Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

2022 بیتے برس کا البم / مارچ اپریل

$
0
0

مارچ … اپریل

یکم مارچ

یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست منظور

یوکرینی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یورپی یونین میں شمولیت کی یوکرینی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل یوکرین نے یورپی یونین میں شمولیت کی باضابطہ درخواست پر دست خط کیے تھے۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے یوکرینی درخواست منظور کرتے ہوئے شمولیت کے لیے خصوصی طریقہ کار کی اجازت دے دی ہے۔

یوکرین کے صدر ولادویمیر زیلینسکی نے یورپی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا۔ یوکرینی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ روس سے مذاکرات میں بات نہیں بنی، یورپی یونین اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اس وقت روسی افواج نے تقریباً تمام ہی بڑے شہر بلاک کردیے ہیں، اس کے باوجود ہم اپنی زمین اور آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے نیٹو اور مغربی ممالک سے شکوہ کیا کہ ہمیں جنگ کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

2 مارچ:

تیسری عالمی جنگ ایٹمی اور تباہ کن ہوگی، روس کا انتباہ

روس نے خبردار کیا کہ اگر تیسری عالمی جنگ ہوئی تو وہ ایٹمی ہتھیاروں سے لڑی جائے گی اور زیادہ تباہ کن ہوگی۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کونسل کے اجلاس سے ریکارڈ شدہ وڈیو خطاب میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے متنبہ کیا کہ تیسری عالمی جنگ چھڑسکتی ہے۔

انہوں یوکرین کی جانب سے ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر کہا کہ اگر تیسری عالمی جنگ ہوتی ہے تو وہ ایٹمی جنگ ہوگی اور سب کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔

آسٹریلیا کی جانب سے یوکرین کو ایٹمی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر سرگئی لاوروف نے دھمکی دی کہ اگر یوکرین نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو اسے حقیقی معنوں میں خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے عاید کی جانے والی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم امید ہے کہ روسی ایتھلیٹس، کھلاڑیوں، صحافیوں اور نمائندوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

سرگئی لاوروف نے یوکرین میں حملے کا دفاع کیا اور فوجی جارحیت کو خصوصی ملٹری آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

اسٹیٹ بینک: ڈیجیٹل کیو آر کوڈ کا اجرا

اسٹیٹ بینک نے ریٹیل ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لانے کے لیے پاکستان میں کوئیک رسپانس (کیو آر) کوڈ پر مبنی ادائیگیوں کے معیارات جاری کر دیے ہیں۔ کیوآر کوڈز جاری کرنے اور ان کے ذریعے ادائیگیاں قبول کرنے کے لیے ان معیارات پر پورا اترنا ضروری ہے۔ یہ اقدام ملک میں ادائی کے نظام میں شمولیت، اختراع اور جدت طرازی کو فروغ دینے کی اسٹیٹ بینک کی مہم کا حصہ ہے۔

واحد کیو آر کوڈ کی تیاری اور اس کے اجراء کا اعلان قبل ازیں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے اگست 2021 میں ڈیجیٹل مالی خدمات پر اسٹیک ہولڈرز کے پانچویں مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا تھا۔

ملک گیر واحد کیوآر کوڈ اسٹینڈرڈ کے اجرا کے ساتھ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا جنہوں نے ادائی کی خدمات کی کم لاگت ڈیجیٹائزیشن، خصوصاً ریٹیل سطح پر، کو فروغ دینے کے لیے اسی طرح کے اقدامات کیے ہیں۔

کوئٹہ دھماکا: ڈی ایس پی سمیت 3 اہل کار جاں بہ حق، 25 افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے سے ڈی ایس پی سمیت 3 اہل کار جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی آپریشن فدا حسین شاہ نے کہا کہ شام 7بجے تھانہ سٹی کی موبائل گزر رہی تھی کہ زور دھماکا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس دھماکے میں 2 سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ ڈی آئی جی فدا حسین شاہ نے بتایا کہ دھماکے میں ایک ڈی ایس پی اجمل سدوزئی سمیت 3 افراد جاں بحق اور پولیس اہل کاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا۔

جنوبی سوڈان میں جھڑپیں

اقوام متحدہ نے کہا کہ جنوبی سوڈان کے جنوب مغرب میں حریف دھڑوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 440 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارے کے مبصرین نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ بڑھتی ہوئی جھڑپوں کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی حالت میں واپس آ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح سیاسی کشمکش اور نسلی تشدد کے واقعات پہلے سے ہی نازک امن کی صورت حال کو تباہ کی دہانے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

03 مارچ

پاک بحریہ نے جاسوسی کے لیے آنے والی بھارتی جدید ترین آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وارفیئریونٹ نے جدید کیلوری کلاس آبدوز کا سراغ لگالیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان نیوی اینٹی سب میرین وارفیئریونٹ نییکم مارچ کو کلوری کلاس کی بھارتی آبدوز کو روکا اور ٹریک کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ سیکیوریٹی ماحول اور پاک بحریہ کی جاری مشق سی اسپارک 2022ء کے دوران یہ اہم واقعہ ہے، بھارتی آبدوز پاکستان میری ٹائم زون میں جاسوسی اور مشق سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کے لیے آئی تھی۔

کالا دھن سفید کرنے کے لیے ایک اور ایمنسٹی اسکیم متعارف

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کالادھن سفید کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایک اور ایمنسٹی اسکیم متعارف کرادی۔ اسکیم کے تحت نئی صنعتوں کے قیام پر 5 فی صد ٹیکس دینے پر کچھ نہیں پوچھا جائے گا۔ سرمایہ کار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی کمپنی بنانے کا پابند ہوگا۔ نئے یونٹ کے ذریعے جون 2024 تک کمرشیل پیداوار شروع کرنا لازمی ہوگا۔ حکومت نے تیسرا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس جاری کردیا۔

نئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ دسمبر 2022 مقرر کی گئی۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت بیمار صنعتی یونٹس کو خرید کر منافع بخش بنانے والوں کے لیے سرمایہ کاری میں 3 سال تک ٹیکس استثنا دیا گیا۔ آرڈیننس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے پر اگلے 5 سال ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

روس کا یوکرینی شہر خرسون پر قبضہ

روس نے یوکرینی شہر خرسون پر قبضے کا دعویٰ کیا اور اپنے498 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین جنگ میں اپنے 498 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی RIA نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر حملے کے دوران روس کے 498 فوجی ہلاک جب کہ 1597 زخمی ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع کی جانب سے یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ میجر جنرل ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرین کے 484 ٹینک اور47 ڈرون سمیت دیگر دفاعی ہتھیارتباہ کردیے گئے۔ مجموعی طور پر یوکرین کے 1533اثاثے تباہ کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا۔

4 مارچ

پشاور میں خودکش دھماکا،57 جاں بہ حق

پشاور میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں57 افراد جاں بہ حق اور 196زخمی ہوگئے۔ واقعہ قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران پیش آیا۔ پولیس کے مطابق خودکش بم بار نے امام بارگاہ میں داخل ہونے سے قبل پولیس اہل کاروں اور دیگر نمازیوں پر فائرنگ کی۔

عینی شاہدین کے مطابق کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں داخلے کے دوران ایک پولیس اہل کار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، جس پر دوسرے پولیس اہل کار نے مزاحمت کی تو حملہ آور نے اس پر بھی فائرنگ کردی۔ بعدازآں حملہ آور نے امام بارگاہ کے اندر داخل ہوکر پہلے فائرنگ کی پھر خود کو منبر کے سامنے دھماکے اسے اڑادیا۔ دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 56 اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں ایک لاش موجود ہے، جب کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 194 اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 2 زخمی زیرعلاج تھے۔ دھماکا خیرمواد 5 سے 6کلو وزنی اور انتہائی خوف ناک تھا، دھماکے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔

05 مارچ

تحریک عدم اعتماد

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دنوں ہی نے نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ کردیا، جب کہ اپوزیشن نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل ہے اور نمبر گیم پورے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی درندگی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 بچے زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے بچوں کو اس وقت گولی ماری جب وہ بیٹ رومانو بستی کے قریب شہدا اسٹریٹ پر تھے۔

زخمیوں میں 13 سالہ محمد ایاد جعبری کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس کے علاوہ 14 سالہ معتز عیسیٰ حسونہ کو ران میں گولی ماری گئی۔ 15 سالہ محمد جنیدی اور 21 سالہ مجدی امجد ابو شمسیہ کو بھی گولیاں ماری گئیں۔ ادھر شمال مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 130 سے زاید فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

07 مارچ

سابق صدر رفیق تارڑ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ رفیق تارڑ عرصہ دراز سے علیل تھے، انہیں سانس، شوگر اور پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریاں تھیں۔

حرمین شریفین میں رونقیں بحال

حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کے بعد بغیر سماجی فاصلوں کے نماز کی ادائی شروع ہوگئی۔ کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے پرمسجد الحرام مسجد نبویؐ میں معمول کے مطابق مکمل گنجایش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔

08 مارچ

صدر مملکت کے سبی میلے میں شرکت کے بعد دھماکا

بلوچستان کے ضلع سبی میں بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 28 سے افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا سبی کے تاریخی میلے کی اختتامی تقریب کے بعد اس راستے پر ہوا جہاں سے صدر مملکت عارف علوی کچھ منٹ پہلے گزرے تھے۔

امریکا: سابق مشیر قومی سلامتی کے قتل کے ایرانی منصوبے کا انکشاف

امریکا کے سابق مشیر قومی سلامتی کے قتل کے ایرانی منصوبے کا انکشاف ہوا۔ وزارت انصاف کے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کو جان بولٹن کو ٹھکانے لگانے کا ہدف دیا گیا تھا۔ امریکا کی وزارت انصاف کی جانب سے معاملے کی تحقیقات پر مامور اہل کار کا کہنا تھا کہ محکمے کے پاس ایرانیوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

9 مارچ

واوڈا کی خالی نشست پر پی پی کے نثار کھوڑو سینیٹر منتخب

سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک بڑا سیاسی دھچکا لگا۔ فیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پاکستان پیپلزپارٹی نے بہ آسانی جیت لی۔ اس نشست پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو کام یاب ہوگئے۔

پولنگ سے قبل پی ٹی آئی نے اس انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا جس کے بعد ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے بھی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

10 مارچ

پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن، متعدد گرفتار

اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دو ارکان اسمبلی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

انصار الاسلام فورس کے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لیا اور ڈی چوک پر قائم ناکا انچارج، پارلیمنٹ لاجز کے انسپکٹر انچارج اور لائن افسر کو معطل کر دیا جب کہ انصارالسالام فورس کے رضا کاروں کی بے دخلی کے لیے ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ہونے والوں میں جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا جمال الدین اور جے یو آئی اسلام آباد کے ترجمان مفتی عبداﷲ بھی شامل تھے۔

حرمین شریفین میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم

سعودی حکام نے حرمین شریفین میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کے لیے زائرین کو اب ’’توکلنا ایپ‘‘ کے ذریعے اپنے صحت مند ہونے کی سند دکھانا ضروری نہیں ہوگا۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں عمر کی حد بھی ختم کردی، جس کے بعد مسجد حرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔

11 مارچ

بھارت: پاکستان میں میزائل گرنے پر افسوس

بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نئی دہلی سے جاری بھارتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 مارچ کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تیکنیکی خرابی کی وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا جو پاکستان کے علاقے میں گرا، حکومت نے اس سنگین غلطی کا سخت نوٹس لیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ واقعے میں کسی انسانی جان کے نقصان کا نہ ہونا باعث اطمینان ہے۔ ادھر پاکستان میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں میزائل گرنے کے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

12 مارچ

میزائل فائر: پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان نے بھارتی میزائل کے حادثاتی لانچ پر حقائق کا درست تعین کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے واقعہ سے بھارت کی اسٹریٹجک ہتھیاروں سے نمٹنے میں سنگین نوعیت کی بہت سی کم زوریوں اور تیکنیکی خامیوں کی نشان دہی ہورہی ہے.

پاکستان نے عالمی برادری سے جوہری ماحول میں پیش آنے والے سنگین نوعیت کے اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لینے اور خطے میں تزویراتی استحکام کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ۔۔۔۔۔۔

روس کی یوکرین کے مختلف شہروں پر بم باری

روس کی یوکرین کے شمالی شہروں میں شدید بم باری اور جنگی کارروائیاں جاری ہیں اور دارالحکومت کیف پر بھی حملے کے لیے روسی افواج اکٹھی ہونا شروع ہوگئیں اور ان کی پیش قدمی جاری ہے، دوسری جانب صدر جو بائیڈن کا امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے روس کو سب سے پسندیدہ قوم کے درجہ سے ہٹانے کا اعلان۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی حکام نے جنوبی بندرگاہ کے شہر ماریوپول اور مشرقی شہر خار کیف میں سنگین انسانی حالات کی اطلاع دی۔ حملوں کے باعث جنوبی ساحلی شہر ماریوپول کا رابطہ ملک سے منقطع ہوگیا۔ یوکرین کے جنوبی شہر میلیتوپول کے میئر کو اغوا کرلیا گیا، یہ شہر اب روسی فوج کے قبضے میں ہے۔

13 مارچ:

پاک بحریہ: اینٹی شپ میزائل اور تارپیڈو فائرنگ کا کام یاب مظاہرہ

پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلوں اور تارپیڈو کی فائرنگ کے ذریعے حربی تیاری اور جنگی صلاحیت کا بہترین مظاہرہ کیا۔اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔ فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے بحری جہاز، طیارے اور آبدوز سے چھوڑے گئے میزائلوں اور تارپیڈو نے اپنے اہداف کو ٹھیک نشانہ بنایا۔

بھارت میں مسلم کشی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کرکٹ کی بال لگنے پر مشتعل ہندو لڑکوں نے مسلم نوجوان کو تیز دھار چاقو کے وار کر کے بیدردی سے قتل کردیا۔

مسلم نوجوان کو شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم نجی اسپتال نے جھگڑے کے باعث کیس لینے سے انکار کردیا جس پر فیضان کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی کاغذی کارروائیوں کے دوران ہی دم توڑ گیا۔ دوسری جانب بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا جس سے 4 روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور بزرگ شہریوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بچوں کو ڈرایا گیا۔

14 مارچ

مخدوم خلیق الزماں انتقال کر گئے

پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر، سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم آرڈی تحریک میں پی پی کے سابق صوبائی صدر مخدوم امین فہیم کے بھائی اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کے چچا مخدوم خلیق الزماں 73 سال کی عمر میں کراچی آغا خان اسپتال میں گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

جنہیں ہالادرگاہ سرور نوح کے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کے مخدوم خلیق الزمان مخدوم طالب المولی کے دوسرے بیٹے تھے۔ مخدوم خلیق الزماں کا اصل نام مخدوم غلام محمد ہے۔ وہ 13 فروری 1949 کو مٹیاری میں پیدا ہوئے تھے۔

امریکا کی چین کو دھمکی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی عہدے دار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر یوکرین پر جاری حملوں میں چین نے روس کی کسی طرح بھی مدد کی تو دونوں ممالک کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ امریکا کے مقامی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں روس نے چین سے خاص فوجی امداد کا مطالبہ کیا جن میں ڈرونز بھی شامل ہیں۔

15 مارچ

بھارتی ہائیکورٹ نے حجاب پر پابندی لگادی

بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے 25 فروری کو محفوظ کردہ فیصلہ منگل کو سنایا۔ چیف جسٹس ریتو راج اوستھی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہندو انتہاپسندوں کی مرضی کا فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ حجاب اسلام کا لازمی جزو نہیں ہے۔

بھارتی ججوں نے مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حجاب پر پابندی کے خلاف تمام پانچوں اپیلیں بھی خارج کردیں۔

اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی پاکستانی قرارداد منظور

پاکستان اور اوآئی سی کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظور کرلی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ کو مبارک باد دی۔

16 مارچ:

ملک بھر میں کورونا پابندیوں کا خاتمہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

17 مارچ؛

عالمی عدالت کا روس کو یوکرین پر حملے فوری روکنے کا حکم

اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماسکو کی جانب سے فوجی طاقت کے استعمال سے شدید تشویش کا شکار، جب کہ یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی نے اس فیصلے کو مکمل فتح قرار دیا۔

بلوچستان میں دہشت گردی کا خدشہ

دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کوئٹہ میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند کردیے گئے۔ میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق کوئٹہ میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رہیں گے۔ جامعہ بلوچستان بھی بند رہے گی۔

18 مارچ

سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کا دھاوا

پاکستان تحریک انصاف کے راہ نماؤں اور کارکنان نے جمعہ کی شام اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پر دھاوا بول کر مرکزی دروازہ توڑ اور اندر داخل ہوکر ہنگامہ آرائی کی۔ پی ٹی آئی کارکنان نے ہاتھوں میں لوٹے لے کر منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف احتجاج اور استعفا دینے کا مطالبہ کیا۔

19 مارچ

اسرائیل: یہودی دہشت گرد گروہ

اسرائیل میں پسند دائیں بازو کے انتہاپسند کارکن نے جزیرہ نقب کے علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے مسلح گروہ تشکیل دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق آبادکاروں کے تحفظ کے نام پر بنائے گئے اس گروہ میں دہشت گردوں کو جمع کیا جارہا ہے۔ عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق انتہا پسند ایتمار بن گوریر کی قیادت میں میں مسلح گشت میں اسرائیلی شہری بھی شامل ہیں اور اسے پولیس اور بیر شیبہ میونسپلٹی کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔

20 مارچ

ریکوڈ ک پر کینیڈین کمپنی سے معاہدہ، پاکستان پر عاید 11ارب ڈالر جرمانہ ختم

ریکوڈک منصوبہ پر حکومت اور کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کے مابین معاہدہ ہوگیا۔ نئے معاہدے کے تحت ریکوڈک منصوبے کو پاکستانی اداروں کے ساتھ شراکت میں بیرک گولڈ کے ذریعے بحال اور تیار کیا جائے گا۔ منصوبے کا 50 فی صد حصہ بیرک گولڈ کے پاس ہوگا۔ باقی50 فی صد شیئر ہولڈنگ پاکستان کی ملکیت ہوگی۔

شیئر وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے درمیان مساوی طور پر تقسیم ہوگا۔ وفاقی حکومت کا 25 فی صد شیئر ہولڈنگ وفاقی حکومت کے تین سرکاری اداروں میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے معاہدے پر دست خط کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو خوش خبری سناتا ہوں کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان پر عاید 11 ارب ڈالر کا جرمانہ ختم ہوگیا۔ ۔۔۔۔

21 مارچ

چین کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ

چین کے صوبے گونگش میں مسافر بردار طیارہ پہاڑی پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 133 افراد سوار تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ کونمینگ سے گوانگزو کے لیے محو پرواز تھا۔ حکام کی جانب سے تاحال حادثے میں ہلاکتوں یا زخمی افراد کے بارے میں تصدیق نہیں کی گئی۔

22 مارچ

عمران خان کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے48 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر مسلم ممالک ناکام ہوگئے، ہم اختلافات کا شکار اور تقسیم ہیں، حالاں کہ ہم 1.5 ارب آبادی ہیں لیکن ہماری آواز کوئی نہیں سنتا، فلسطینیوں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا گیا، کشمیریوں سے بنیادی حقوق چھین لیے گئے۔

غاصبانہ قبضہ ہوا لیکن مسلم دنیا خاموش رہی، دن دہاڑے فلسطینیوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے لیکن اس کے خلاف کوئی حقیقی کام نہیں ہو رہا ہے، کشمیریوں کا تشخص اور جغرافیائی ہیئت سب تبدیل کیا جارہا ہے لیکن اس پر کوئی بات نہیں ہو رہی، اگر ہم مسلم ممالک متحد ہوکر متفقہ موقف اختیار نہیں کریں گے تو کوئی ہمیں اہمیت نہیں دے گا۔ کوئی نہیں پوچھے گا، بنیادی ایشوز پر اوآئی سی کو متحدہ فرنٹ بنانا ہوگا۔

23 مارچ

آرٹیکل 63 اے کی تشریح، بینچ کی تشکیل پر اعتراض

عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ کر بینچ کی تشکیل پر سوالات اٹھا دیے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس پر پوری قوم کی نظریں ہیں، اتنے اہم کیس کے لیے بینچ کی تشکیل سے پہلے کسی سنیئر جج سے مشاورت نہیں کی گئی، لارجر بینچ میں سینئر ججوں کو شامل نہیں کیا گیا اور تشکیل سے پہلے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا، بینچ میں سینیارٹی پر چوتھے، آٹھویں اور 13 ویں نمبر پر شامل ججوں کو شامل کیا گیا، حالاں کہ جہاں اہم قانونی اور آئینی سوالات ہوں وہاں سینئر ججوں کا بینچ میں شامل ہونا چاہیے۔

24 مارچ

جماعت اسلامی بنگلادیش کے 2 راہ نماؤں کو سزائے موت

بنگلا دیش کی عدالت نے 1971ء میں ہونے والی جنگ سے متعلق مبینہ جرائم کے حوالے سے جماعت اسلامی کے سابق رکن اسمبلی عبدالخالق مندول سمیت دو بزرگ سیاسی راہ نماؤں کو سزائے موت سنادی۔

ترک خبر ایجنسی اناطولو کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے بزرگ راہ نما عبدالخالق مندول سابق رکن اسمبلی اور اس وقت جماعت اسلامی کے ضلعی سربراہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے بزرگ راہ نما کے ساتھ ایک اور بزرگ سیاسی راہ نما خان رکن الزمان کو بھی سزا سنائی گئی ہے تاہم وہ مفرور ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب سے دو ٹرک فائلیں منتقلی کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرکاری رہائش گاہ پر گذشتہ روز مبینہ طور پر ہونے والے پر اسرار واقعے پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب حسان خاور نے چپ سادھ لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 مارچ کو عام تعطیل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری رہائش گاہ پر پراسرار سرگرمیاں دیکھی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان سرگرمیوں کے نتیجے میں چیف منسٹر ہاؤس اور سی ایم سیکرٹریٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ڈیٹا کو مبینہ طور پر اڑا دیا گیا، رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ سی ایم ہاؤس سے مختلف منصوبہ جات کی فائلوں سمیت بیوروکریسی کے تبادلوں سے متعلق فائلوں کو بھی دو ٹرکوں کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

25 مارچ

یوکرین میں تھیٹر پر روسی حملہ

یوکرین کے شہر ماریوپول کے ایک تھیٹر پر روسی طیاروں نے بم باری کی، جس سے 300 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی بم باری کے وقت تھیٹرمیں ایک ہزار سے زائد خواتین، بچوں اور مردوں نے حملے سے بچنے کے لیے پناہ لے رکھی تھی۔

26 مارچ

ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ مریم اور حمزہ کی قیادت میں روانہ

لاہور سے ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قیادت میں روانہ ہوگیا۔

29 مارچ

آرٹیکل 63 میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں: عدالت عظمیٰ

عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سماعت کے موقع پر کہا کہ آرٹیکل 63 میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں صرف وقتی نااہلی کا ذکر ہے، تاحیات نااہلی جھوٹا بیان حلفی دینے پر ہوتی ہے، 5سال تک نااہل قرار پانے والے پر تاحیات نااہلی کا اطلاق کیسے کردیں، تاحیات نااہلی کے تعین کے لیے ہمیں کافی قلابازیاں لگانی پڑیں گی۔

آسیہ اندرابی سمیت 3 کشمیری رہا

بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے دختران ملت کی غیر قانونی طور پر نظربند سربراہ آسیہ اندرابی، کشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف اور ایک کشمیری دکاندار جاوید احمد بٹ کو ان کے خلاف قائم کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں بری کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی نئی دلی میں عدالت نے 16مارچ کے اپنے حکم میں فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف، دکاندار جاوید احمد بٹ اور آسیہ اندرابی کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کردیا، جن کے خلاف این آئی اے نے 2017ء میں فنڈنگ کا ایک جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا۔

30 مارچ

جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں جھڑپیں، کیپٹن سمیت 8 جوان شہید

دہشت گردوں کی ٹانک میں ملٹری کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ 6 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 3 دہشت گردوں نے جنرل ایریا ٹانک میں ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکورٹی اداروں نے ناکام بنادیا۔

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ دریں اثناء جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیوریٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں افواج پاکستان کے 2 افسران شہید ہوگئے جن میں کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض شامل ہیں۔ کیپٹن سعد بن عامر کا تعلق راول پنڈی سے ہے اور ان کی عمر25 سال تھی جب کہ لانس نائیک ریاض کی عمر 37 سال اور تعلق ٹانک سے تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی

بھارت کے زیر تسلط ریاست جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران بدھ کو سرینگر میں ایک صحافی سمیت دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کشمیری صحافی رئیس احمد بٹ اور ایک اور نوجوان کو شہر کے علاقے رعناواری میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ رئیس احمد بٹ آن لائن نیوز پورٹل ’’ویلی نیوز سروس‘‘ سے وابستہ تھے۔

31 مارچ

پاکستان: امریکی دھکمی آمیز خط پر شدید احتجاج

پاکستان نے دھمکی آمیز خط پر امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے قائم مقام امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔

دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے قائم مقام امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کیا اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ تھمایا۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے خط میں امریکی حکام کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر شدید احتجاج کیا گیا۔

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی

معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز کی عالمی ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کردی۔

موڈیز نے رپورٹ میں بتایا کہ عدم اعتماد تحریک سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی ہو گی۔ تحریک سے بے یقینی اور پالیسی کا تسلسل متاثر ہوگا۔ ترقی کے لیے اصلاحات پر عمل درآمد کا عمل بھی متاثر ہوگا۔

یکم اپریل

جان کو خطرہ خاموش نہیں بیٹھوں گا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سائفر لہرایا اور کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن میں خاموش نہیں بیٹھوں گا، باہر سے بیٹھ کر حکومت گرانے کی کوشش ہو رہی ہے تو تھریٹ اور کیا ہوسکتی ہے۔

یہ قومی سلامتی کا ایشو ہے، مراسلے میں حکومت کا نہیں عمران خان کا نام ہے، مراسلے میں کہا گیا روس جانے کا فیصلہ عمران خان کا تنہا تھا۔ انھوں نے اس جلسے میں پہلی بار اپنی حکومت گرانے کے لیے امریکی سازش کا الزام لگایا۔

عثمان بزدار کا استعفاء منظور، کابینہ تحلیل

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفاء منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔

2 اپریل

تحریک عدم اعتماد مسترد، قومی اسمبلی تحلیل، سیاسی بحران سنگین

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی جس کے بعد وفاقی کابینہ بھی ختم ہوگئی۔ اتوار کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔

ٹھیک اس دوران تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصرترین خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارک باد دیتے ہوئے بتایاکہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔ اس کے اگلے ہی لمحے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

3 اپریل

چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، ریاستی اداروں کو غیرآئینی اقدام نہ اٹھانے کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے ملک کی سیاسی صورت حال پر ریاستی اداروں کو غیرآئینی اقدام نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد بغیر ووٹنگ مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے ملکی صورت حال سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت کی، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے۔ دوران سماعت عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وزیراعظم اور صدر کے تمام احکامات عدالت عظمیٰ کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ نے ریاستی عہدے داروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روکتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں پرامن رہیں اور کوئی ماورائے آئین اقدام نہ کیا جائے۔

عدالت نے سیکرٹری دفاع کو ملک میں امن وامان سے متعلق اقدامات پر آگاہ کرنے کا نوٹس جاری کیا جب کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی حکومتی ادارہ غیرآئینی حرکت نہیں کرے گا، تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتی ادارے اس صورت حال سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔

04 اپریل

انتخابات کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے کہنے پر الیکشن کا اعلان کیا اب یہ لوگ عدالت عظمیٰ کیوں جا رہے ہیں۔

پروگرام ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ میں آن لائن سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک کا سوچنے والے پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اس مرتبہ ہم دیکھ بھال کر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے، الیکشن لڑنے کا کافی تجربہ ہوچکا ہے۔

صدر مملکت نے نگراں وزیراعظم کے لیے نام مانگ لیے

صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم کے تقرر کے لیے وزیراعظم عمران خان اور سابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو الگ الگ خط لکھ دیے ہیں اور دونوں سے کہا گیا ہے کہ کسی موزوں شخص کو نگراں وزیراعظم کے لیے تجویز کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام حتمی طور پر تجویز کردیا۔

5 اپریل

73 روسی سفارت کار بے دخل

یوکرین جنگ کے ردِعمل میں یورپی ممالک اٹلی، ڈنمارک، سویڈن اور اسپین نے 73 روسی سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کردیا۔

ہسپانوی وزیرخارجہ ہوزے مینوئل الباریس نے بتایا کہ ان کا ملک 25 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کر رہا ہے جو ملکی مفادات اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ سویڈن کے وزیرخارجہ این لِنڈے کے مطابق جاسوسی کے الزام میں 3 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا جائے گا۔

اسی طرح اٹلی کے وزیرخارجہ لوئیگی ڈی مایو نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے ملک نے قومی سلامتی کے پیش نظر 30 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب ڈنمارک نے کہا کہ اس نے خود کو سفارت کار ظاہر کرنے والے 15 روسی انٹیلی جنس افسران کو ملک چھوڑنے کے لیے 14 دن کی مہلت دی ہے۔

06 اپریل

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد

پنجاب میں نیا آئینی بحران پیدا ہوگیا۔ تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے حکومتی اتحاد مزید مشکلات کا شکار ہوگیا۔

علاوہ ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر کو تفویض کردہ تمام اختیارات واپس لے لیے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اختیارات اسپیکر کی ہدایات پر واپس لیے جا رہے ہیں، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہے۔

07 اپریل

اسپیکر کی رولنگ غیرآئینی قرار، قومی اسمبلی بحال، تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا حکم

عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی اور کابینہ کو 3 اپریل کی حیثیت میں بحال کردیا، جب کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے9 اپریل کو اجلاس بلانے کی بھی ہدایت جاری کردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے 4 روزہ سماعت کے بعد از خود نوٹس کیس کا مختصر اور متفقہ فیصلہ سنایا۔ لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے۔ عدالت عظمیٰ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا دفاع کرنے سے دستبردار ہوگئے۔

عدالت عظمیٰ کے لارجر بینچ نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا اور وزیراعظم کی قومی اسمبلی توڑنے کی سفارش جب کہ صدر مملکت کے اسمبلی تحلیل کرنے کے حکم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے 3 اپریل کی حیثیت سے بحال کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل ہفتے کو صبح 10 بجے بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ

The post 2022 بیتے برس کا البم / مارچ اپریل appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>