بچیوں کو قرآن پڑھانا
نزہت سعید، میانوالی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ جن بچیوں کو میں قرآن پڑھاتی ہوں وہ میرے گھر آئی ہیں۔ میں صحن میں بیٹھی ہوں ۔ میں نے اور سارے شاگردوں نے سفید کپڑے پہنے ہیں ۔ اور ہم شیرینی کے برتنوں میں سے مذید چھوٹی پلیٹوں میں نکال رہے ہیں ۔ اور پھر ہم اس کو بانٹنے جاتے ہیں ۔ میری ایک شاگرد مجھے بھی ایک مٹھائی دیتی ہے۔ وہ بے حد مزے دار ہوتی ہے۔ میں بہت خوشی سے اس کو کھاتی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے اللہ تعالی کی رحمت اور برکت سے رزق میں اضافہ ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔ آپ کا ذھنی رجحان اللہ تعالی کی طرف رہے گا اور قرآن کی تعلیم آپ دیتی ہیں، اس کو جاری رکھئے تا کہ گھر میں خوشی و سکون حاصل ہو ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور وضو بے وضو یا حی یا قیوم پڑھا کریں ۔
بلی کو بھگانا
ساجد حسین، کوئٹہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گاوں میں ہوں اور اپنے کمرے میں لیٹا ہوا ہوں۔ ادھر ایک کالی بلی آتی ہے اور الماری میں گھسنے کی کوشش کرتی ہے ۔ میں بہت ڈراتا ہوں مگر وہ مجھے اپنی آنکھوں سے سخت گھورتی ہے۔ میں ڈر جاتا ہوں پھر ہمت کر کے جوتی دے مارتا ہوں اور پھر وہ بھاگ جاتی ہے ۔
تعبیر: خواب کسی پریشانی کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ اس کا تعلق خاندان کاروبار یا تعلیمی معاملات سے بھی ہو سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔کوشش کریں کہ حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی کر سکیں ۔
بیٹے کو تلاش کرنا
نوشین احمد ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں شادی پہ گئی ہوں اور ادھر اپنے بیٹے کو تلاش کر رہی ہوں ۔ تھوڑی دیر بعد مجھے وہ مٹھائی کھاتا ہوا مل جاتا ہے ۔ میں بہت خوش ہوتی ہوں اور اس کو لے کر سب کے پاس بیٹھ جاتی ہوں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اللہ کی طرف سے کسی مدد کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ ترقی کاروباری بھی ہو سکتی ہے اور تعلیمی بھی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔گھر کی چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالا کریں۔
والدہ کا ڈوپٹہ پھٹنا
عذرا بی بی ، لاھور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری امی کا نیا دوپٹہ جگہ جگہ سے پھٹ گیا ہے اور سوراخ اتنے زیادہ ہو گئے ہیں کہ اب لینے کے قابل نہیں ہے ۔ میں بہت پریشانی میں سوچتی ہوں کہ اب امی کیا لیں گی اور میں ان کو کیا جا کر دوں ۔ بس سارا وقت خواب میں اسی طرح خود کو دوپٹے کے لئے پریشان دیکھتی ہوں ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں ۔
کھلونا نما سانپ
مریم کمال، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے سسرالی عزیز میرے لئے کوئی تحفہ لائے ہیں جس کو لے کر میں بہت خوش ہوتی ہوں اور تیزی سے اس کو اپنے کمرے میں رکھ کر باہر آ جاتی ہوں تا کہ مہمانوں کے جانے کے بعد اس کو سکون سے دیکھوں گی جب میں اس کو دیکھتی ہوں کہ وہ سانپ نما جیولری ہوتی ہے اور میں اس کو سائیڈ ٹیبل پہ رکھ دیتی ہوں مگر رات کو میرے بستر پہ وہ سانپ بن کر چلنا شروع کر دیتا ہے اور میں اتنی زیادہ خوفزدہ ہو جاتی ہوں کہ بالکل پتھر بن کر اس کو دیکھتی رہتی ہوں بالکل اپنی جگہ سے ہلتی نہیں میری بہن میرے کمرے میں داخل ہوتی ہے تو وہ بستر پہ سانپ چلتا دیکھ کر بہت زیادہ چلاتی ہے جس سے باقی سب بھی اندر آ جاتے ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
انار کھانا
صباحت اشتیاق، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں ایک بہت بڑی ٹرے میں بڑے بڑے انار نکال کر چھیل رہی ہوں اور ساتھ ساتھ کھاتی بھی جا رہی ہوں جو کہ بہت ہی مزے دار و میٹھے ہیں ۔ میرا ہاتھ رکتا نہیں اور میں دانے نکالنے کی بجائے زیادہ تر خود ہی کھاتی جا رہی ہوں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
ہاتھ کی انگلیاں
عفت جبیں، لاھور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے ھاتھ کی انگلیاں عجیب سی ہو گئی ہیں ، جیسے کسی نے نقلی بنا کر لگا دی ہوں اور سائز سب کا الگ الگ ہوتا ہے ۔ میں ان کو دیکھ کر رونے لگ جاتی ہوں کہ اب میں کیسے کام کروں گی اور لکھوں گی کیسے ؟
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
گھر میں ڈھول بجانا
محمد جاوید، لاھور
خواب : میں نے دیکھا کہ ہم اپنے گھر میں بہت سے ڈھول اور باجے بجا رہے ہیں جس پہ نا صرف میرے والد ناراض ہوتے ہیں بلکہ ساتھ والے ہمسائے بھی میرے والد سے اس شور شرابے کو بند کرنے کی گزارش کرتے ہیں مگر پھر بھی ہم اس کو مسلسل بجاتے چلے جاتے ہیں۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
گھر کے باہر الو
فردوس بیگم، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے کمرے کے باھر شاید کوئی الو کہیں سے آ کر بیٹھ گیا ہے جو ساری رات ڈراونی آوازیں نکالتا رہا ۔ اگلے دن اس کو اڑانے کی بہت کوشش کرتے ہیں مگر وہ بار بار واپس آ کر اسی جگہ بیٹھ جاتا ہے اور اگلی رات بھی اسی طرح آوازیں نکالتا رہتا ہے ۔ میں اس ساری صورتحال سے بہت زیادہ ڈر جاتی ہوں اور اپنے میاں سے کہتی ہوں کہ مجھے میرے گھر چھوڑ آئیں ۔ میں اس خوف کے ساتھ نہیں رہ سکتی ۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
زیور گم ہو جانا
شازیہ شیخ، لاھور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے کمرے سے سارا زیور کہیں گم گیا ہے اور میں سارے گھر میں اس کو تلاش کر رہا ہوں اور بہت زیادہ پریشان ہوں ۔ پھر خود کو سارے گھر کی الماریاں کھولتے دیکھتی ہوں کہ شاید کہیں رکھ نہ دیا ہو مگر مجھے کہیں کچھ بھی نہیں ملتا ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
سکول میں بچوں کو پڑھانا
بلال اشرف، لاھور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی بہت خوبصورت سی جگہ پہ بنے، سکول میں بچوں کو پڑھا رہا ہوں اور بہت زیادہ خوش ہوں پھر دیکھتا ہوں کہ میں اپنی والدہ کو اس جگہ کی سیر کروا رہا ہوں اور وہ بھی بہت زیادہ خوش ہیں اور مجھے دعائیں دے رہی ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے اور مجھے باقی خواب یاد نہیں۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
بند جگہ پر سانپ کے ساتھ
معصب علی، فیصل آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں پتہ نہیں کسی بند سی جگہ پہ ہوں اور وہاں ایک لمبا سا سانپ ہے جس سے میں ڈر کر ایک سائیڈ پہ بیٹھا ہوں مگر پھر اس کی دم مجھے مارتی ہوئی چلی جاتی ہے تو میں تیزی سے ادھر ادھر ہو کر خود کو بچاتا ہوں کہ مجھے مارنہ سکے ۔ اس کے بعد خود کو کسی ویران سی جگہ دیکھتا ہوں جیسے اونچی نیچی جگہ سے کوئی راستہ تلاش کر رہا ہوں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
گھر میں دیگیں پکنا
عذرا خانم، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں بہت سی دیگیں پک رہی ہیں، شاید کسی تقریب کی تیاری ہے مگر مہمان آنے کے بعد کھانا لگنے سے پہلے ہی پتہ چلتا ہے کہ سب دیگیں گرنے کی وجہ سے کھانا ضائع ہو گیا ہے۔ میں اپنے والد کو پریشانی میں ادھر سے ادھر پھرتے دیکھتی ہوں۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں ۔
چشمے کا ٹھنڈا پانی
عمار خان، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں ٹھنڈے چشمے کے پاس ہوں اور نہا کر اس کا پانی بڑے بڑے برتنوں میں اکٹھا کر رہا ہوں اور ساتھ ساتھ سوچ رہا ہوں کہ اتنا میٹھا پانی سب پی کر حیران ہو جائیں گے اور آئندہ یہاں سے ہی لیا کریں گے ۔ پانی اتنا میٹھا ٹھنڈا اور شفاف ہوتا ہے کہ میں خود کو بار بار پینے سے روک نہیں سکتا ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
خواتین جیسا لباس پہننا
رشید عالم،لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے بال بہت زیادہ لمبے ہو گئے ہیں جیسے خواتین کے ہوتے ہیں اور مجھے کچھ ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں نے لباس بھی کافی شوخ سا عورتوں کی طرح کا ریشمی سا پہنا ہوتا ہے ۔ عجیب سی پریشانی مجھے خواب میں ہی محسوس ہوتی ہے کہ اس طرح میں کیسے سب کا سامنا کروں گا یا گھر والوں کو کیسے اس لباس میں دکھاوں گا ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔
گھر کے اردگرد ویرانہ
پرویز طور،لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ ہر طرف اندھیرا ہے اور ایک عجیب سا ماحول ہے جیسے پرانے زمانے میں ہوتا تھا۔ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا اور میں اس اندھیرے میں چھت پہ کھڑا ہوں ۔ ہر طرف ویرانہ سا ہے ۔آس پاس اونچے اونچے سے درخت ہیں جن کی وجہ سے ماحول اور زیادہ خوفناک لگتا ہے اور ایسے میں ہمارے گھر کا گیٹ چوپٹ کھلا ہے ۔ میں تیزی سے نیچے بھاگتا ہوں کہ فوراً بند کر دوں ۔ مگر مجھے بھی راستہ نہیں ملتا کہ میں نیچے جا سکوں، نہ ھی کہیں سیڑھیاں نظر آتی ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
الو حملہ کرتا ہے
مہر فاطمہ ،لاھور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں اوپر چھت والے کمرے میں کہیں سے ایک الو آ کر بیٹھ گیا ہے اور رات بھر بولتا و چلاتا رہا ہے ۔ میرے ابو اس کو نکالنے کے لئے اوپر گئے تو اس نے ان پہ حملہ کر دیا جس سے ان کے گال پہ چوٹ لگ گئی اور تیزی سے خون نکلنے لگا ۔ وہ گھبرا کر اس کمرے سے نکل آتے ہیں ، پھر کوئی بھی دوبارہ ہمت نہیں کرتا کہ اس کمرے میں جائے اور اس کو نکالے ۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.