Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

روحانی دوست

$
0
0

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
18 تا 24 مارچ 2024
پیر 18 مارچ 2024
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔جیسا آپ نے سوچ رکھا ہے اندیشہ ہے ایسا نہ ہو، ایسی بات، ایسی صورت حال اور ایسا رویہ جو آپ کے جذبات کے پھول کو مسل دے، سامنے آسکتا ہے۔آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ت،م یا د ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔اسمِ اعظم ’’یارحیم یا رحمٰن، یااللہ‘‘ 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
منگل 19مارچ 2024
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔وہ چیزیں جو آپ کے تحفظ کی ضمانت و علامت ہیں، ان میں اضافہ کریں، اپنی توانائی کو بہتر کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس میں دوسروں کا بھلا بھی موجود ہیاگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7،8 اور9 خصوصاً 3کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور6 خصوصاً 1 یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔وظیفۂ خاص ’’یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم‘‘ 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 20 مارچ 2024
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ سوچنے، سمجھنے، رابطے، گفت وشنید اور سفر میں تیزمزاج کو حد سے تجاوز نہ کرنے دیں، ورنہ کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔1،2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعی ہے یا نام کا پہلا حرف و، س یا خ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 یا پیدائش کا دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ح، ف یا ض ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص ’’یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ‘‘ 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 21 مارچ 2024
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ہوسکتا ہے آپ کی ترقی کی رفتار میں کچھ سست روی آجائے لیکن یہ استقامت اور مضبوطی کے لیے نہایت ضروری ہے صبروتحمل کا متقاضی دن ہوسکتا ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص ’’سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس، یا وھابُ، یا اللہ‘‘ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 22 مارچ 2024
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔کل کی سست روی کا خاتمہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، نئی راہیں اور راستے کھلتے ہوئے محسوس ہوں گے اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 1،5 اور6 کا عدد خصوصاً 1 یا پیدائشی دن اتوار یا جن کے نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص ’’سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ‘‘ 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 23 مارچ 2024
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ سیروتفریح کے ساتھ ساتھ لطف و سرور لانے والے حالات، مواقع اور سفر ہوسکتے ہیں یا ممکن ہے ایسے افراد سے ملاقات جس سے ملنا آپ راحت کا سبب سمجھتے ہیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،4،5،6،8 اور9 خصوصا 9 کا عدد یا پیدائشی دن منگل یا نام کا پہلا حرف ط ص یا ظ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور7خصوصاً 3کا عدد یا پیدائشی دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج، ل یا ش ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ’’یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ‘‘ 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 24 مارچ 2024
آج کا حاکم نمبر9 ہے۔ حکم راں طبقہ اور سیکیوریٹی اداروں سے منسلک افراد کے لیے ایک موزوں دن ہے۔ باہمی امور میں بہتری اور ہم آہنگی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6کا عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 عدد یا جن کا پیدائشی دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔وظیفۂ خاص ’’یاحی، یاقیوم، یااللہ‘‘ 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles