صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)
علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
2 اکتوبر تا 8اکتوبر 2023
پیر 2اکتوبر 2023
آج کا حاکم عدد3 ہے۔ تین کا عدد ہمیشہ ہی باکمال عدد سمجھا جاتا ہے جو خیر وبرکت، کام یابی اور انسان دوستی کے ساتھ خداپرستی کا بھی نمائندہ ہے۔آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 2،3،4،7،8اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج، ل یا ش ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور6 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ہ، ن یا ث ہے تو آپ کے لیے یہ دن اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ اسمِ اعظم ’’یارحیم، یارحمٰن یا اللہ‘‘ 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
منگل 3 اکتوبر 2023
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ 2 کا عدد جذبات کا نمائندہ ہے۔ منگل کے روز جذبات کا عمل دخل مناسب نہیں ہے کیوںکہ منگل ایک جارحانہ قوت کا حامل ہے۔ ایسے میں کسی سے تلخی کا اندیشہ ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،3،4،5،8 اور9 خصوصاً 4 کاعدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،6 یا 7 خصوصاً 2 یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ وظیفۂ خاص ’’یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم‘‘ 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
بدھ 4 اکتوبر 2023
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ اگر آپ دوراندیشانہ اور پرسکون انداز میں گفتگو سے اپنے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تو یقیناً کام یابی ہوگی، ورنہ معاملہ الٹ بھی ہوسکتا ہے۔ 2،3،4،6،7اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5یا 9 خصوصاً 5 یا پیدائش کا دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ن یا ث ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ وظیفۂ خاص ’’یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ‘‘ 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
جمعرات 5 اکتوبر 2023
آج کا حاکم عدد 7 ہے۔ مراقبہ، خودشناسی اور روحانیت سے منسلک کاموں میں کام یابی کے لیے ایک معاون دن کی امید کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4،5،7،8 اور9 اور8 خصوصاً کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2 یا 6 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و، س یا خ ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ وظیفۂ خاص ’’سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس، یاوھابُ یااللہ‘‘ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔
جمعہ 6 اکتوبر 2023
آج کا حاکم عدد8 ہے۔ صبر وتحمل اور مستقل مزاجی سے ڈٹے رہنے والے کام یاب ضرور ہوں گے لیکن جو افراد جلدبازی کا مزاج رکھتے ہیں ان کے لیے مشکل ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع ذ ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 1،5 یا 9 کا عدد خصوصاً 5 یا پیدائشی دن بدھ یا جن کے نام کا پہلا حرف ہ، ن یا ث ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ’’سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ‘‘ 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔
ہفتہ 7 اکتوبر 2023
آج کا حاکم عدد6 ہے۔ ایک بہتر اور راحت لانے والا دن ہوسکتا ہے 6 کا عدد ہمیشہ ہی سے خوشی کا نمائندہ رہا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،4،5،6،8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائشی دن منگل یا نام کا پہلا حرف ص، ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3یا 7 خصوصاً کا7 عدد یا پیدائشی دن پیر یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ’’یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ‘‘ 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔
اتوار 8 اکتوبر 2023
آج کا حاکم نمبر 8 ہے۔ اتوار جارحانہ اور جلدبازی کے اثرات رکھتا ہے جب کہ 8 کا عدد سست ترین اثرات کا حامل ہے۔ گویا متضاد کیفیات کا دن جو مزاج کو برہم کرسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز ،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5اور9 خصوصاً 5 عدد یا جن کا پیدائشی دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ وظیفۂ خاص ’’یاحی، یاقیوم، یااللہ‘‘ 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.