Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

علاج ممکن ہے!

$
0
0

آج صبا پھر پیٹ پکڑ کر کراہ رہی تھی، اسے پچھلے ایک ہفتے سے پیٹ میں درد کی شکایت تھی، ڈاکٹر کو دکھایا تھا اور بہ ظاہر ڈاکٹر کی نظر میں کچھ نہیں تھا اس لیے ولید اسے مسلسل درد بھول کر کام کرنے کا کہہ رہا تھا اور وہ بھی خود کو کھینچ رہی تھی ۔

’’صبا تم ابھی تک سوئیں نہیں!‘‘ رات کے چار بجے ولید کی آنکھ کھلی تو اس نے صبا کو تکیے سے سر لگائے بیٹھے ہوئے دیکھا۔ ’’نہیں مجھے نیند نہیں آرہی۔‘‘

’’سونے کی کوشش کروگی تو آئے گی ناں۔‘‘یہ کہہ کر ولید کروٹ بدل کر سوگیا۔

’’صبا رات کو شادی میں جانا ہے وقت پر تیار ہوجانا۔‘‘ وہ کچن میں ناشتا بنا رہی تھی، جب ساس نے آکر مطلع کیا۔

’’امی یہ چلے جائیں گے، میرا دل نہیں چاہ رہا۔‘‘ بھئی مجھے تو تمھاری کچھ نہیں سمجھ آتی کبھی پیٹ میں درد کی شکایت، کبھی باہر جانے سے انکار، ہمارا تو اللہ ہی حافظ ہے، یہ کہتے ہوئے بڑی بی کچن سے چلی گئیں۔

فی الوقت اکثر خواتین کبھی پیٹ میں درد کی ،کبھی نیند نہ آنے کی شکایت کرتی ہیں اور کبھی صرف اس خوہش کا اظہار کہ وہ اکیلے ایک کمرے میں رہنا چاہتی ہے۔ ان سب چیزوں کو نہ ان کے سسرال والے کوئی اہمیت دیتے ہیں اور نہ ہی ان کے شوہر مگر حقیقت یہ ہے کہ فی الوقت خواتین میں اینگزائٹی اور ڈپریشن بڑھ رہا ہے۔ جس کا اثر ان کے جسمانی اعضا پر ہوتا ہے وہ پیٹ، سر اور کمر کے درد کے ساتھ دمے وغیرہ جیسی تکالیف کا شکار بھی ہو جاتی ہیں۔

چوں کہ ہم اس معاشرے کا حصہ ہیں، جہاں انگزائٹی اور ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھا جاتا اس لیے سب سے پہلے تو یہ بات ضروری ہے کہ بہ جائے اس کہ کہ آپ اپنے شوہر یا پھر سسرال والوں کو اس بات کا احساس دلائے کہ آپ انگزائٹی یا پھر ڈپریشن کا شکار ہے آپ اس بات کو سمجھے کہ انزائٹی اور ڈپریشن کو بیماری سمجھنا ضروری ہے اور اس کا علاج بھی اتنا ہی ضروری ہے، جتنا کہ کھانسی، نزلہ، بخار یا پھر کسی بھی بیماری کا۔ انگزائٹی اور ڈپریشن کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے، تو یہ مریض کو کسی انتہائی قدم کی طرف بھی مائل کردیتی ہے، جو یقینا صحیح طرز عمل نہیں۔

اس لیے سب سے پہلے کسی اچھے ماہر نفسیات کو دکھائیے، تاکہ وہ آپ کی ضرورت کے عین مطابق آپ کی راہ نمائی کرے، تاکہ وہ تمام عوامل جو آپ کو انگزائٹی یا پھر ڈپریشن کا شکار کر رہے ہیں، ان سے لڑنے کا، ان کو در گزر کرنے کا اور ان سے باہر نکلنے کا طریقہ آپ کو سکھائے۔

The post علاج ممکن ہے! appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>