Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

خوابوں کی تعبیر

$
0
0

کھیتوں میں فصل سوکھنا

محمد عتیق، شیخوپورہ

خواب :۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے کھیتوں کا جائزہ لے رہا ہوں اور  اپنے ہمسائیوں کی فصل دیکھ کر سوچتا  ہوں  کہ ان کا کھیت سرسوں سے لدا پڑا  ہے جبکہ اس سال اچھی کھاد استعمال کرنے کے باوجود میری فصل اتنی کم کیوں ہے اور واقعتاً میرا  لگا  ہوا سرسوں کافی سوکھا ہوا اور کم نمو یافتہ ہوتا  ہے جس کو دیکھ کہ میں بہت رنجیدہ ہوتا  ہوں اور ڈیرے کی طرف چل پڑتا ہوں۔

تعبیر :۔ خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم سے واسطہ پڑ سکتا  ہے۔کاروباری معاملات میں بھی کسی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا ہو سکتا  ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر جمعرات حسب توفیق صدقہ و خیرات کیا کریں۔ اس کے علاوہ اپنے گھر میں پرندوں کو دانہ ڈالنے کا بھی اہتمام کریں ۔

سر کے بال کٹنا

طیبہ نورین، سرگودھا

خواب :۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں ہوں اور کہیں جانے کے لئے جلدی جلدی تیار ہو رہی ہوں، ساتھ ہی دل میں یہ بھی سوچ رہی ہوں کہ میں نے بہت دیر کر دی ہے۔ جب بال بنانے کے لئے میں اپنی چوٹی کھولتی ہوں تو وہ پوری کی پوری میرے ہاتھ میں آ جاتی ہے جس کو دیکھ کہ میں چیخنے لگ جاتی ہوں کہ کس نے میرے سارے بال کاٹ دئیے۔ اسی شور میں میری آنکھ کھل گئی اور میں نے  فوراً  اٹھ کر اپنے بال چیک کئے کیونکہ اتنا مضبوط تصور تھا ان کے کٹنے کا ۔

تعبیر :۔ خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی ناگہانی آفت یا پریشانی سے دوچار ہونا پڑے گا ۔ خاص طور پہ گھریلو معاملات میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔گھریلو معاملات کو کبھی حد سے بڑھنے نہ دیں۔ خاص طور پر اپنے میاں کے ساتھ غیر ضروری  بحث سے گریز کریں۔ بلکہ ان کو جو بھی کھانے یا پینے کو دیں اس پہ ایک مرتبہ یا ودود اور ایک مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کے پھونک مار دیا کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں۔

درخت پر چڑھنا

سعدیہ کوثر، لاہور

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے کالج کے ٹرپ کے ساتھ کہیں گئی ہوئی ہوں اور وہاں اپنی دوستوں کے ساتھ مل کے درخت پہ چڑھنے کا مقابلہ کرتی ہوں کہ کون جلدی درخت پہ چڑھتا  ہے۔ ہم تین دوستیں تیزی سے درخت پہ چڑھتی ہیں ۔ میں سب سے پہلے اوپر مطلوبہ مقام تک پہنچ جاتی ہوں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کہ خوشی پہ دلیل کرتا ہے۔ اس کا تعلق تعلیمی معاملات اور گھریلو دونوں سے ہو سکتا ہے۔ اللہ کی مہربانی سے عزت و توقیر میں اضافہ ہو گا۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

بھنا ہوا گوشت کھانا

مطلوب علی خاور، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کہیں دعوت پہ گیا ہوا ہوں اور وہاں پہ ہم کو ایک تھال میں انتہائی لذیز بھنا ہوا گوشت ملتا ہے۔ ہم سب جیسے کھانے پر ٹوٹ پڑتے ہیں اس پر  پیٹ تو بھر جاتا ہے مگر نیت سیر نہیں ہوتی۔ سچ پوچھیں تو میں نے زندگی میں کبھی اتنا لذیذ کھانا نہیں کھایا۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات پہ دلیل کرتا ہے کہ اللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے آپ کو مال و دولت عطا کریں گے۔ مال و وسائل میں اضافے سے رزق میں بھی برکت ہو گی اور اس سے زندگی میں آسانی پیدا ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور حسب توفیق صدقہ وخیرات کیا کریں۔

