Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

دیس بدیس کے کھانے

$
0
0

اَودھی چانپ
اجزا:
چانپیں (آدھا کلو) بکرے کی
تیل (صرف تلنے کے لیے)
نمک (حسب ذائقہ)
لہسن اور ادرک کا آمیزہ (دو کھانے کے چمچے)
جائفل جاوتری (آدھا چائے کا چمچا) پیس لیجیے
کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچا) پیس لیجیے
دار چینی کا سفوف (آدھا چائے کا چمچا)
پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)
ہلدی (آدھا چائے کا چمچا)
دہی (آدھا پاؤ) پانی کے بغیر
پسا ہوا زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
میدہ (آدھی پیالی)
انڈے (دو عدد) پھینٹے ہوئے
تل (دو سے تین کھانے کے چمچے)
لیموں (ایک عدد)
پیاز (ایک عدد)

ترکیب:
چانپوں کو اچھی طرح سے دوھنے کے بعد سب سے پہلے تھوڑا سا اسٹیک ہیمر سے پریس کر لیں۔ کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا آمیزہ اور چانپیں شامل کر کے دو سے تین منٹ تک بھونیں، پھر اس میں پسی جائفل جاوتری، نمک، کالی مرچ، دار چینی، لال مرچ، ہلدی، دہی اور زیرہ شامل کرکے ملا لیں۔

ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور بیس سے پچیس منٹ تک پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب چانپیں گل جائیں، تو انھیں نکال کر میدے میں کوٹ کریں۔ پھینٹے ہوئے انڈے میں کوٹ کر کے اوپر سے تل چھڑک کر گرم تیل میں تل لیں۔ لیموں اور پیاز کے ساتھ پیش کریں، لذیذ اَودھی چانپ تیار ہے۔

بھنا ہوا میتھی قیمہ
اجزا :
قیمہ (400 گرام) چھوٹے کا
تیل (ایک چوتھائی پیالی)
ادرک (ایک کھانے کا چمچا)
لہسن (دو کھانے کے چمچے)
پیاز (آدھی پیالی) کتر لیجیے
کلیجی (دو سو گرام)
ٹماٹر (ایک عدد)
نمک (ایک چائے کا چمچا)
لال مرچ (ایک چائے کا چمچا) پیس لیجیے
ہلدی (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)
گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
قصوری میتھی (ایک کھانے کا چمچا)
ہری مرچ (ایک چوتھائی پیالی)
ہرا دھنیا (ایک چوتھائی پیالی)

ترکیب:
سب سے پہلے توے پر تیل گرم کر کے ادرک، لہسن، پیاز اور بکرے کا قیمہ تل لیں۔ جب قیمہ کچا پکا ہو تو کلیجی ڈال دیں اور ساتھ ہی ٹماٹر، نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔ ضرورت پڑنے پر حسب ضرورت پانی استعمال کریں۔

جب قیمہ اور کلیجی اچھی طرح پک جائیں، تو کلیجی کو چمچے کی مدد سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ اب اسے اچھی طرح ملا لیں۔ آخر میں گرم مسالا، قصوری میتھی اور ہری مرچ ڈال کر ملا لیں۔ اب ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا چھڑک کر نوش کریں۔

ادرک گوشت
اجزا:
گوشت (ایک کلو) بکرے کا
دہی (آدھا پاؤ)
بادام (بیس گرام)
تازہ کریم (سو گرام)
پسا ہوا گرم مسالا (ایک کھانے کا چمچا)
پسی ہوئی ہلدی (ایک کھانے کا چمچا)
پسی ہوئی جائفل جاوتری (آدھا چائے کا چمچا)
پسی ہوئی لال مرچ (دو کھانے کے چمچے)
پسا ہوا لہسن ادرک (دو کھانے کے چمچے)
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (چوب کرلیں)
نمک (حسبِ ذائقہ)
تیل (ایک چوتھائی پیالی)
باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا (سجاوٹ کے لیے)

ترکیب:
ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے لہسن ادرک سنہری کریں اور گوشت ڈال کر رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔ ہرا دھنیا، پودینہ، گرم مسالا، ہلدی، جائفل جاوتری، لال مرچ، نمک دہی اور ایک پیالی پانی ڈالیں اور ڈھکنا ڈھانک کر پکنے دیں۔

بادام اور پستے اْبالیں اور چھلکا اْتار کر باریک کاٹ لیں۔ جب گوشت گل جائے تو اسے بھون (Roast) لیں۔ ساتھ میں کریم، بادام اور پستے شامل کر کے پانی خشک ہونے تک بھونیں اور ڈش میں نکال کر پیش کریں۔ بکرے کا مزے دار گوشت ہرے دھنیے اور ادرک سے سجاکر پیش کریں۔

The post دیس بدیس کے کھانے appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>