Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4424

خوابوں کی تعبیر

$
0
0

بینائی میں خرابی
فوزیہ خانم ،لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ جیسے میری بینائی کو کچھ ہو گیا ہے اور مجھے کچھ بھی درست طریقے سے نظر نہیں آ رہا ۔ میں پریشانی میں اپنی امی کو بتاتی ہوں وہ بھی گھبرا جاتی ہیں اور مجھے کسی ڈاکٹر کے پاس جانے پہ اصرار کرتی ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

خالی گائوں
سائرہ متین، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم اپنے گاوں آئے ہیں مگر ادھر کوئی بھی نہیں ہے ۔ میں پریشانی میں سب کو تلاش کر رہی ہوں ۔ اس کے بعد اپنے عزیزوں کے گھر بھی جاتی ہوں مگر وہ بھی نہیں ملتے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

الماری میں سانپ تلاش کرنا
مبارک علی، گوجرانوالہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے کمرے میں ایک سانپ ہے جو پتلا سا ہے اور کہیں الماری کے اندر چھپا ہوا ہے کسی کو بھی نہیں مل رہاِ بس یہ خیال ہے مجھے کہ اندر کہیں موجود ہے َ ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

بدبودار پانی
عدنان خورشید،لاہور

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ مجھے کہیں جانے کے لئے تیار ہونا ہے، اور جب میں نہاتا ہوں تو پانی اتنا بدبودار ہوتا ہے جیسے کسی جوہڑ کے پانی کو استمعال کر رہا ہوں ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کوئی بیماری لاحق ہو سکتی ہے یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

بیل گم ہونا
ناصرہ خان، پشاور

خواب : میرے ابو نے خواب میں دیکھا کہ ہم ایک بیل خرید کر لائے ہیں اور ہم نے اس کو اپنے صحن میں باندھ دیا ہے۔ ہمسائے وغیرہ بھی آ کر ہم کو مبارک دیتے ہیں۔ پھر میں اس کے آگے چارہ ڈالتی ہوں مگر وہ کھاتا نہیں ۔کچھ دیر بعد ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کہیں نہیں ہے ۔ ہم سارا علاقہ دیکھتے ہیں مگر وہ کہیں نہیں ہوتا ۔

تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔کاروبار اور نوکری میں مالی پریشانی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار پڑھا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات کریں ۔ چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالنے کا بھی اہتمام کیا کریں ۔

خطاطی کی پریکٹس
احمد علی ، اسلام آباد

خواب : میں نے دیکھا کہ میں قلم کے ساتھ خطاطی کرنے کی پریکٹس کر رہا ہوں۔ میرے ابو میرا کام دیکھتے ہیں تو بہت خوش ہوتے ہیں۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ کچھ خطاطی کے نمونے میں دادا جان کے لئے بھی بناوں گا ۔ اس پر ابو خوشی سے کچھ دیتے ہیں مگر مجھے یاد نہیں کہ وہ کیا چیز تھی ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

تیتر کا شکار
زریاب نواب، میانوالی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم دوست مل کر شکار پر گئے ہیں ۔ وہاں اجازت نامہ لینے کے بعد ہم تیتر کا شکار کرتے ہیں۔ میرا دوست کسی جاننے والے کے گھر سے ان کو پکوا کے لاتا ہے جو کہ انتہائی لذیذ ہوتے ہیں ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

پھلوں کا تحفہ
شیر خان، چمن

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کسی نے پھلوں کا تحفہ بھیجا ہے۔ اس میں بہت بڑے سائز کے انار ہیں ۔ میں ان کو نکال کے اپنے گھر والوں کو دیتا ہوں ۔ ہم سب دانے نکال کر کھاتے ہیں ۔ سب کو ہی بہت پسند آتا ہے ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

شادی میں شرکت
قمر عباس، جھنگ

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی شادی میں آیا ہوا ہوں ۔ مجھے بہت بھوک لگی ہوئی ہے ۔ جیسے ہی کھانا شروع ہوتا ہے ۔ میں تیزی سے لپکتا ہوں ۔ وہاں بہت ہی لذیذ کھانے ہوتے ہیں۔ ان کی مزے دار خوشبو شدت سے محسوس ہو رہی ہوتی ہے۔ میں جب کھاتا ہوں تو ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا۔ کاروبار میں وسعت ہو گی اور برکت بھی ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

لباس پر گندگی
نیلم پرویز، کراچی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے سسرال کے ساتھ کسی فنکشن میں گئی ہوئی ہوں۔ وہاں کافی مہمان ہیں اور پھر دیکھتی ہوں کہ میرے میاں کے لباس پہ گندگی لگی ہوئی ہے۔ اور باقی سب لوگ ان کو کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس سے بہت بو آ رہی ہے۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوتی ہوں ۔

تعبیر : یہ خواب اللہ نہ کرے، پریشانی و حرام مال کو ظاہر کرتا ہے ۔ کاروباری معاملات میں قناعت اور ایمانداری کا مظاہرہ کریں ۔ سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار بھی کیا کریں ۔

دوست کے ساتھ محفل میلاد میں شرکت
شاہد حسین، شیخوپورہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے محلہ کے ایک گھر میں ایک محفل میلاد ہو رہی ہے ۔ میں اس محفل میں شرکت کے لئے اپنے دوست کے ساتھ جاتا ہوں ۔ وہاں بڑے اچھے اچھے نعت خواں تشریف لائے ہوتے ہیں ۔ یہ نعت خواں ہمارے نبیﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہوتے ہیں ۔ ان کا کلام بہت اچھا ہوتا ہے ۔ میں بھی اس محفل کو سننے کے لئے وہاں ایک کونے میں بیٹھ جاتا ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے دین و دنیا میں بھلائی ہو گی ۔ آپ کے کاروبار میں ترقی ہو گی جس سے مال و وسائل دونوں میں بہتری آئے گی ۔ دین کے ساتھ وابستگی زیادہ ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے حضور نبی کریمﷺ کی سیرت مبارکہ کا مطالعہ لازمی کیا کریں ۔

خالہ کے گائوں جانا
فرزانہ الیاس، پاکپتن

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی خالہ کے پاس گائوں آئی ہوئی ہوں ۔ میری خالہ دوپہر کے کھانے میں باجرہ کی روٹی اور لسی مکھن لاتی ہیں۔ وہ گرم گرم باجرے کی روٹی کے اوپر مکھن کا ایک پیڑا رکھتی ہیں جس سے روٹی نرم ہو جاتی ہے۔ میں ساگ کے ساتھ روٹی کھاتی ہوں تو مجھے بہت مزہ آتا ہے۔ ساتھ ساتھ میں خالہ سے باتیں بھی کر رہی ہوتی ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاھر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ آپ کے کاروبار میں برکت ہو گی ۔ اس سے وسائل میں بھی برکت ہو گی ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی دلی مراد پوری ہو جائے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

چچا شکر قندی لاتے ہیں
اللہ یار ، ملتان

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گاوں میں ہوں اور میرے چچا ہمارے لئے شکر قندی لاتے ہیں ۔ ہماری چچی سب کے لئے دودھ میں وہ شکر قندی پکا کے لاتی ہیں ۔ ہم سب لوگ بہت مزے سے اس کو کھاتے ہیں ۔ اس کا ذائقہ بے حد لذیذ ہوتا ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو رزق حلال میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے کوئی خوشی کی خبر عطا فرمائیں گے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

خانقاہ میں ذکر میں شرکت
مبارک علی،گجرات

خواب : میں نے دیکھا کہ اپنے مرشد کی خانقاہ میں ہوں ۔ وہاں پہ میرے بہت سے پیر بھائی ہوتے ہیں جو صفائی کر رہے ہوتے ہیں ۔ کچھ کھانا پکا رہے ہوتے ہیں ۔ میں مسجد والے حصے میں جاتا ہوں تو وہاں بھی بہت سے لوگ حلقہ بنا کر بآواز بلند ذکر کر رہے ہوتے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مرشد کریم کی خانقاہ ہر طرف آباد ہے۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے بزرگوں سے فیض ملے گا۔ اور ان کی خدمت کرنے کی بھی سعادت حاصل ہو گی۔ دین و دنیا دونوں میں کامیابی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھا کریں ۔کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

کالج کی تقریب
عامر سہیل،کراچی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے کالج میں کوئی فنکشن ہے جس میں خوب شور شرابا ہو رہا ہے۔ میرا دوست مجھے بیگ دے کر کسی کام سے جاتا ہے تو میں اس کا بیگ کھول کر اندر سے چیزیں دیکھنے لگتا ہوں پھر کچھ ڈنڈے نما سٹکس نکال کر پاس پڑے ڈرموں کو ڈھول کی طرح بجانے لگتا ھوں ۔ میرے باقی کلاس فیلوز اس پہ نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں مگر میں کسی چیز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے رکے بنا یہی کرتا چلا جاتا ہوں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی راز جو آپ نے ابھی تک پوشیدہ رکھا ہوا ہے وہ فاش ہو جائے گا ۔ مقاصد میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔کاروبار میں جن لوگوں پر آپ کو اعتماد تھا وہ بھی آپ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں ۔کاروبار میں عقل سے کام لیں اور منصوبہ بندی کے تحت کاروبار کریں۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

باغ میں چہل قدمی
جمیلہ بیگم، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں ایک باغ میں سیر کرنے جاتی ہوں ۔ میرے ساتھ میری بیٹی اور بہو بھی ہوتی ہے۔ باغ میں بہت رونق ہوتی ہے۔ بہت زیادہ خواتین و حضرات سیر کرنے آئے ہوتے ہیں ۔ ہم تینوں بھی سیر کے لئے باغ کا چکر لگانا شروع کر دیتے ہیں۔ اس پہ میری بہو مجھے کہتی ہے کہ تیز نہ چلیں آپ کے گھٹنے میں مسلہ ہو گا ۔ میں اس کی بات مان کر ا دھر ہی رک جاتی ہوں ۔اس وقت باغ میں بہت ٹھنڈی ہوا چل رہی ہوتی ہے۔ اس سے میری طبیعت بہت خوش ہوتی ہے۔ پھر میں ایک جگہ بہنچ کے اوپر بیٹھ جاتی ہوں جبکہ میری بہو اور بیٹی باغ کی سیر کو چل دیتی ہیں اور اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کو راحت و آرام نصیب ہو گا ۔ پریشانیوں سے نجات ملے گی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی خوشخبری ملے ۔ کاروبار میں بھی اضافہ ہو گا جس سے گھر میں آرام و سکون ہو گا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

محفل میلاد
فجر علی، اسلام آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی ھمسائے کے ساتھ کسی کے گھر میلاد پہ آئی ہوں وہاں سے فارغ ہو کے میں واپسی کے لئے نکلتی ہوں تو مجھے میرے جوتے کہیں نظر نہیں آتے ۔ میں بہت پریشان ہوتی ہوں، میزبان بھی میرے ساتھ مل کے تلاش کرتی ہیں مگر مجھے نہیں ملتے۔ پھر وہ مجھے اپنے گھر سے ایک جوتا پہننے کے لئے دیتی ہیں، میں پہن تو لیتی ھوں مگر دل میں بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔ اس کے بعد مجھے یاد نہیں ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو زندگی میں کوئی مسلہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے گھر میں پریشانی و نا چاقی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار کیا کریں۔ مراقبہ میں بھی دعا کرا دی جائے گی ۔

نو تعمیر گھر میں اندھیرا
ہانیہ یوسف، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے نو تعمیر گھر کو دیکھنے آئی ہوں اور سیڑھیاں چڑھتے ہوئے حیران ہوتی ہوں کہ اتنا اندھیرا کیوں ہے ۔ دیوار کو پکڑ پکڑ کے جب میں اوپر پہنچتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ ہمارا سارا گھر ہی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ جبکہ باقی اطراف کے گھر روشن ہی ہیں ۔ میں اپنے میاں کی توجہ اس طرف دلاتی ہوں اور خوب ناراض ہوتی ہوں کہ اب اتنے گھپ اندھیرے میں کیسے نیچے اتروں ۔

تعبیر: ۔ یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4424

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>