بعض اوقات ہم بڑی خوشیوں کی آس لگائے زندگی میں موجود چھوٹی خوشیوں سے لطف اندوز ہونا بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ انھیں نظرانداز کرتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں وہی اصل خوشیاں ہوتی ہیں جو روز مرہ کے معمول میں موجود ہوتی ہیں۔
ذیل میں ہم ایسی ہی 48 خوشیوں کا ذکر کرتے ہیں، آپ انھیں یاد رکھئے گا اور انھیں محسوس کیجئے گا، آپ کو یقیناً ایسا لطف ملے گا جو آپ کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا ۔
1۔صاف چادریں:
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس چیز سے بہتر بھی کچھ ہو سکتا ہے کہ آپ گرم پانی سے غسل کریں اور پھر صاف ستھرے بستر پہ سر کے پیچھے تکیہ رکھتے ہوئے لیٹیں اور تازہ ہوا اندر اتاریں ؟
2۔ مٹی کی خوشبو:
گرمیوں کی بارش کے بعد زمین سے اٹھنے والی مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو، چند لمحوں کے لیے آپ کا سانس روک دے گی۔ یہ خوشبو آپ کو بچپن کے زمانے میں لے جائے گی۔
3۔بچے کے سر کی خوشبو:
جی ہاں! نوزائیدہ بچوںکے سر سے ایک عجب خوشبو آتی ہے، آپ بھی اس الوہی خوشبو کو محسوس کیجیے۔آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ بچوں کو کیوں جنت کا پھول کہا گیا ہے۔
4۔ خالی سنک:
برتنوں سے خالی سنک ظاہر کرتا ہے کہ دن بھر کا کام تمام ہوا اور اب آرام کا وقت ہے۔ صاف کچن اور دھلے برتن آپ کو یک گوْنہ سکون دیں گے، اب آپ کسی اچھی کتاب کا مطالعہ کریں یا کوئی ٹی وی پروگرام دیکھ لیں ، یہ آپ کی مرضی کی منحصر ہے۔ یہ احساس ہی بڑا فرحت بخش ہے کہ صبح دھلے ہوئے برتن ملیں گے۔
5۔ مزاح:
عام تاثر یہ ہے کہ کوئی بھی مزاحیہ بات ہمارے لبوں پہ مسکراہٹ کا باعث بن جائے گی لیکن وہ مزاح بھری بات سب سے زیادہ مزہ دیتی ہے جو اچانک یاد آئے اور آپ اپنے دوست کو سنا کر کھلکھلا کر ہنس پڑیں گے، اتنا زور سے ہنسیں گے کہ سانس لینا بھول جائیں گے۔ چاہے آپ کے ارد گرد کے لوگ آپ کو گاؤدی کیوں نہ سمجھیں، وہ آپ کے ماضی کی اس خوشگوار یاد سے واقف نہیں ہوں گے لیکن یقین کیجئے کہ وہ شرارتی یاد آپ کو دلی خوشی سے ہمکنار کرے گی۔ اس لیے لوگوں کی پرواہ نہ کیجئے، مسکرائیے، آپ کا چہرہ روشن لگے گا ۔
6۔ محبوب افراد کا پیغام:
کئی سال قبل آپ کو اپنے پیاروں سے آدھی ملاقات کے لیے دنوں، ہفتوں اورمہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ دلوں میں چاہت بھی خوب ہوتی تھی اور لکھنے کو بے شمار باتیں بھی جمع ہوتی تھیں لیکن اب ہم ایک ہی لمحہ میں کسی بھی شخص تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت روابط میں آسانی ہو گئی ہے،آپ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پیاروں کو پیغام بھیجا کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ دوسروں کو غیر متوقع خوشی دے کر آپ بھی سکون محسوس کریں گے۔
7۔نئی جرابیں:
نئی جرابیں بھی آپ کو عجب خوشی دیتی ہیںکیونکہ جرابیں ہمارے پائوں کی ایسی دوست ہوتی ہیں جو مشکل میں ساتھ دیتی ہیں، پائوں کی حفاظت کرتی ہیں اور انھیں فنگس وغیرہ سے بچاتی ہیں۔
8۔کاموں کی فہرست:
کیا اس سے زیادہ خوشی دینے والی کوئی دوسری چیز ہو سکتی ہے کہ آپ کے کرنے کے کاموں کی فہرست میں شامل مشکل کام مکمل ہوجائیں اور آپ انھیں فہرست سے خارج کریں۔
9۔صاف ستھرا کمرہ:
ایک گندے، بکھرے ہوئے کمرے میں، بکھرے ہوئے سامان سے بھری ہوی آپ کی میز کیا آپ کو کوئی تخلیقی کام کرنے دے گی؟ لہذا اپنا کمرہ اور میز صاف ستھرا اور ترتیب سے رکھیں، ایسا کرنے سے آپ کی طبعیت اور سوچ پہ مثبت اثر پڑے گا ۔
10۔ ذائقہ دار چاکلیٹ:
