Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

خوابوں کی تعبیر

$
0
0

مسجد میں نماز
منظور کمال، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی بہت ہی شاندار سی مسجد میں ہوں اور وہاں نماز ادا کر رہا ہوں۔ مسجد کی تعمیر سے لگتا ہے کہ کچھ دیکھی بھالی ہے ۔ مگر مجھے یاد نہیں آتا کہ یہ کونسی مسجد ہے ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کی اللہ کے فضل سے مرتبہ بلند ہو گا اور عزت و توقیر ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ اس کے علاوہ سونے سے پہلے سیرت کی کسی کتاب کا مطالعہ کیا کریں۔

فوت شدہ دوست سے ملاقات
سید شجاعت علی کاظمی، جہلم
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے دوست جن کا کافی عرصہ پہلے روزے کی حالت میں انتقال ہو گیا تھا ۔ میرے گھر آتے ہیں ۔ میرے بچے ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ۔ میرے دوست کا چہرہ بہت ہی پرنور اور خوبصورت ہوتا ہے ، پھر میری بیوی ان کے بچوں کے لئے پھل اور چوڑیاں ساتھ دیتی ہیں ۔ میں ان کے ہمراہ ان کے گاوں جاتا ہوں اور باتوں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ یہ مقام آپ کو کیسے ملا اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اللہ کی طرف سے مدد و عزت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ ترقی و بزرگی کاروباری بھی ہو سکتی ہے اور تعلیمی بھی یا اس کا تعلق سماجی زندگی سے بھی ہو سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ مرحومین کی مغفرت کی دعا کیا کریں ۔

قیمتی ہار گم ہونا
شبانہ رضوان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرا ایک قیمتی ہار گم ہو گیا ہے اور میں پاگلوں کی طرح تلاش کر رہی ہوں۔ سسرال میں کوئی بھی مجھے اپنے کمرے کی تلاشی نہی لینے دے رہا اور میں پاگلوں کی طرح روتی جا رہی ہوں کہ اتنا قیمتی پتھروں والا ہار تھا ۔ میری جٹھانی الٹا میری حالت دیکھ دیکھ کر ھنستی چلی جا رہی ہے ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

امام مسجد تحفہ میں لباس دیتے ہیں
پرویز منیب، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میری مسجد کے امام صاحب مجھے ایک سبز رنگ کا لباس تحفے کے طور پہ دیتے ہیں جس پہ سارے نمازی مجھے مبارک دیتے ہیں میں بھی بہت خوش ہوتا ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

گدھے کا شور مچانا
راشد خان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہماری دوکان کے باہر کوئی اپنا گدھا باندھ گیا ہے، جس نے شور مچا مچا کر ہمارا ناک میں دم کیا ہوا ہے ، اس کی آواز سن سن کر اتنی گھبراہٹ ہو رہی ہوتی ہے ، میں ساتھ والے دوکان دار سے کہتا ہوں کہ اس کو کہیں باندھ دیتے ہیں مگر وہ نہیں باندھتا اور اتنے شور کی وجہ سے ہم سب ذھنی تناو کا شکار ہوتے ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ھوتا ھے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ھو سکتا ھے۔بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوء رکاوٹ پیش آ سکتی ھے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ھونے کا امکان ھے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔آپکے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

لڑائی میں مار پڑنا
سنبل پراچہ، گوجرانوالہ
خواب : میں نے دیکھا کہ کہیں سڑک پہ لڑائی ہو رہی ہے اور میں اور میرے میاں بھی ادھر موجود ہیں اور جانے کوئی ہماری طرف کیا اشارہ کرتا ہے کہ سب لوگ ہماری طرف لپکتے ہیں اور ہم کو بہت مارتے ہیں ۔ میرے میاں بھی لوگوں کو مارتے ہیں مگر وہ تعداد میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم کو مارتے ہی چلے جاتے ہیں اور ہم خود کو ان سے چھڑا نہیں سکتے ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>