Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

خوابوں کی تعبیر

$
0
0

شیشے میں دانت دیکھنا
غلام مرتضی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں شیشے میں اپنے دانت دیکھ رہا ہوں اور حیران ہوں کہ ایک دانت بہت زیادہ سفید کیوں ہے ۔ مجھے اس کو دیکھ کر کافی گھبراہٹ ہوتی ہے اور میں سوچتا ہوں کہ کسی ڈاکٹر کے پاس چلا جاوں اس کے بعد مجھے یاد نہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاھر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری آ جائے جس کی وجہ سے آپ پریشان ہو سکتے ہیں ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ محفل مراقبہ میں بھی دعا کرا دی جائے گی ۔

کیچڑ میں پائوں لتھڑنا
محمد اشتیاق فردوس ، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کاروبار کے سلسلے میں کسی علاقے میں آیا ہوں اور بارش کی وجہ سے بہت زیادہ کیچڑ ہے ۔ اس وجہ سے دلدلی سا راستہ بنا ہے کوئی ایسی جگہ بھی نہیں ہوتی جس سے بچ کر نکلا جا سکے ۔ راستہ کافی گندگی والا ہے اور میں ایک طرف سے بچ کر نکلنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اس کے باوجود میرے پاوں اس میں لتھڑ جاتے ہیں اور میں کہیں پانی تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح اس سے نجات حاصل کر سکوں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال۔و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

رس بھرے انگوروں کا تحفہ
شبیر حسین ، ِشیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے ایک دوست نے مجھے اپنے فارم سے بہترین رس بھرے انگور بھیجے ہیں جو میں اپنے ہمسائیوں کو بھی بانٹتا ہوں ۔ سب لوگ اس کے ذائقے کی تعریف کرتے ہیں ۔ میں اس کو اپنے والدین کو بھی بھیجنے کے لئے الگ کر لیتا ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

بے دلی سے درس سننا
شعیب عالم ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اور میرے دوست مسجد میں نماز پڑھنے جاتے ہیں اور بعد از نماز وہ مجھے زبردستی درس سننے کے لئے روک لیتا ہے ۔ مجھے بہت غصہ آ رہا ہوتا ہے اس پہ مگر مجبوراً میں بیٹھ جاتا ہوں لیکن توجہ اپنی ساری باہر پرندوں پہ رکھتا ہوں اور کچھ بھی نہیں سن پاتا ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے مگر جتنی دیر بھی دیکھا خود کو جیسے زبردستی غصے میں ادھر بیٹھا دیکھا اور دل ہی دل میں قاری صاحب کو برا بھلا کہتے ہی سنا ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

گندے پانی سے کپڑے دھونا
ردا شیخ ، گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں کپڑے دھو رہی ہوں اور اپنے والد کے سفید براق کپڑوں کو دیکھ کر پریشان ہوں کہ پانی اتنا گندا ہوتا ہے جیسے گٹر کا ہو یا گندے نالے کا ۔ مجھے سمجھ نہی آتی کہ میں اس وقت خواب میں اتنے گندے پانی سے سفید کپڑے کیوں دھو رہی ہوں آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

گاڑی میں سانپ
پرویز خالد، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ کہیں جا رہا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ گاڑی میں جو کھانے پینے کا سامان رکھا ہے اس میں ایک کالے رنگ کا سانپ ہے اس کو دیکھ کر میں ایک دم ڈر جاتا ہوں اور گاڑی سڑک کے ایک طرف لہرا جاتی ہے اور فٹ پاتھ سے ٹکرا جاتی ہے ۔ مجھے باہر نکلنے کا راستہ نظر نہیں آتا مگر والدہ بھی کہیں نظر نہیں آتیں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

جنگل میں جانوروں کا خوف
شازیہ رمضان ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں پتہ نہیں کسی کھلے میدان میں ہوں یا کوئی جنگل یا گاوں نما جگہ ہے اور وہاں بہت سے جانور ہیں جن سے میں خوفزدہ بھی ہوں اور جان بچانے کے لئے کسی پناہ کی تلاش میں ہوں مگر دور دور تک کوئی سایہ دار جگہ یا چھپنے کے لئے کچھ پناہ نظر نہیں آ رہی ہوتی اور آس پاس پھرتے جانوروں کا خوف میری حالت خراب کرتا جا رہا ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

تحفہ ملنا
ماہ نور قاسم ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر آنے والے قاری صاحب میرے لئے عمرہ سے ایک بہت خوبصورت سا تحفہ لائے ہیں ۔ وہ ڈیکوریشن پیس اس طرح لگتا ہے جیسے منقش کوئی چیز ہو ۔ میں بہت خوشی محسوس کرتی ہوں اپنی ساس کو دکھاتی ہوں تو وہ بھی بہت خوش ہوتی ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