اگر میں یہ کہوں کہ چاکلیٹ اپنے اندر جادوئی خاصیت رکھتی ہے تو غلط نہ ہو گا جس طرح یہ آپ کی زبان پہ پگھلتی اور آپ کے منہ میں مکمل گھلتے ہوئے آپ کے چکھنے کی حس کو مطمئن کرتی ہے، ایسا اطمینان کھانے کی کوئی دوسری چیز نہیں دے سکتی۔
11۔ بہار کی ہوا :
جب موسم انگڑائی لیتا ہے توطویل اور اداس کر دینے والی شاموں اور ٹھنڈے بند گھروں میں آپ بند کھڑکیاں کھولتے ہیں، تب موسم بہار کی تازہ ہوا آپ کا استقبال کرتی ہے۔ بہار کو خوش آمدید کہیں اور بدلتے موسم میں وقت نکال کر ذرا گھر سے باہر نکلیں، کسی قریبی پارک میں جائیں، آپ بہت خوشی محسوس کریں گے۔
12۔تازہ کٹی ہوئی گھاس کی خوشبو:
کیا آپ نے کبھی تازہ کٹی ہوئی گھاس سے اٹھتی ہوئی خوشبو کو محسوس کیا ہے؟ اس کیلئے ضروری نہیں کہ آپ خود گھاس کاٹیں، آپ ہمسائیوں کے لان سے بھی یہ خوشبو محسوس کر سکتے ہیں۔
13۔ پھول توڑنا:
آپ کسی بھی سٹور سے پھول خرید سکتے ہیں، یہ موسم بہار کی خوبصورت اور خوشبودار یاد دہانی ہوتی ہے، اپنے باغیچے یا صحن سے پھول توڑئیے، یاد کیجیے کہ کیسے مٹی میں ایک بیج بویا تھا، زمین کے پیٹ سے نکل کر، موسموں کی سختی سہنے کے بعد کیسا دلکش پھول آپ کے ہاتھ میں موجود ہے۔
14۔اجنبی کو دیکھ کر مسکرانا:
آپ کسی سٹور میں لائن میں کھڑے ہیں، یا اپنی کسی اپائنٹمنٹ کا انتظار کر رہے ہیں، یا کسی بور سی میٹنگ کا حصہ بننے پر مجبور ہیں یا گھر کی جانب رواں دواں ہیں تو کسی اجنبی کی طرف خیرمقدمی مسکراہٹ اچھالیے۔آپ کو ایک لفظ بھی بولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، آپ کی مسکراہٹ سب کہہ دے گی،آزما لیجیے۔
15۔سرد دن میں گرم مشروب:
باہر ناقابل برداشت ٹھنڈ ہو، ظالم موسم کسی قدر نرمی پر بھی آمادہ نہ ہو، ایسے میںگھبرائیے مت! گرما گرم چائے کا کپ یا اچھی سی کافی لیں اور بند گھر میں سے گرم مشروب سے لطف اٹھاتے ہوئے باہر کا منظر دیکھیں۔
16۔ قلفیاں:
قلفی کا نام لیتے ہی بچے ذہن میں آتے ہیں حالانکہ یہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔ رنگ دار قلفی کھائیں، ٹھنڈک کے ساتھ ساتھ مزیدار ذائقے کو اندر اتارتے ہوئے بچپن کی یاد تازہ کریں۔
17۔ انٹرنیٹ بند کر دیجیے:
بعض اوقات جو چیز ہمارے لیے بڑی نعمت ہوتی ہے،کثرت استعمال سے وہ زحمت بن جاتی ہے۔ انٹر نیٹ ان میں پہلے نمبر پر ہے۔ اگر انٹر نیٹ بند ہو جائے تو آپ موبائل، کمپیوٹر کچھ بھی استعمال نہیں کر سکتے لیکن ان سب چیزوں کے وقتی طور پہ نہ ہونے سے آپ کو لازمی سکون کا احساس ہو گا۔ جو ای میلز، ویڈیوز،کالز آپ وصول نہ کر سکیں ، انھیں بعد میں دیکھ لیجیے گا لیکن سکون کے ان لمحات سے پوری طرح لطف اندوز ہونے کا موقع ضائع مت کریں ۔
18۔ بچپن کی پسندیدہ کتاب پڑھیں:
بڑا سا سبز رنگ کا کمرہ،جس میں ایک فون پڑا ہے، ایک سرخ رنگ کا غبارہ بھی ہے، ایک گائے کی تصویر بھی جو خوشی سے اچھل رہی ہے۔ یقیناً باقی کی کہانی آپ خود مکمل کر لیں گے، بہت دلچسپ کہانی تخلیق ہوگی۔ بچوں کی بعض کتابیں بڑوں کے لیے بھی یکساں پرلطف ہوتی ہیں۔ آپ اپنے بچپن کی کوئی سب سے پسندیدہ کتاب لے کر پڑھیں۔ یقیناً آپ اْس کتاب سے اْتنی ہی محبت کریں گے جتنی آپ نے اِسے پہلی بار پڑھتے ہوئے کی تھی۔
19۔ خوشی میں چھلانگ:
آپ کو ٹویوٹا خریدنے کی ضرورت نہیں ہے،نہ ہی کسی پروموشن کی، نہ لاٹری جیتنے کی، نہ کسی ٹی وی چینل سے منظور شدہ پروگرام کی،کہ آپ خوشی سے اچھلیں۔ دراصل آپ کو فطرتاً زندہ دل ہونا چاہئیے۔کبھی کبھی بلاوجہ دونوں ایڑیاں جوڑ کر جمپ لگایا کریں، شور مچایا کریں،آپ کو اچھا لگے گا۔
The post 48 چھوٹی خوشیاں جو زندگی میں خالص لطف پیدا کرتی ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.