زنگ آلود چھری

جواد علی خان، لاہور

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں بقر عید کے لئے جانور قربان کرنے کے لئے چھری لا کر رکھتا ہوں اور باقی کی چیزیں بھی اکٹھی کر کے قربانی کے لئے کام شروع کرتا ہوں مگر کیا دیکھتا ہوں کہ میری چھری بہت زنگ آلود ہوتی ہے اور اس قابل بھی نہیں ہوتی کہ سبزی تک کاٹ سکے، جانور کاٹنا تو ناممکن  سی بات تھی۔ یہ دیکھ کر میں بہت رنجیدہ و پریشان ہوتا ہوں اور اٹھ کر گھر کے اندر چلا جاتا ہوں ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اب اس کا تعلق گھریلو، تعلیمی یا کاروباری دنیا سے بھی ہو سکتا ہے۔ آپ چلتے پھرتے وضو بے وضو یا حی یا قیوم کا ورد  کیا کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ ممکن ہو سکے تو روزانہ حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں یا مالی حالات اس کی اجازت نہیں دیتے تو چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالنے کا اہتمام کریں ۔

مشروب پینا

رقیہ بی بی، نواب شاہ

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی کے گھر آئی ہوئی ہوں ، بظاہر کسی جاننے والے کا نہیں لگتا ، مگر وہاں کافی رشتے دار موجود ہوتے ہیں۔ میں ایک کمرے میں بیٹھی اپنی کچھ کزنز سے باتیں کر رہی ہوتی ہوں کہ جانے کیوں اٹھ کر ادھر ادھر گھومنے لگ جاتی ہوں ۔ ایک کمرے میں ٹیبل پر کچھ گلاس پڑے ہوتے ہیں اور ساتھ مختلف قسم کے مشروبات، میں پانی کی بوتل اٹھا کر ایک انتہائی نازک اور صصفا گلاس میں مشروب ڈال کر پیتی ہوں۔ جس سے مجھے فرحت و تازگی کا احساس ہوتا ہے جیسے  عام طور پر مشروبات پینے کے بعد  محسوس ہوتا ہے ۔ اس کے بعد مجھے کچھ خاص یاد نہیں کہ پھر کیا ہوا۔

تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظا ہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے عمر میں برکت اور بیماری سے شفاء ہو گی، جس سے گھر میں آرام و سکون ملے گا، رزق میں اضافہ ہو گا جس سے یقینی طور پر کاروبار میں بھی برکت ہو گی۔ اللہ تعالیٰ مال و نعمت میں اضافہ فرمائیں گے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اورکثرت سے یاشکور پڑھا کریں۔ کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

کتاب کا مطالعہ کرنا

نادیہ علی، راولپنڈی

خواب: میں  نے دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھی پڑھ رہی ہوں۔ میری سٹڈی ٹیبل پر جہاں میں اپنی کتابیں رکھتی ہوں وہاں میری بہن کی بھی کچھ کتب پڑی ہوتی ہیں۔ میں ایسے ہی ایک کتاب اٹھا کر اس کا مطالعہ شروع کردیتی ہوں۔ اس میں کافی دلچسپ باتیں لکھی ہوتی ہیں، خاص طور پر مذہبی، صوفیانہ  اور روحانی موضوعات لکھے ہوتے ہیں۔ میں مزے سے اس کو پڑھتی ہوں اور دل میں سوچتی ہوں کہ آپی سے کہوں گی کہ اس طرح کی اور کتابیں بھی لے کر آئیں۔

تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کے علم میں اضافہ ہو گا اور اس علم سے آپ فائدہ بھی اٹھائیں گے۔  برے کاموں سے پرہیز ہو گا اور نیکی کی طرف آپ کا ذہن رہے گا ۔ علم کی روشنی سے راہ نجات ہو گی۔ اس نور سے آپ خود کو اور دنیا کو روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت  سے یا علیم کا وردکیا کریں ۔

امی کے ساتھ شاپنگ

بسم اللہ بی بی، قصور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میری امی شاپنگ کرنے گئی ہوئی ہیں اور پارکنگ میں ایک افغانی قالین بیچ رہا  ہے ۔ وہ قالین  زبردستی ہم کو بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔ میری امی تو ذوق و شوق سے اس سے بھاؤ تاؤ کرنے لگی ہوتی ہیں، مگر مجھے بہت کوفت ہو رہی ہوتی ہے۔ اس بھاؤ تاؤ کے دوران ایک نیا قالین کھلنے پر مجھے بھی پسند آجاتا ہے۔ میں بھی بھاؤ تاؤ کرنے لگ جاتی ہوں اور آخرکار ہم اپنی من چاہی قیمت پر اس کو خرید لیتے ہیں۔ پھر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے اور میں امی کے ساتھ اس بارے بحث کرتی گھر آجاتی ہوں ۔

تعبیر :۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کاروبار یا ملازمت میں ترقی ہو گی ۔ اس طرح کاروبار میں ایک مخلص یا ایماندار ساتھی بھی مل سکتا ہے۔ گھریلو معاملات میں بھی آرام  و سکون ہو گا۔ مال و وسائل میں بہتری آئے گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاشکور یا عزیز کا ورد بھی کیا کریں۔

بزرگ تحفہ دیتے ہیں

عمران عالم، فیصل آباد

خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے سسرال میں اپنی جٹھانی کے گھر دعوت پر ہوں اور میرے علاوہ میرے والدین بھی اس دعوت میں مدعو ہیں اور ہم سب کھانے کے بعد خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔ اسی دوران ایک مہمان کی آمد ہوتی ہے اور میں بھی سب کے ساتھ ان بزرگ کے احترام میں باہر نکل کر کھڑی ہو جاتی ہوں۔ وہ بزرگ میری چٹھانی کے کوئی ملنے والے ہوتے ہیں۔ چائے کے بعد میں ان کو الوداعیہ کلمات ادا کر رہی ہوتی ہوں تو وہ مجھے ایک باکس تحفے میں دیتے ہیں۔ میں گھر آکر اس کو کھولتی ہوں تو اس میں ایک قرآن پاک اور آب زم زم ہوتا ہے۔ میں آب زم زم پی لیتی ہوں اور قرآن کی تلاوت شروع کردیتی ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر:۔آپ کا خواب سعد ہے اور اس بات پر دلیل کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کو دین کی سمجھ بوجھ عطاء ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں با ترجمہ تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیا کریں۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی کردیا کریں ۔

ہرے رنگ کے سانپ

سویرا خان، پشاور

خواب:۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی جنگل میں ہوں۔ جہاں ہر طرف ہرے بھرے درخت اور سبزہ ہے۔ میرے پیچھے ہرے رنگ کے سانپ بھاگ رہے ہیں۔ میں ان سے آگے بھاگ رہی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ اس وقت اتنا وقت نہیں تھا کہ میں تعبیر معلوم کرتی۔ کبھی کبھار یہ خواب یاد آجاتا ہے تو پریشان ہو جاتی ہوں۔

تعبیر:۔ آپ کے خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ کی تمام پریشانیوں کا خاتمہ تو ہو چکا ہے۔ اب آپ اپنی پوری توجہ پڑھائی پر دیں۔ مگر صدقہ لازمی حسب توفیق دیتی رہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ایک کامیاب ڈاکٹر بنائے، آمین۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو یاحیی یا قیوم کا ورد کرتی رہا کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔

The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>