برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
پیر ومنگل کو چاند اپنے شرفی برج ثور میں مشتری سے ملاقات کرے گا۔ ایسے میں مالی فائدہ ہوسکتا ہے یا گھر میں سُکھ اور سکون کے اسباب بڑھ سکتے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کو سفر ہوسکتا ہے اور سفر میں بچوں کے حوالے سے کسی مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
چاند ابتدائے ہفتہ ہی اپنے شرفی برج سے گزر رہا ہے۔ سفر کا امکان موجود ہے۔ آپ کے معدے اور سانس کی نالیوں میں انفیکشن کا اندیشہ موجود ہے۔ بدلتے موسم میں ضروری اقدامات ضرور کریں، تاکہ حالات سے مقابلہ آسانی سے ہوسکے۔ نئے کاموں کی منصوبہ بندی کو دوبارہ اور درست انداز سے کرنے کا موقع ملے گا۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
مشتری، شمس وعطارد کے مابین ایک خاص توانائی کا تبادلہ ہورہا ہے۔ بیرون ملک سے متعلق امور میں کام یابی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ اپنے گھر خصوصاً سونے کے کمرے کی تزئین و آرائش کا موقع مل سکتا ہے۔ ایسے میں ضروری کاغذات نظر سے اوجھل ہو یا جل سکتے ہیں۔ برقی آلات میں تیکنیکی خرابی ہوسکتی ہے۔
برج سرطان
سیارہ قمر ،22جون تا 23 جولائی
دوستوں سے وابستہ امیدیں کافی حد تک پوری ہوسکتی ہیں۔ مالی فائدہ ممکن ہے۔ بڑا بھائی یا بڑے بھائی جیسا دوست آپ کی طاقت اور ہمت بندھاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ آپ کی حساس طبع آپ میں تنہائی پسندی یا احساسِ تنہائی بڑھا سکتی ہے اور متضاد خیالات آپ کو بے مزہ کرسکتے ہیں۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
مالی فائدہ ہونا طے ہے لیکن آپ کے ازدواجی امور میں کچھ اختلافِ رائے اور غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں۔پیر اور منگل کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ وراثتی امور میں بگڑی ہوئی صورت حال کسی نیک شخص کی مداخلت سے سنبھل سکتی ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا سیارہ راجع ہونے کے ساتھ زحل کی نظرِمقابلہ میں ہے۔ معدے اور آنتوں میں خشکی کی وجہ سے خیالات کا ایک الجھا دینے والا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔پیر یا منگل کو محبوب سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ رشتے کے لیے کئی کوششیں مفید ہوسکتی ہیں۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
بڑا بھائی یا دوست جو پرانا ہے آپ کے ساتھ ایسا رویہ رکھ سکتا ہے کہ جیسا فریب دینے والوں کا ہوتا ہے۔ ممکن ہے اس میں اس کی کوئی مجبوری ہو۔ ذہن پر زیادہ سوار نہ کریں۔ یہ محض دھوپ چھاؤں جیسا عارضی معاملہ ہے۔ مشتری آپ کی جیب کو دیکھ رہا ہے۔ مالی اضافے کا امکان موجود ہے۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کا ساتویں کا مالک سیارہ زہرہ دسویں میں موجود ہے۔ یہاں ایک عرصہ رجعت میں رہا ہے۔ ابھی اس کے منفی اثرات محسوس ہوسکتے ہیں۔ اس بات کا اندیشہ موجود ہے کہ آپ کا ساتھی آپ کی عزت و انا کے لیے سرخ نشان ہوجائے۔ شراکت داری ہے تو سنبھل جائیں اور قانونی مسائل کو دانش مندی سے حل کریں، ورنہ سختی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کا سیارہ مشتری چھٹے میں راجع ہوچکا ہے۔ آپ کے بزنس یا جاب میں پرانے مسائل سر اٹھانے جارہے ہیں۔ آپ کے باس کی میز پر آپ کے خلاف فائل تیار ہے۔ یہ ایک مشکل وقت ہوسکتا ہے۔ آپ کو اپنے باس کی امیدوں پر پورا اترنا ہے، ورنہ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کا برج دلو کہ جس کا مالک سیارہ زحل ہے الٹے پاؤں حوت میں رواں دواں ہے۔ حوت آپ کی سوچ سمجھ اور قریبی سفر کا برج ہے۔ یہاں سے ساتویں یعنی لمبے سفر کے مقام پر عطارد الٹا ہے۔ گویا چھوٹے اور بڑے سفر دونوں ہی میں مشکلات سے آمنا سامنا ہوسکتا ہے۔ معاملات تعطل کا شکار ہوسکتے ہیں۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
آپ کا یورنیس چوتھے یعنی اپنے وطن اور اپنے کیریئر کے مقام پر مشتری سے ملاقات کررہا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایک پرانے دوست کی معرفت یا اس کے تعاون سے آپ کیریئر کے حوالے سے کوئی بڑا قدم اٹھانے جارہے ہوں یا فیصلہ کرنے جارہے ہوں، لیکن ایک علمی مشورہ یہ ہے کہ کچھ دن رک جائیں 15 ستمبر کے بعد آخری فیصلہ لیں۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
مشتری آپ کے طالع کا مالک سیارہ سفر کے مقام پر یورنیس کے ساتھ ہے اور الٹا ہوچکا ہے۔ سفر میں اچانک کسی مشکل سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ آپ کے ازدواجی برج سنبلہ میں عطارد الٹا ہے اور سورج کے ساتھ ہے۔ ساتھی کے ساتھ توتو میں میں جیسی گفتگو ہوسکتی ہے، محتاط رہیں۔
The post علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.