Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4424

خوابوں کی تعبیر

$
0
0

دار چینی کھانا
نذر محمد، گوجرانوالہ
خواب : یہ خواب میرے میاں نے دیکھا کہ وہ گھر میں اکیلے ہیں اور سو رہے ہیں۔ اور خواب دیکھتے ہیں کہ جیسے وہ کچن میں موجود ہیں ۔ کچھ پکانے کے لئے اور وہاں ایک ڈبے میں کچھ دارچینی کے ٹکڑے پڑے ہوئے ہیں جو وہ کھاتے جاتے ہیں۔ اگرچہ ذائقہ بھی ان کو اچھا نہیں لگتا اور نہ ہی ان کو دار چینی پسند ہے، مگر مجبوراً کھا رہے ہوتے ہیں۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

دوست مذاق اڑاتے ہیں
الہٰی بخش، صوابی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے کالج آیا ہوا ہوں۔ کلاس کے بعد سارے دوستوں کے ساتھ ملتا ہوں مگر سب لوگ مجھے دیکھ کر مذاق اڑا رہے ہوتے ہیں کیونکہ میری جو ہلکی سی داڑھی ہوتی ہے وہ کم از کم میری ناف کے برابر آ چکی ہوتی ہے۔ اس پر میں خود بھی بہت خوفزدہ ہو جاتا ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری، قرضے کے مسائل یا کسی ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

والدہ کے ساتھ خریداری
رشیدہ بی بی، راولپنڈی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی امی کے ساتھ شاپنگ کرنے مارکیٹ آئی ہوئی ہوں ۔ میری امی مجھ سے پوچھتی ہیں کہ جو لینا ہے جلدی سے لے لو تا کہ دوبارہ نہ آنا پڑے۔ یہ سن کر میں کتابوں کی دوکان کی تلاش میں ادھر ادھر دیکھتی ہوں کہ مجھے تو بس قرآن پاک خریدنا ہے تو وہی لوں گی اس کے علاوہ کچھ نہیں لینا۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی۔ گھریلو وکاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

بادلوں کو چھونا
نادیہ خان، سوات
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پہ کھڑی ہوں۔ موسم بہت خوبصورت ہے۔ میں بھی اس کو انجوائے کرنے کے لئے اوپر کھڑی ہوں۔ بادلوں کے ٹکڑے آسمان پہ تیزی سے تیر رہے ہیں ۔ یہ دیکھ کہ مجھے مزہ آ رہا ہوتا ہے اور میں سوچتی ہوں کہ ابھی بارش ہو جائے گی ۔ بادل مجھے اتنے پیارے لگ رہے ہوتے ہیں کہ میں ہاتھ بڑھاتی ہوں تو آسمان کو چھونے لگ جاتی ہوں ۔ جبکہ مجھے اس بات پہ نہ تو کوئی حیرت ہو رہی ہوتی ہے نہ میں کچھ سوچتی ہوں بس ایسے ہی جیسے یہ میری روزمرہ کی عادت ہو ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں ۔

کمرے میں بچھو
افشاں احمد، احمد نگر
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں صفائی کر رہی ہوں اور جب اپنے کمرے میں بیڈ کے نیچے جھاڑو لگاتی ہوں تو ادھر سے ایک خوفناک بڑے سائز کا بچھو نکل کے میری طرف بھاگتا ہے ۔ میں مارے گھبراہٹ کے کمرے سے باہر کی طرف بھاگ جاتی ہوں ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا دشمنی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاشکور یاحفیظ کا ورد کیا کریں ۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

دفتر میں کام
احمد علی، کراچی
خواب : میں نے کچھ دن پہلے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے دفتر میں بیٹھا کام کر رہا ہوں اور میرے باس کے پاس کوئی ملاقاتی آتے ہیں جو ان کے مصروف ہونے کی بنا پہ میرے پاس بیٹھ جاتے ہیں ۔ میں بھی خواب میں کام کرنے کی بجائے ان سے باتیں کر رہا ہوتا ہوں پھر اذان کی آواز آتی ہے تو وہ کچھ سامان خور ونوش نکالتے ہیں اور مجھے اپنے ساتھ روزہ افطار کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور میں ان کے ساتھ روزہ افطار کرنے لگ جاتا ہوں۔ باقی مجھے کچھ یاد تو نہیں مگر یہ خواب عجیب لگا کیونکہ ہمارے آفس کے اوقات اتنے نہیں ہیں کہ ہم افطار تک ادھر رہیں ۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے ۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی ۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں ۔

شدید بارش
ظہیر عباس، قصور
خواب : میں نے دیکھا کہ کافی بارش ہو رہی ہے اور ہم اپنے گھر کے اندر کمروں میں پریشان بیٹھے ہیں۔ بارش کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے کہ ہم اس خوف میں ہوتے ہیں کہ کہیں پانی اندر نہ آ جائے۔ اسی دوران ہماری چھت سے بھی پانی ٹپکنا شروع ہو جاتا ہے۔ اسی بات کو لے کہ ابھی پریشانی کے عالم میں بیٹھے ہوتے ہیں کہ ایک خوفناک دھماکے کی آواز آتی ہے اور ہمارے ساتھ والے کمرے کی چھت گر جاتی ہے۔ ہم سب چیخیں مارتے ہوئے ادھر سے باہر نکلتے ہیں۔ اسی کے ساتھ میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں اور لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں۔

شاندار فصل
ناصرہ یوسف، بہاولپور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے میاں کے ساتھ کہیں گاوں میں آئی ہوئی ہوں اور وہ مجھے کھیت دکھا رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک سرسوں کا بھی تھا جہاں بہت سرسوں لگی ہوئی تھی اور خوب شاندار فصل تیار کھڑی تھی ۔ تھوڑا سا ہٹ کے ایک طرف سرسوں کا تیل نکل رہا تھا ۔ مجھے یہ دیکھ کہ بہت ہی مزہ آیا اور میں نے سوچا گھر جا کر میں شکرانے کے نفل پڑھوں گی ۔ یہی بات میں اہنے میاں کو کہتی ہوں مگر وہ جواب میں جانے کیا کہتے ہیں۔ وہ مجھے سمجھ نہیں آتا ۔ برائے مہربانی مجھے اس کی تعبیر بتا دیں۔

تعبیر: بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی اور حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ مالی طور پہ مستحکم ہوں گے۔ چاھے کاروباری وسائل ہوں یا نوکری میں آسانی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

کام کرنے میں مشکل
عنبرین اکرم، اسلام آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میں عید کی تیاری کے لئے سارے گھر والوں کے کپڑے سینے بیٹھی ہوں مگر مجھے سوئی نہیں مل رہی ۔کافی دیر ادھر ادھر تلاش کرتی ہوں کہ جانے ڈبہ کہاں رکھ بیٹھی ہوں ۔ پریشانی کے عالم میں مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ میں اب اتنے کم وقت میں سارا کام کیسے کروں گی ۔ میں جلدی سے چادر اوڑھ کے مارکیٹ کے لئے نکلنے لگتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ باہر گھپ اندھیرا ہے اور ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور مجھے اصل میں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ باہر بہت اندھیرا ہے ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

گھر کا لان اجڑنا
ارم خان، سرگودھا
خواب: میرے بھائی نے خواب دیکھا کہ وہ صبح کو واک کرنے گھر سے نکلنے لگے تو گھر کے باغ میں دیکھا کہ تمام پھول و پودے کٹے پڑے ہیں ۔کوئی ایک بھی پودا اپنی جگہ سلامت نہیں۔ ایسا لگتا تھا کہ جیسے قینچی سے کسی نے پورے کا پورا باغ کاٹ ڈالا ہو ۔ یہ دیکھ کر وہ بہت پریشان ہوتے ہیں اور گھر کے اندر واپس چلے جاتے ہیں ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

مسجد میں موجودگی
عابدہ پروین، شیخوپورہ
خواب : میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک مسجد ہے جہاں بہت سے لوگ بیٹھے نماز کے بعد دعا کر رہے ہیں ۔ ان میں میرا بھائی بھی ہے جو امام صاحب کے ساتھ بیٹھا ہے اور کسی سورہ کی تلاوت کر رہا ہے اور باقی سب لوگ بہت خشوع و خضوع سے سن رہے ہیں ۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

تربوز کھانا
شازیہ نذیر، پنڈی بھٹیاں
خواب : میں نے دیکھا کہ مجھے میرے ہمسائیوں کے گھر سے ایک بہت بڑا بکس سا تحفتاً آتا ہے ۔ میں حیران ہو کر اسے کھولتی ہوں تو وہ انواع و اقسام کے پھلوں سے بھرا ہوتا ہے۔ میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوتی ہوں پھر اس میں سے ایک تربوز نکال کر اس کی ایک قاش کاٹ کر کھاتی ہوں تو وہ بے انتہا میٹھی ہوتی ہے۔ میں اپنی ملازمہ سے کہتی ہوں کہ لفافے لے کر آئے تا کہ میں لوگوں میں بانٹ سکوں ۔ اس کے بعد مجھے خواب یاد نہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کی تلاوت اپنا معمول بنا لیں۔

شادی میں شرکت
ناہید اختر، حیدر آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی شادی پہ ہوں اور وہاں کافی رشتے دار ہیں ۔ میں سٹیج پر چڑھتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ میں نے ایک انتہائی ٹوٹی پھوٹی جوتی پہنی ہوئی ہے۔ یہ دیکھ کر میں ایک دم چیخنے لگ جاتی ہوں۔ لوگ جو پاس کھڑے ہوتے ہیں۔ گھبرا کے میری طرف لپکتے ہیں ۔ مگر میں مارے غم کے کچھ بول ہی نہیں پا رہی ہوتی ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاشکور یاحفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔

لنگر بانٹنا
نزہت فاروق، سکھر
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی دربار میں موجود ہوں اور وہاں موجود لوگوں میں پلائو اور زردے کے انتہائی خوشبو دار چاول بانٹ رہی ہوں ۔ ایک خاتون جو بظاہر سادہ سے لباس میں ملبوس ہوتی ہے۔ وہ ایک تسبیح میری طرف بڑھاتی ہے اور چاول لے کر چلی جاتی ہے۔ میں اس تسبیح کو جب گھر آ کر دیکھتی ہوں تو وہ کسی قیمتی پتھر کی بنی ہوتی ہے جو میرے دادا جان کو بہت پسند آتی ہے تو میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ لے لیجئے۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں ۔

The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4424

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>