Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

خوابوں کی تعبیر

$
0
0

 آگ بھڑکنا

علی اکبر، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہماری چھت پہ کوئی فنکشن ہو رہا ہے اور کافی زیادہ لوگ کھڑے ہیں ، ایک طرف سے اچانک آگ نظر آتی ھے ۔ ہم سب پریشان ہو کر ادھر دیکھتے ہیں کیونکہ وہ کافی تیز ہوتی ہے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی محسوس ہو رہی ہوتی ہے ۔ ہمارے والد صاحب تیزی سے ساتھ والوں کے ساتھ مل کر اس طرف جاتے ہیں مگر پھر اتنی تیز آگ ہوتی ہے کہ ہم کو بھی اس کی تپش محسوس ہونے لگتی ہے۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔

مرحوم دادا کا سالگرہ میں شرکت کرنا

انور، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے نواسے کے دادا جان جو کہ وفات پا چکے ہیں ، ان کی سالگرہ پہ موجود ہیں اور ان کو تیار کر رہے ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے ۔ دنیا سے چلے جانے والوں کا کچھ دینا اچھا ہے جوآسانی کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

گھرکے برتن گم ہونا

ناصر علی، فیصل آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے سارے برتن گم ہو گئے ہیں اور ہم سب چور کو تلاش کر رہے ہیں اور کافی خوفزدہ بھی ہیں کہ اب اگلی بار جانے کیا لے جائیں گے ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

 نقلی دانت لگوانا

رمضان کبیر، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے دانتوں میں بہت تکلیف ہے اور میں نے ڈاکٹر سے کہا مجھے نقلی دانت لگا دے تا کہ یہ درد کم ہو سکے مگر پھر میرا بھائی مجھے بتاتا ہے کہ یہ تو شائد لکڑی کا ہے اب اس سے تمہارے منہ میں خرابی ہو گی ۔ میں پھر خود کو بہت پریشان دیکھتا ہوں کہ اب کیسے اس کو نکلواوں پھر میں خود کو اس ڈاکٹر کو تلاش کرتے ہوئے بھی دیکھتا ہوں مگر ہر جگہ تلاش کرنے کے باوجود وہ کہیں نہیں مل رہا ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

سر پر سانپ گرنا

شعیب خان ، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں نہانے کے ٹب میں بیٹھا ہوں اور کسی برتن سے اپنے سر پہ پانی ڈالتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ اس میں سے کافی زیادہ چھوٹے چھوٹے سانپ جن میں کچھ موٹے بھی ہیں میرے سر سے گرتے ہیں ۔ میں یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوفزدہ ہو جاتا ہوں اور ان کو جسم سے گرانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اس کے بعد جلدی سے بھاگ کر کمرے میں آ جاتا ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

 برتن تلاش کرنا

صائمہ شوکت ، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میری ساس مجھے کچھ پکانے کے لئے کہہ رہی ہیں مگر مجھے پکانے کے لئے کوئی برتن نہیں مل رہا ۔ میں بہت زیادہ گھبرائی ہوئی کچن میں کھڑی ہوں اور سوچتی ہوں کہ اب کیا کروں کس سے پوچھوں کیونکہ اجازت نہیں کسی بھی دیورانی کو کہ میری مدد کو آئے ۔ میں ہر جگہ کوئی دیگچی یا پتیلی تلاش کرتی ہوں اس کے ساتھ ساتھ یہی سوچ کر پریشان ہوتی ہوں کہ اگر نا ملا تو اپنی ساس سے کیسے پوچھوں گی ۔ وہ بہت زیادہ ناراض ہوں گی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

نیاز بانٹنا

محبوب علی، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم نے نیاز بانٹی ہے اور ہر طرف لوگ ھی لوگ ہیں جو لینے کے لئے آئے ہیں ۔ میں تھوڑا خوفزدہ ہوں کہ ہم نے تو بس دو دیگیں بانٹنی ہیں یہ لوگ تو بہت زیادہ ہیں ۔ بس کچھ کو ہی مل سکے گا مگر پھر دیکھتا ہوں کہ اتنے زیادہ لوگوں کے باوجود کھانا کم نہیں ہوتا اور میرے والد اور دادا جان مسلسل بانٹتے چلے جاتے ہیں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

کالج یونیفارم خراب ہونا

شاھین علی، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ مجھے کالج کے کپڑے نہیں مل رہے اور میں دیر ہونے کے خوف سے اپنی امی سے ناراض ہو رہی ہوں ۔ پھر ایک بند جگہ سے مجھے اپنے سارے کپڑے مل جاتے ہیں مگر ان پہ اتنا زیادہ نیل لگا ہوتا ہے کہ سفیدی کی بجائے وہ نیلے رنگ کے لگتے ہیں ۔ میں اپنی امی سے بہت زیادہ ناراض ہوتی ہوں اور کہتی ہوں کہ اب میں کالج نہیں جا سکتی اور میرا پیپر چھوٹ جائے گا ، پھر ادھر ہی بیٹھ کر روتی رہتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

محلے میں محفل میلاد کا انعقاد

اللہ بخش ، سرگودھا

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے محلہ کے ایک گھر میں ایک محفل میلاد ہو رہی ہے۔ میں اس محفل میں شرکت کے لئے اپنے دوست کے ساتھ جاتا ہوں۔ وہاں بڑے اچھے اچھے نعت خواں تشریف لائے ہوتے ہیں۔ یہ نعت خواں ہمارے نبیﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ ان کا کلام بہت اچھا ہوتا ہے۔ میں بھی اس محفل کو سننے کے لئے وہاں ایک کونے میں بیٹھ جاتا ہوں۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے دین و دنیا میں بھلائی ہو گی۔ آپ کے کاروبار میں ترقی ہو گی جس سے مال و وسائل دونوں میں بہتری آئے گی ۔ دین کے ساتھ وابستگی زیادہ ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں۔ رات کو سونے سے پہلے حضور نبی کریمﷺ کی سیرت مبارکہ کا مطالعہ لازمی کیا کریں۔

خالہ سے ملاقات

نمیرہ اقبال، شرقپور

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی خالہ کے پاس گاؤں آئی ہوئی ہوں ۔ میری خالہ دوپہر کے کھانے میں باجرہ کی روٹی اور لسی مکھن لاتی ہیں۔ وہ گرم گرم باجرے کی روٹی کے اوپر مکھن کا ایک پیڑا رکھتی ہیں جس سے روٹی نرم ہو جاتی ہے۔ میں ساگ کے ساتھ روٹی کھاتی ہوں تو مجھے بہت مزہ آتا ہے۔ساتھ ساتھ میں خالہ سے باتیں بھی کر رہی ہوتی ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاھر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ آپ کے کاروبار میں برکت ہو گی ۔ اس سے وسائل میں بھی برکت ہو گی ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی دلی مراد پوری ہو جائے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

مزیدار پکوان

سبحان علی، سکھر

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گاوں میں ہوں اور میرے چچا ہمارے لئے شکر قندی لاتے ہیں۔ ہماری چچی سب کے لئے دودھ میں وہ شکر قندی پکا کے لاتی ہیں ۔ ہم سب لوگ بہت مزے سے اس کو کھاتے ہیں ۔ اس کا ذائقہ بے حد لذیذ ہوتا ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو رزق حلال میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے کوئی خوشی کی خبر عطا فرمائیں گے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

خانقاہ پر حاضری

محمد ندیم، ملتان

خواب : میں نے دیکھا کہ اپنے مرشد کی خانقاہ میں ہوں ۔ وہاں پہ میرے بہت سے پیر بھائی ہوتے ہیں جو صفائی کر رہے ہوتے ہیں ۔کچھ کھانا پکا رہے ہوتے ہیں۔ میں مسجد والے حصے میں جاتا ہوں تو وہاں بھی بہت سے لوگ حلقہ بنا کر بآواز بلند ذکر کر رہے ہوتے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مرشد کریم کی خانقاہ ہر طرف آباد ہے۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے بزرگوں سے فیض ملے گا۔ اور ان کی خدمت کرنے کی بھی سعادت حاصل ہو گی۔ دین و دنیا دونوں میں کامیابی ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھا کریں۔کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

ڈھول بجانا

مبشر رضا، راولپنڈی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے کالج میں کوئی فنکشن ہے جس میں خوب شور شرابا ہو رہا ہے۔ میرا دوست مجھے بیگ دے کر کسی کام سے جاتا ہے تو میں اس کا بیگ کھول کر اندر سے چیزیں دیکھنے لگتا ہوں پھر کچھ ڈنڈے نما سٹکس نکال کر پاس پڑے ڈرموں کو ڈھول کی طرح بجانے لگتا ہوں ۔ میرے باقی کلاس فیلوز اس پہ نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں مگر میں کسی چیز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے رکے بنا یہی کرتا چلا جاتا ہوں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی راز جو آپ نے ابھی تک پوشیدہ رکھا ہوا ہے وہ فاش ہو جائے گا ۔ مقاصد میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔کاروبار میں جن لوگوں پر آپ کو اعتماد تھا وہ بھی آپ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں ۔کاروبار میں عقل سے کام لیں اور منصوبہ بندی کے تحت کاروبار کریں۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

بہو اور بیٹی کے ساتھ چہل قدمی

قدسیہ نعمان، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں ایک باغ میں سیر کرنے جاتی ہوں ۔ میرے ساتھ میری بیٹی اور بہو بھی ہوتی ہے۔ باغ میں بہت رونق ہوتی ہے۔ بہت زیادہ خواتین و حضرات سیر کرنے آئے ہوتے ہیں ۔ ہم تینوں بھی سیر کے لئے باغ کا چکر لگانا شروع کر دیتے ہیں۔

اس پہ میری بہو مجھے کہتی ہے کہ تیز نہ چلیں آپ کے گھٹنے میں مسلہ ہو گا ۔ میں اس کی بات مان کر ا دھر ہی رک جاتی ہوں ۔اس وقت باغ میں بہت ٹھنڈی ہوا چل رہی ہوتی ہے۔ اس سے میری طبیعت بہت خوش ہوتی ہے۔ پھر میں ایک جگہ بہنچ کے اوپر بیٹھ جاتی ہوں جبکہ میری بہو اور بیٹی باغ کی سیر کو چل دیتی ہیں اور اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کو راحت و آرام نصیب ہو گا ۔ پریشانیوں سے نجات ملے گی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی خوشخبری ملے ۔ کاروبار میں بھی اضافہ ہو گا جس سے گھر میں آرام و سکون ہو گا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

پڑوس میں میلاد

لبنیٰ احسان، کراچی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی ہمسائے کے ساتھ کسی کے گھر میلاد پہ آئی ہوں وہاں سے فارغ ہو کے میں واپسی کے لئے نکلتی ہوں تو مجھے میرے جوتے کہیں نظر نہیں آتے ۔ میں بہت پریشان ہوتی ہوں، میزبان بھی میرے ساتھ مل کے تلاش کرتی ہیں مگر مجھے نہیں ملتے۔ پھر وہ مجھے اپنے گھر سے ایک جوتا پہننے کے لئے دیتی ہیں، میں پہن تو لیتی ھوں مگر دل میں بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔ اس کے بعد مجھے یاد نہیں ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو زندگی میں کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے گھر میں پریشانی و نا چاقی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار کیا کریں۔ مراقبہ میں بھی دعا کرا دی جائے گی ۔

ٹھنڈے پانی سے نہانا

یعقوب احمد، گوجرانوالہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے شہر کی ندی پہ نہانے کے لئے جاتا ہوں۔ وہاں پہ بے شمار لوگ آئے ہوتے ہیں۔ لگتا ہے کہ سارا شہر ندی پہ نہانے آ گیا ہے۔ میں بھی ایک جگہ جہاں پانی کم ہوتا ہے۔کپڑے اتار کے نہانے لگتا ہوں۔ میں کافی دیر تک اس ٹھنڈے پانی سے نہاتا رہتا ہوں۔ پانی کچھ مٹی رنگ کا ہوتا ہے۔ مگر ٹھنڈا بہت ہوتا ہے۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اگر آپ بیمار ہیں تو اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے شفا ملے گی۔ اگر گھر میں کوئی بیمار ہے تو بھی شفا ملے گی۔ آپ کی عزت اور توقیر میں اضافہ ہو گا ۔ آپ کے گھر میں آرام و سکون ملے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>