Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

خوابوں کی تعبیر

$
0
0

راستے میں گندگی

بابر سلطان، کراچی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں ننگے پاوں کسی جگہ چلتا جا رہا ہوں ۔ راستہ کافی گندگی والا ہے اور میں گندگی سے بچ کر چلنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اس کے باوجود میرے پاوں اس میں لتھڑ جاتے ہیں اور میں پانی تلاش کرنے کی کافی کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح اس سے نجات حاصل کر سکوں ۔

تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

تحفے میں انگور ملنا

وسیم خان، مانسہرہ

خواب: میں نے دیکھا کہ میرے ایک دوست نے مجھے اپنے فارم سے بہترین رس بھرے انگور بھیجے ہیں جو میں اپنے ہمسائیوں کو بھی بانٹتا ہوں ۔ سب لوگ اس کے ذائقے کی تعریف کرتے ہیں ۔ میں اس کو اپنے والدین کو بھی بھیجنے کے لئے الگ کر لیتا ہوں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

باغ کی تباہی

نیلم زریاب، سرگودھا

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرا سر سبز باغ بالکل اجڑا سا ہے کوئی بھی درخت سالم نہیں رہتا، کیاریوں میں پھول یا بیلیں بھی باقی نہیں ہیں۔ میں یہ سب دیکھ کر کافی اداس ہوتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ کسی دوسرے مالی کو بلا کر لاوں اور دوبارہ سب کچھ لگواؤں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

بھیک مانگنا

نرما یوسف، گوجرانوالہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کہیں مارکیٹ میں پھر رہی ہوں اور میرے ہاتھ میں ایک باجا نما چیز ہے جو میں بجا کر پیسے لینا چاھتی ہوں مگر کوئی بھی مجھے پیسے نہیں دیتا ، تنگ آ کر میں ادھر ادھر دیکھنا شروع کر دیتی ہوں کہ شاید مجھے کہیں سے کچھ گرے ہوئے پیسے مل جائیں ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ھمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

کالا کتا

تسلیم بی بی، اوکاڑہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کے باغ میں چہل قدمی کر رہی ہوں اور اچانک گیٹ سے کوئی کالا سیاہ کتا اندر آ جاتا ہے ۔ میں تیزی سے آگے بڑھتی ہوں کہ اس کو باہر نکالوں مگر وہ بجلی کی سی تیزی سے گھر کے اندرونی حصے کی طرف چلا جاتا ہے۔ اندر جا کے وہ کچن میں جگہ جگہ برتنوں کے اوپر سے گزرتا ہے اور ہر چیز کو گراتا چلا جاتا ہے ۔ میں ایک جھاڑو اٹھا کے اس کو باہر نکالنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہوتی ہوں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مجھے یہ پریشانی ہوتی ہے کہ اب میں کیسے یہ سب صاف کروں گی۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

گاڑی سے بھیڑیا ٹکرانا

محمد الیاس، کوئٹہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی ویران پہاڑی علاقے سے گزر رہا ہوں ۔ اچانک گاڑی کے سامنے ایک. بھیڑیا آ جاتا ہے۔ بریک لگاتے لگاتے بھی گاڑی اس،سے ٹکرا جاتی ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ شائد وہ مر گیا ہے۔ میں جلدی سے اتر کے اس کو دیکھتا ہوں ایک نظر میں مجھے وہ مردہ لگتا ہے، مگر جیسے ہی میں اس کو الٹ کے دیکھتا ہوں، وہ ایک دم سے اٹھ جاتا ہے اور مجھ پہ حملہ کر دیتا ہے۔ میں بہت تیزی سے بھاگتا ہوں مگر وہ مجھ پہ چھلانگ لگا دیتا ہے اور میں اس کے تیز ناخن اپنے جسم میں چھبتے ہوئے محسوس کرتا ہوں، اس کے بعد مارے تکلیف کے مجھ سے ہلا بھی نہیں جاتا ، اور میں خود کو مفلوج محسوس کرتا ہوں ، پھر بھی بہت زور لگا کے خود کو گھسیٹ کر گاڑی کے نیچے کر لیتا ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

پڑھائی میں پیاس لگنا

نبیلہ احمد، بہاولپور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ مجھے بہت پیاس لگی ہے اور اس وجہ سے مجھ سے کلاس میں توجہ سے پڑھا نہیں جا رہا ۔ میرے استاد مجھے لیکچر میں کلاس چھوڑ کر جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔ پیاس کے مارے میرے حلق میں کانٹے چبھ رہے ہوتے ہیں ۔ جانے کب تک یہ حالت رہے گی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

طالبات گھر آتی ہیں

فرح مسعود، میانوالی

خواب : میں نے دیکھا کہ میری قرآن کلاس کی سب طالبات میرے گھر آ رہی ہیں اور ہم سب نیاز بانٹنے کے لئے بڑے بڑے تھال نکال رہے ہیں ۔ اس کے بعد بچیاں باری باری تلاوت کرتی ہیں اور مختلف سورتیں مجھے سناتی ہیں ۔ میری امی بھی ہمارے پاس آ کر بیٹھ جاتی ہیں اور مجھے کہتی ہیں کہ وہ اپنی طرف سے بہترین تلاوت کرنے پہ ان بچیوں کو کچھ تحائف دینا چاہتی ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

خراب موسم

راشدہ حسین، مری

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں کھلی جگہ پہ ہوں اور موسم کافی زیادہ خراب ہے۔ میں آندھی کی آواز سے دل میں پریشان ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ جانے کب تک یہ حالت رہے گی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

رشتہ داروں سے جھگڑا

جمال الدین، فیصل آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے کچھ رشتے دار جو ہم سے نہیں ملتے ہمارے گھر آئے ہیں اور ہمارا قیمتی سامان اٹھا اٹھا کر باہر پھینک رہے ہیں ۔ میں اپنے ابا سے کہتا ہوں کہ جلدی سے پولیس کو فون کر دیں مگر وہ بجائے فون کرنے کے ان کی منتیں کرنے لگ جاتے ہیں ۔ میری والدہ بھی خوفزدہ ایک طرف کھڑی ہیں ۔ مگر کسی میں ہمت نہیں جو ان کو روک سکے ۔ وہ ہمارا ٹی وی بھی اٹھا کر زمین پہ پھینک دیتے ہیں اور باقی اشیاء کو بھی توڑ دیتے ہیں مگر کوئی ان کو نہیں روکتا ۔ بس خوفزدہ سے ان کو دیکھتے رہتے ہیں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے پیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

خوبصورت دروازہ

ناصر غنی، حیدرآباد

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے نئے گھر کا دروازہ بہت ہی خوبصورت و روشن ہے ۔ میں اپنے ابو سے پوچھتا ہوں کہ ایسا دروازہ انہوں نے کیوں پسند کیا تو میرے ابو کہتے ہیں کہ یہ چاندی کا دروازہ ان کے دادا نے اپنی حویلی میں لگوایا تھا ۔ میں بھی اس کو دیکھ کر خوش ہوتا ہوں اور مسجد کی طرف چلا جاتا ہوں کہ اپنے قرآن کلاس کے دوستوں کو اپنے ابو کے دادا کے دروازے کا قصہ سناوں گا ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

پانی سے باہر نکلنے کی کوشش کرنا

حیاء علی، کراچی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں پانی میں ڈوب رہی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ کسی طرح باھر نکل آوں مگر ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور کوشش کے باوجود میں کوئی ایسی جگہ تلاش نہیں کر پا رہی کہ جس سے میں خود کو محفوظ رکھ سکوں ۔ اس کے علاوہ کافی اندھیرا بھی ہوتا ہے ۔ ادھر بس چاند کی روشنی میں میں اردگرد کی جگہ کو دیکھ پا رہی ہوتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

خریداری کرنا

سلیمہ خان، گوجرانوالہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی جگہ پہ کچھ خریداری میں مصروف ہوں اور مختلف اجناس لیتے ہوئے یھی سوچ رہی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لے لوں ۔ میرے پاس موجود بیگ میں مزید جگہ بھی نہیں رہتی مگر میں اس میں بھرتی ہی چلی جا رہی ہوں ۔ مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

سبزی خراب ہو جانا

ثریا بی بی ، گجرات

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے باغیچے میں ساری سبزیاں مرجھا گئی ہیں اور ساتھ ساتھ ان میں لگی سبزیاں بھی گل گئی ہیں ۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوتی ہوں اور مالی کی تلاش میں پوری کالونی کا چکر لگاتی ہوں جو کہ مجھے نہیں ملتا اور میں گھر آ کر بہت پریشانی کے عالم میں ان کو نکال نکال کر پھینکنا شروع کر دیتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

چھت پر ہمسائی سے باتیں کرنا

نذیراں عثمان ، بھکر

خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی چھت پہ ٹہل رہی ہوں اور ساتھ اپنی ھمسائی سے باتیں کر رہی ہوں۔ اچانک وہ مجھے چاند کی طرف اشارہ کر کے کہتی ہیں کہ دیکھو اس کو تو گرھن لگا ہے اور ہم کو پتہ ہی نہیں ۔ میں اس کو کہتی ہوں کہ اگر ہوتا تو ٹی وی میں بتا دیتے۔ مگر وہ پھر اصرار کرتی رہتی ہے کہ آج چاند گرھن ہے ۔ پھر میں اپنے ابو کو بتانے نیچے اتر آتی ہوں۔ وہاں میرے دادا جان بہت اداس بیٹھے ہوتے ہیں جو مجھے دیکھتے ہیں تو اٹھ کر چلے جاتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

قربانی کا بیل

شکیلہ فرحان ، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے محلے میں کسی نے بکرا عید کی تیاری کے لئے بیل باندھ رکھا ہے جو پتہ نہیں کیسے چھوٹ کے ہمارے کھلے دروازے سے اندر آ جاتا ہے اور مجھے زوردار ٹکر مارتا ہے ۔ درد تو نہیں محسوس ہو رہا ہوتا مگر خواب میں یہ احساس ہو رہا ہوتا ہے کہ اس نے مجھے ٹکر دے ماری ہے ۔ میری امی بھی مجھے دیکھ کر رو رہی ہیں اور بڑے بھائی کسی کو کال کر رہے ہیں اس کے بعد مجھے یاد نہیں ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>