Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

دیس بدیس کے کھانے

$
0
0

فروٹی پین کیک

اجزا:

میدہ (ڈیڑھ پیالی)

ٹِن والی اسٹرابیری (ایک پیالی)

انڈہ (ایک عدد)

نمک (چٹکی بھر)

دہی (آدھی پیالی)

دودھ (تین چوتھائی پیالی)

لیموں کا رس (ایک کھانے کا چمچا)

میٹھا سوڈا (ایک چائے کا چمچا)

بیکنگ پاؤڈر (ایک چائے کا چمچا)

چینی (ایک چوتھائی پیالی)

تیل (حسب ضرورت)

ترکیب:

اسٹرابیری کو بلینڈر میں ڈال کر میش کرلیں۔ اس کے بعد میدے کو چھان کر الگ رکھ لیں۔ صاف بلینڈر میں دودھ، دہی اور لیموں کا رس ڈال کر لسی کی طرح کا آمیزہ تیار کر کے 15 منٹ کے لیے علیحدہ برتن میں رکھ لیں، پھر ایک بڑے پیالے میں میدہ، نمک، میٹھا سوڈا، بیکنگ پاؤڈر اور چینی ڈال کر ملا لیں، پھر اس میں انڈہ اور ایک چوتھائی پیالی تیل شامل کریں اور کانٹے کی مدد سے ملائیں، پھر اس میں لسی والا آمیزہ اور میش اسٹرابیری شامل کر کے ہلکے ہاتھ سے ملائیں۔

خیال رکھیں کہ تیار شدہ آمیزہ حد سے زیادہ پتلا ہو اور نہ ہی گاڑھا۔ اگر گاڑھا لگے تو مزید تیل شامل کرلیں اور اگر پتلا لگے تو مزید میدہ شامل کریں۔

اب ایک بڑے فرائی پین میں دو چمچے تیل درمیانی آنچ پر ہلکا سا گرم کریں اور ڈونگے نما چمچے سے آمیزہ بھر کر پین میں ڈالیں اور چمچے کی  پچھلی طرف سے گولائی میں پھیلا لیں، جب ایک طرف سے براؤن ہو جائے، تو دوسری طرف سے اسے سنہرا ہونے کے بعد نکال لیں اور مکھن لگا کر چاکلیٹ شیک کے ساتھ پیش کریں۔

مسالا دوسا اور سامبھر

اجزا:

(دوسا بنانے کے لیے)

چاول (ایک پیالی)

ماش کی دال کا آٹا (ایک پیالی)

پسی ہوئی ادرک (آدھا چائے کا چمچا)

نمک (چٹکی بھر)

تیل (حسب ضرورت)

ترکیب:

چاول کا آٹا، ماش کی دال کا آٹا، نمک، ایک چائے کا چمچا تیل اور تھوڑا سا پانی ملا کر ہلکا گاڑھا سا آمیزہ بنالیں۔ ایک بڑے نان اسٹک توے پر ذرا سا تیل ڈال کر پھیلائیں، پھر ڈونگے نما چمچے کو بھر کر یہ آمیزہ توے پر ڈال کر پھیلا لیں۔ جب ایک طرف سے پک جائے، تو پلٹ کر دوسری طرف سے بھی سینک لیں، پھر چکن یا قیمے کی فلنگ ڈال کر چٹنیاں ڈال کر پیش کریں۔

اجزا:

(فلنگ کے لیے)

مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت یا قیمہ (ایک پیالی)

ٹماٹر کا آمیزہ (ایک چوتھائی پیالی)

ادرک اور لہسن کا آمیزہ (ایک چائے کا چمچا)

ہری مرچوں کا آمیزہ (ایک چائے کا چمچا)

نمک (حسب ذائقہ)

کُٹی ہوئی لال مرچ (آدھا چائے کا چمچا)

کُٹی ہوئی کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچا)

تیل (حسب ضرورت)

ترکیب:

کڑاہی میں تیل گرم کر کے ادرک لہسن اورمرغی ڈال کر بھون لیں۔ رنگ تبدیل ہونے لگے، تو باقی تمام اجزا یعنی ٹماٹر اور ہری مرچوں کا آمیزہ، نمک، کٹی ہوئی لال مرچ اورکالی مرچ ملا کر اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔

اجزا:

(چٹنی کے لیے)

پسا ہوا کھوپرا (ایک پیالی)

ہرا دھنیا (ایک گٹھی)

لہسن (دو جوے)

سفید زیرہ (ایک چائے کا چمچا)

نمک (حسب ذائقہ)

لیموں (ایک عدد)

ترکیب:

لیموں کا رس نکال لیں۔ اس کے بعد ان تمام اجزا کو بلینڈر میں ڈال کر گاڑھی چٹنی بنالیں اور دوسا پر فلنگ رکھ کر چٹنی ڈال کر پیش کریں۔

اجزا

(سامعبرکے لیے)

ارہر کی دال (ایک پیالی)

لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)

نمک (حسب ضرورت)

چوکور کٹے ہوئے بینگن (ایک پیالی)

ہرا دھنیا (حسب ذائقہ)

رائی دانہ اور کڑی پتا، (بگھار کے لیے )

ترکیب:

ارہر کی دال کو تھوڑی ہلدی ڈال کر ابال لیں۔ پھر اس میں لال مرچ اور نمک ملا کر پیس لیں۔ اس کے بعد اس میں بینگن اور ایک کپ پانی ڈال کر بینگن گلنے تک پکالیں، پھر اس پر رائی دانہ اور کڑی پتہ کا بگھار دیں اور ہرے دھنیے سے گارنش کر دیں۔ یہ دوسا کے ساتھ ہی نوش کیا جاتا ہے۔

کاک ٹیل سینڈوچ

اجزا:

ابلی اور ریشہ کی ہوئی چکن (ایک پیالی)

مایونیز (ایک پیالی)

سویا سوس (آدھا چائے کا چمچا)

چلی سوس (ایک چائے کا چمچا)

باریک کترا ہوا پائن ایپل (آدھی پیالی)

نمک (چٹکی بھر)

کٹی ہوئی کالی مرچ (حسب ذائقہ)

باریک کٹا ہوا کھیرا ( ایک چوتھائی پیالی)

ترکیب:

تمام اجزا کو اچھی طرح ملالیں۔ اس کے بعد ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ کر یہ آمیزہ مکھن کی طرح سلائس پر لگائیں دوسرا سلائس اوپر رکھ دیں اور تکون کاٹ لیں۔ یہ صحت بخش سینڈوچ کافی کے ساتھ پیش کریں۔

The post دیس بدیس کے کھانے appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>