بند دروازہ
ثمینہ اسلام، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے سسرال میں ہوں اور ایک دروازے کے آگے کھڑی ہوں ۔ وہ جانے کیسے بند ہوتا ہے کہ کھل ہی نہیں رہا ۔ میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ زور لگانے سے یا کھٹکھانے سے کھل جائے مگر نہیں کھلتا ۔ میں اس وقت کافی پریشان ہوتی ہوں اور گھر والوں کا سوچ کر گھبراہٹ میں اور زور زور سے دروازے کو کھولنے کی کوشش کرتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

سرسوں کا کھیت
مختاراں بیگم، شیخوپورہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے میاں کے ساتھ کہیں گاوں میں آئی ہوئی ہوں اور وہ مجھے کھیت دکھا رہے ہیں ۔ انہی میں سے ایک سرسوں کا بھی تھا جہاں بہت سرسوں لگی ہوئی تھی اور خوب شاندار فصل تیار کھڑی تھی ۔ تھوڑا سا ہٹ کے ایک طرف سرسوں کا تیل نکل رہا تھا ۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت ہی مزہ آیا اور میں نے سوچا گھر جا کر میں شکرانے کے نفل پڑھوں گی ۔ یہی بات میں اہنے میاں کو کہتی ہوں مگر وہ جواب میں جانے کیا کہتے ہیں۔ وہ مجھے سمجھ نہیں آتا ۔ برائے مہربانی مجھے اس کی تعبیر بتا دیں۔

تعبیر: بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی اور حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ مالی طور پہ مستحکم ہوں گے ۔ چاھے کاروباری وسائل ہوں یا نوکری میں آسانی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

کپڑوں کی سلائی میں دشواری
شمیم اختر ، راولپنڈی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں عید کی تیاری کے لئے سارے گھر والوں کے کپڑے سینے بیٹھی ہوں مگر مجھے سوئی نہیں مل رہی ۔کافی دیر ادھر ادھر تلاش کرتی ہوں کہ جانے ڈبہ کہاں رکھ بیٹھی ہوں ۔ پریشانی کے عالم میں مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ میں اب اتنے کم وقت میں سارا کام کیسے کروں گی ۔ میں جلدی سے چادر اوڑھ کے مارکیٹ کے لئے نکلنے لگتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ باہر گھپ اندھیرا ہے اور ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور مجھے اصل میں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ باہر بہت اندھیرا ہے ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے ۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

گھر کا لان اجڑنا
محمد نسیم، منڈی بہائوالدین
خواب: میرے بھائی نے خواب دیکھا کہ وہ صبح کو واک کرنے گھر سے نکلنے لگے تو گھر کے باغ میں دیکھا کہ تمام پھول و پودے کٹے پڑے ہیں ۔کوئی ایک بھی پودا اپنی جگہ سلامت نہیں ۔ ایسا لگتا تھا کہ جیسے قینچی سے کسی نے پورے کا پورا باغ کاٹ ڈالا ہو۔ یہ دیکھ کر وہ بہت پریشان ہوتے ہیں اور گھر کے اندر واپس چلے جاتے ہیں۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے ۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

بھائی تلاوت کرتا ہے
فرمان علی، اسلام آباد
خواب : میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک۔مسجد ہے جہاں بہت سے لوگ بیٹھے نماز کے بعد دعا کر رہے ہیں ۔ ان میں میرا بھائی بھی ہے جو امام صاحب کے ساتھ بیٹھا ہے اور کسی سورہ کی تلاوت کر رہا ہے اور باقی سب لوگ بہت خشوع و خضوع سے سن رہے ہیں ۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاھر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

ہمسایہ تحفہ دیتا ہے
تسکین ناصر، گوجرانوالہ
خواب : میں نے دیکھا کہ مجھے میرے ہمسائیوں کے گھر سے ایک بہت بڑا بکس سا تحفتاً آتا ہے ۔ میں حیران ہو کر اسے کھولتی ہوں تو وہ انواع و اقسام کے پھلوں سے بھرا ہوتا ہے۔ میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوتی ہوں پھر اس میں سے ایک تربوز نکال کر اس کی ایک قاش کاٹ کر کھاتی ہوں تو وہ بے انتہا میٹھی ہوتی ہے ۔ میں اپنی ملازمہ سے کہتی ہوں کہ لفافے لے کر آئے تا کہ میں لوگوں میں بانٹ سکوں ۔ اس کے بعد مجھے خواب یاد نہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ آپ کو علم و ہنر کی دولت نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کی تلاوت اپنا معمول بنا لیں ۔

شادی میں خراب جوتی
نسرین خان، سکھر
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی شادی پہ ہوں اور وہاں کافی رشتے دار ہیں ۔ میں سٹیج پر چڑھتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ میں نے ایک انتہائی ٹوٹی پھوٹی جوتی پہنی ہوئی ہے ۔ یہ دیکھ کر میں ایک دم چیخنے لگ جاتی ہوں ۔ لوگ جو پاس کھڑے ہوتے ہیں۔ گھبرا کے میری طرف لپکتے ہیں ۔ مگر میں مارے غم کے کچھ بول ہی نہیں پا رہی ہوتی ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں ۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles