گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ہمارے معروف ڈیزائنرز نے لان کے دیدہ زیب پرنٹس کو اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ایک نئے انداز کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے۔
ہلکے اور گہرے رنگوں میں تیار کردہ ملبوسات میں جہاں لان کی بہترین ورائٹی استعمال کی گئی ہے، وہیں خواتین کی شخصیت کو پُرکشش بنانے کیلئے ڈیزائنرز نے ملبوسات کوفیشن کے جدید تقاضوں کے مطابق شکل و صورت دی ہے۔
فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل ایان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسم گرما کی شدت سے بچنے اورفیشن کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے لان کے خوبصورت پرنٹس ہی میری اولین پسند ہیں اور میں مختلف تقریبات میں انہی ملبوسات کے ساتھ شرکت کرتی ہوں۔ شدید گرمی میں منفرد نظر آنے کے ساتھ ٹھنڈک اور آرام کا احساس تقریبات سے زیادہ بہتر انداز میں لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