹھ کے ان کو ڈانٹوں اس دوران وہ رسی ہلنا شروع کر دیتی ہے۔ تب مجھ پہ یہ انکشاف ہوتا ہے کہ یہ رسی نہیں بلکہ سانپ ہے۔ یہ دیکھ کر میں دہشت زدہ ہوکر چیخنا شرو ع کردیتی ہوں۔
تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی آسکتی ہے ۔ کو ئی عزیز و رشتے داری دشمنی کرنے کی کوشش کرے گا مگر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو تو کچھ بھی نقصان نہیں ہوگا، آپ محفوظ رہیں گی ۔ یہ معاملات نوکری، کاروبار یا تعلیمی معاملات کو بھی خراب کر سکتے ہیں۔ آپ نما ز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے یا سلام یا حفیظ کا ورد کیا کریں۔ ہر منگل یا ہفتہ کو کالے چنے یا کالا کپڑا اپنے اوپر سے وار کر کسی مستحق کو دے دیا کریں۔
سامان پر قبضہ
رمضان ملک، فیصل آباد
خواب: میں نے دیکھا کہ میں گھر میں بیٹھا بچوں کے ساتھ باتیں کر رہا ہوں میرے فون پر کسی مارکیٹ والے کی کال آتی ہے کہ مالک مکان نے تمہاری دوکان پر تالا ڈال دیا ہے اور سامان بھی قبضہ میں کر لیا ہے ۔ یہ سن کر میں بہت پریشان ہوتا ہوں۔ اصل میں حقیقت بھی وہی ہے کہ کاروبار میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان مسائل کو لے کر بھی پریشانی ہے۔ اس لئے خواب دیکھ کر اور زیادہ پریشانی ہو گئی ہے ،کیا مجھے کوئی اس کا حل مل سکتا ہے ؟
تعبیر: یہ خواب پریشانی کو ظاہر کرتا ہے مگر اللہ کی رحمت سے نا امید ہونا کسی مسلمان کو زیب نہیں دیتا ۔ اللہ آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ رات کو بعد ازنماز عشاء اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 211 مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اللہ سے دعا کریں۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور سجدے میں جا کر نہایت عاجزی سے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ۔ ہر نماز کے بعد استغفار کریں۔
تلوار لے کر گھومنا
نعمان یوسف، شیخوپورہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کسی قلعہ میں موجود ہوں، جہاں عجائب گھر نما سا کمرہ ہے۔ اور ادھر پرانے زمانے کا اسلحہ رکھا گیا ہے ۔ میرے دوست اور میں حیران ہوکر ان کو دیکھتے ہیں ایک دوست وہاں لٹکی ہوئی تلوار اتار لیتا ہے اور میں اس سے لے کر اپنی کمر کے ساتھ لٹکا لیتا ہوں۔ اس کے بعد ہم ادھر ادھر گھوم پھر کے مزید چیزیں دیکھتے ہیں اور میں نادانستگی میں اس تلوار کو باندھے گھومتا پھرتا ہوں اور کوئی بھی گارڈ مجھے نہیں روکتا ۔ حتی کہ میں جب میں وہاں سے نکلتا ہوں تو وہ پہرے دار مجھے جھک کر سلام کرتا ہے اور روکتا نہیں۔
تعبیر: آپ کا خواب اچھا ہے اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ ازدواجی زندگی کی خوشخبری یا نوکری وکاروبار میں ترقی پر دلیل کرتا ہے جس سے رزق میں اضافہ ہوگا یا مال و وسائل میں بہتری آئے گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔
اندھے کی غلط رہنمائی کرنا
واجد پرویز، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی اندھے بزرگ کو سڑک پار کروانے کے لئے آگے بڑھتا ہوں مگر انھیں سڑک پار کروانے کی بجائے کسی اور طرف لے جاتا ہوں اور ان کے مطلوبہ راستے پہ جانے کی بجائے دوسری سمت ان کو لے جاتا ہوں ۔ بعد میں اپنے دوستوں کو یہ بات بتاتا ہوں تو ان میں سے ایک دوست ناراض ہو جاتا ہے جبکہ دوسرے دوست خود بھی ایسا کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔
حلوہ بانٹنا
فرح جبیں، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میری امی نے بہت سارے میوے ڈال کر بہت ہی مزے دار حلوہ بنایا ہے اور اب ہم سب کو کہہ رہی ہیں کہ اس کو بانٹ دو میں اور میری بہن پہلے ہمسایوں کے گھر دیتے ہیں ۔ پھر رشتے داروں کو دینے چلے جاتے ہیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
اناج کو آگ لگانا
عثمان شکور،لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نے اپنے گھر کا سارا اناج جو کہ ہم نے کھیتوں سے اٹھایا تھا اور ڈیرے پہ رکھا تھا اس کو آگ لگا دی ہے ۔ میرا بھائی جو مجھے منع کر رہا تھا وہ ڈر کر گھر بھاگ جاتا ہے اور پھر میں بہت سے لوگوں کے رونے و چیخنے کی آوازیں سنتا ہوں جیسے سب مل کر بین کر رہے ہوں مگر میں وہیں سکون سے کھڑا سب جلتا دیکھتا رہتا ہوں۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
بندروں کا حملہ
اظہر بٹ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ ہم مری میں چھٹیاں گزارنے آئے ہیں اور ہمارے ہوٹل پہ بندروں نے حملہ کر دیا ہے ۔ سب لوگ بھاگ رہے ہیں مگر بندر بہت زیادہ ہیں اور لوگوں سے چیزیں بھی چھین رہے ہیں ۔ ہم بھی سب پریشان ہو کر ادھر ادھر چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔
گھر میں بھیڑیا
شمائل رمضان، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میرے کمرے کے باہر جیسے کوئی جانور ہے ۔ میری بہن کہتی ہے کہ ہمارے گھر میں بھیڑیا گھس آیا ہے ۔ ہم ڈر کے مارے سارے دروازے بند کرنے لگتے ہیں ، مگر پھر دیکھتی ہوں کہ وہ اندر آ چکا ہے اور ہماری طرف دیکھ رہا ہے ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
انگوٹھی گم ہونا
کوکب نعمان،لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ میری منگنی کی انگوٹھی گم ہوگئی ہے جو شائد میرے ہاتھ سے کہیں گری ہے ، کیونکہ میں ہر وقت اس کو پہن کر رکھتی تھی ۔ میں بہت پریشان ہوں اور روتے ہوئے اس کو ہر جگہ تلاش کر رہی ہوں جبکہ وہ کہیں نہیں ہے ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور مجھے باقی خواب یاد نہیں رہا ۔
تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
اندھیرے سے روشنی کی طرف بڑھنا
کاظم علی، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں بہت اندھیری جگہ پر ہوں ، مجھے کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا ۔ میں اندھیرے میں خوفزدہ ہو کر ٹٹول ٹٹول کر آگے بڑھتا ہوں اور کافی زیادہ گھبرایا ہوا ہوتا ہوں، مگر پھر چلتے چلتے مجھے یوں لگتا ہے جیسے دور کہیں بہت ہلکی سی روشنی ہو ۔ میں اس سمت چلتا ہوا آگے بڑھتا ہوں تو کافی روشن جگہ پر پہنچ جاتا ہوں اور پھر اسی کی سیدھ میں باہر نکل آتا ہوں جو بہت ہی خوبصورت باغ ہوتا ہے اور وہاں ایک نہر بہہ رہی ہوتی ہے ۔ درختوں پر مختلف پھل لگے ہوتے ہیں ۔ میں وہیں وضو کر کے شکر ادا کرتا ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
گندم کھانا
مبشرطارق، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر جو سالانہ گندم آتی ہے میں اس کو ایسے ہی چبا کر کھا رہا ہوں اور ساتھ ساتھ رو رہا ہوں ۔ جبکہ ہم ہمیشہ گندم پسوا کر لا کر رکھتے ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
بار بار ہاتھ دھونا
محمد ارسلان ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی جگہ بیٹھا ہوں اور مسلسل اپنے ہاتھ دھوتا جا رہا ہوں ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی گندگی ہے جو اتر نہیں رہی ۔ گھر میں سب کے سمجھانے کے باوجود مجھے تسلی نہیں ہوتی اور میں مسلسل ہاتھ ہی دھوتا جاتا ہوں جس پہ بعد میں سب گھر والے میرا مذاق بھی اڑاتے ہیں ۔
تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔
انجیر کے درخت
سمیرہ چوھدری، شیخوپورہ
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر انجیر کے درختوں پر بہت زیادہ پھل لگا ہے اور میری امی اس کو دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تمام رشتے داروں کے گھر بانٹ کر آئو تا کہ سب کھا سکیں ۔ پھر میں اس کو اپنے ہمسایوں کے گھر بھی دینے چلا جاتا ہوں ۔ اس کے بعد بھی بہت سارا پھل بچ جاتا ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
ہمسایوں سے جھگڑا
ارم خورشید، لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے ساتھ والے ہمسایوں سے بہت شدید لڑائی ہو رہی ہے کہ باقاعدہ ہاتھا پائی تک بات پہنچ جاتی ہے ۔ اس کے بعد وہ لوگ ڈنڈے لے کر ہمارے گھر آ جاتے ہیں اور ہمارے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے توڑنے لگ جاتے ہیں ۔ میرا بھائی چھت سے جا کر ان کے گھر پٹرول ڈال کر چھت پہ آگ لگا دیتا ہے۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
پودے سوکھنا
ماریہ طفیل ،گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے چھوٹے سے باغیچے کے سارے پودے کالے ہو گئے ہیں ۔ پھول بھی بالکل سوکھ چکے ہیں ۔ میں اپنی والدہ کو بتاتی ہوں مگر وہ کوئی دھیان نہیں دیتیں بلکہ اپنی سوچوں میں مگن پانی دئیے جاتی ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
کچن میں سانپ
سائرہ مبشر، لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے کچن میں بہت لمبا سانپ ہے جو آٹے کے برتن میں چھپا ہے ۔ میں اپنی دادی سے کہتی ہوں کہ اس کے پاس نہ جائیں بلکہ چیخنا بھی چاہتی ہوں مگر میرے منہ سے آواز نہیں نکلتی اور دادی کچن میں چلی جاتی ہیں پھر اپنے صحن میں دیکھتی ہوں کہ رات کے وقت بہت ہی لمبا کالا سانپ دیوار کے ساتھ ساتھ چلتا ہوا ہمارے کمرے میں چلا جاتا ہے ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.