گزشتہ ماہ اپریل میں ’پیغام پاکستان پروگرام‘ صوبہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر مقامی نوجوانوں کے درمیان صحت مند مقابلے اور مسابقت کو فروغ دینے کے لئے سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اور مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔
بلوچستان شہداء فورم کی جانب سے کوئٹہ میں فرید رئیسانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں پر شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کی ملک کے لئے انتھک محنت کو خوب سراہا گیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے خاطر پاک فوج کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، مسنگ پرسن کے نام پر ریلیاں نکالنے والے پاک فوج کے شہدا کی قربانیاں کیوں فراموش کر دیتے ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے باعث بہت سی معصوم جانیں جا چکی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج بلوچستان کی سلامتی کے لئے ہر وقت تیار ہیںکوئی بھی دہشت گرد تنظیم پاک فوج اور عوام کے عزم کو نہیں توڑ سکتی۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف ایک چٹان کی مانند ہے جس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اس موقع پر فضاء پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔
20 اپریل کو ڈسٹرکٹ خضدار اور دُکی میں فٹبال کے 2 میچوں کا انعقاد کیا گیا۔ میچ دیکھنے کے لئے 500 سے زائد افراد موجود تھے۔
اسی روز جہاں ڈسٹرکٹ کیچ، پنجگور، واشک، اُستا محمد اور گوادر میں فٹبال کے 7 میچوں کا انعقاد کیا گیا وہیں پاک فوج کی قربانیوں کو اُجاگر کرنے کے لئے لیے لسبیلہ اور برخان میں 2 تقریری مقابلے منعقد ہوئے جن میں بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔ ڈیرہ بگٹی میں بھی 3 کرکٹ میچوں کا انعقاد ہوا جنہیں 300 سے زائد تماشائیوں نے دیکھا۔ 21 اپریل کو ڈسٹرکٹ کیچ میں فٹبال میچ کا انعقاد ہوا مقامی افراد بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے۔
اسی روز دُکی میں 2 فٹبال میچوں کے انعقاد پر 700 سے زائد تماشائی موجود تھے۔ اگلے روز بھی دُکی میں فٹبال میچوں کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان میں نوجوانوں کو پیغام پاکستان پروگرام کے تحت صحت مند سرگرمیاں مہیا کرنے کے سلسلے میں 23 اپریل کو گوادر اور تربت میں عید کے موقع پر شاندار میلے کا انعقاد کیا گیا، میلے میں 6000 سے زائد افراد نے پُر جوش انداز میں شرکت کی۔
24 اپریل کو ڈسٹرکٹ دُکی میں شاندار فٹبال کے میچوں کا انعقاد کیا گیا، بڑی تعداد میں مقامی لوگ ان میچوں سے محظوظ ہوئے۔ گوادر میں منعقدہ عید میلے میں 2000 سے زائد افراد موجود تھے۔ تقریبات میں شرکت کرنے والوں نے عید کے موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی اور پاکستان کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا، پاک فوج زندہ آباد، پاکستان پائندہ باد کے نعروں نے عوام میں ملک کی خدمت کا جوش تازہ کر دیا۔
پیغام پاکستان پروگرام کے سلسلے میں 26 اپریل کو ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ تقریری مقابلے میں پاک فوج کی ملک کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔ تقریری مقابلے میں 70 سے زائد طلباء شریک تھے۔ اسی طرح 27 اپریل کو ڈسٹرکٹ لسبیلہ اور ڈیرہ بگٹی میں شاندار تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
تقریری مقابلوں میں پاک فوج کی ملک کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔ لسبیلہ کے تقریری مقابلے میں 80 سے زائد اور ڈیرہ بگٹی میں 100 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ کیچ میں فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ موسیٰ خیل میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جبکہ زیارت میں دستاربندی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 400 افراد نے شرکت کی۔
29 اور 30 اپریل کو ڈسٹرکٹ لسبیلہ اور کیچ میں شاندار تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 220 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پنجگور اور سبی میں 2 فٹبال میچوں کا انعقاد کیا گیا جن سے 600 تماشائی لطف اندوز ہوئے۔ ڈسٹرکٹ موسیٰ خیل اور چاغی میں دو کرکٹ میچوں کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ واشک میں ملیریا سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا۔ یکم مئی کو ڈسٹرکٹ چاغی، برخان اور موسیٰ خیل میں 4 کرکٹ میچوں کا انعقاد کیا گیا جن سے 500 تماشائی لطف اندوز ہوئے۔
خاران میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی ڈسٹرکٹ سبی میں فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا جس سے 150 تماشائی لطف اندوز ہوئے۔ 28 اپریل کو ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریری مقابلے میں پاک فوج کی ملک کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔ ان سرگرمیوں کے تحت ڈسٹرکٹ کیچ میں بھی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا جس سے 280تماشائی لطف اندوز ہوئے۔
The post ’’پیغام پاکستان پروگرام‘‘؛ بلوچستان کے نوجوانوں میں جذبہ مسابقت کے فروغ کیلئے شاندار تقریبات appeared first on ایکسپریس اردو.