Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

روحانی دوست

$
0
0

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
11 تا 17 ستمبر 2023
پیر 11ستمبر 2023
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔جذبات ابھارنے والا دن ہوسکتا ہے، چاند آخری دنوں سے گزر رہا ہے جذبات کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر1،3،4،5،8اور9خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،6 اور7خصوصاً 2کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہیتو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ اسمِ اعظم ’’یارحیم، یارحمٰن، یااللہ‘‘ 11 بار،یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 12 ستمبر 2023
آج کا حاکم عدد 1ہے۔ ایک نئی توانائی مل سکتی ہے۔ مشکلات سے نجات کا راستہ مل سکتا ہے اور آپ ایک نئی ہمت سے کمر کستے دکھائی دیتے ہیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1،2،4،5،6 اور9خصوصاً 5 کاعدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن بدھہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور8 خصوصاً 3یا پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپکے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ وظیفۂ خاص ’’یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم‘‘ 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 13 ستمبر 2023
آج کا حاکم عدد 7 ہے۔ کسی سے اتفاقیہ ملاقات کا امکان ہے۔ خوش بختی آپ کا ساتھ دے گی اچانککچھ اچھا یا برا ہوسکتا ہے۔ 3،4،5،7،8اور9 خصوصاً 8 کا عددیا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یانامکا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپکے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے، لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2 یا 6 خصوصاً 6 یا پیدائش کا دن جمعہ یا نام کا پہلا حرف و یا سہے توکچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص ’’یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ‘‘ 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 14 ستمبر 2023
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ بظاہر یہ ایک اچھا دن ہے کیوںکہ 6 کا عدد زہرہ سے منسوب ہے جو کہ راحت کے اسباب کا نمائندہ ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1،4،5،7،8 اور9، خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص یا ط ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں2،3 یا 7 خصوصاً 7کا عددیا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپکو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ وظیفۂ خاص ’’سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ‘‘ 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ15 ستمبر 2023
آج کا حاکم عدد1 ہے۔ اناپسند افراد کے لیے عزت میں داغ لگنے کا اندیشہ ہے۔ کوئی آپ کی کردارکشی کرسکتا ہے، محتاط رہیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،4،5،6 اور 9،خصوصاً 5کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا ہ، ن یا ث ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش3،7یا 8 خصوصاً 8 کاعدد یا پیدائشی دن ہفتہ یا جن کے نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ’’سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ‘‘ 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 16 ستمبر 2023
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ زمین و جائداد سے متعلق کوئی اہم فیصلہ ہوسکتا ہے۔ تعمیر وتزئین سے وابستہ افراد کو غیرمتوقع حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عددیا پیدائشی دن پیریا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں4،5 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یاپیدائشی دن منگل یا نام کا پہلا حرف ص یا ط ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ’’یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ‘‘ 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 17 ستمبر 2023
آج کا حاکم نمبر7 ہے۔
سیروتفریح کے لیے ایک مناسب دن کی توقع ہے۔ صوفی صفت افراد سے رابطہ سکون کا سبب بن سکتا ہے۔
اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4،5،7،8 اور9، خصوصاً 8 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1،2 یا 6 خصوصاً 6 عدد یاجن کا پیدائشی دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف س یا و ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل،کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص ’’یاحی، یاقیوم، یااللہ‘‘ 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles