Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

$
0
0

برج حمل
سیارہ مریخ
21 مارچ تا20 اپریل
نیا چاند اخراجات کے خانے میں طلوع ہونے جارہا ہے۔ کوشش کریں کہ غیرضروری اخراجات سے بچا جاسکے۔ ایسے وقت نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ 13اپریل کو کوشش کریں کہ جذبات اور عقل کو الگ الگ لے کے چلیں۔ 14 اور 15 کو مالی فائدہ ہونے کی امید ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ
21اپریل تا 20 مئی
والدہ کی صحت کا خیال رکھیں، گھر اور زمین کے امور میں کچھ نئی مشکلات سر اٹھا سکتی ہیں۔ کچھ پرانی کہانیاں تازہ ہوسکتی ہیں، لیکن یہیں ایک پرانا دوست پرانے تعلق میں نئی روح پھونک سکتا ہے اور آپ کی مشکلات میں کمی کی امید ہے۔ ہفتے کے آخر میں سفر ہوسکتا ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد
21مئی تا 21 جون
یہ نیا چاند آپ کے دسویں یعنی عزت و وقار اور کیریئر کے مقام پر طلوع ہورہا ہے۔ آپ کو نئی ذمے داریاں سونپی جاسکتی ہیں۔ نیا حکم جاری ہوسکتا ہے۔ جاب مل سکتی ہے، ترقی ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد آپ کے سفروں کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں آپ کے ہاتھ سے کسی کا بھلا ہوگا۔

برج سرطان
سیارہ قمر
22جون تا 23 جولائی
آپ کے خوش بختی کے مقام پر نیا سورج طلوع ہورہا ہے۔ لگتا ہے کہ آپ پر خُدا مہربان ہوچکا ہے۔ کسی بزرگ سے ملاقات ہوسکتی ہے، بیرون ملک سفر ہوسکتا ہے اعلٰی تعلیم کے سلسلے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ بزرگوں کا تعاون حاصل ہوگا، آپ کی عزت پر کوئی داغ لگانے کی کوشش بھی کرسکتا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس
24جولائی تا 23 اگست
یہ نیا سورج جو کہ آپ کے وراثت، شریکِ کاروبار، شریکِ حیات کی جیب ، موروثی یعنی ایسے امراض جو خاندانی ہیں کے مقام پر طلوع ہونے جارہا ہے۔ مذکورہ امور سے منسلک امور متحرک ہونے جارہے ہیں۔ مقعد سے متعلق امراض سر اٹھا سکتے ہیں، محتاط رہیں۔ غیرمتوقع مالی فائدہ ہوسکتا ہے، جیسے لاٹری یا انشورنس سے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد
24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا ذاتی سیارہ آٹھویں گھر میں راہو کے ساتھ ہے۔ خطرات میں کود نے سے قبل اپنے تحفظ کا یقین ضرور کرلیں۔ جارحانہ اقدام سے گریز کریں۔ یہ نیا چاند آپ کے تعلقات کے خانے میں طلوع ہورہا ہے جہاں محبت کا سیارہ موجود ہے۔ گویا شریکِ حیات یا محبوب کے ساتھ تعلق میں ایک نیا خوب صورت باب شروع ہونے جارہا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ
24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کی سوچ کا سیارہ ابھی آٹھویں خانے ہی میں ہے۔ خفیہ امور کی انجام دہی میں محتاط رہیں۔ اس ہفتے سورج آپ کے چھٹے یعنی کام کاج کے خانے میں طلوع ہورہا ہے۔ ممکنہ طور پر جاب مل سکتی ہے یا بزنس میں اضافہ ہوسکتا یا نیا کام مل سکتا ہے۔ کام کا دباؤ رہے گا۔ اپنی نیند اور کھانے پینے کا خصوصی خیال رکھیں۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو
24 اکتوبر تا 22 نومبر
اس ماہ کا نیا سورج آپ کے محبت، اولاد اور تخلیقی مقام پر طلوع ہورہا ہے۔ اولاد کے حوالے سے خوش خبری سننے کو مل سکتی ہے۔ یہاں زحل بھی موجود ہے جو کچھ مشکلات کی نشان دہی کر رہا ہے۔ محبوب ہو یا اولاد سے کچھ خوشی کچھ غم والی کہانی ہوسکتی ہے۔ آپ کے مزاج میں گہری سنجیدگی کا عنصر حاوی رہے گا۔

برج قوس
سیارہ مشتری
23 نومبرتا 22 دسمبر
اس ماہ کا سورج آپ کے چوتھے خانے میں طلوع ہونے جارہا ہے کہ جہاں زحل و زہرہ موجود ہیں رہائش گاہ میں تبدیلی، آپ کے منصوبوں میں تبدیلی اور کچھ نیا شامل ہونے والا ہے۔ نیند متاثر ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے معدہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل
23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کا سیارہ زحل تیسرے خانے یعنی قریبی سفر اور قریبی عزیزوں کے خانے میں ہے جہاں اس ماہ کا سورج طلوع ہونے جارہا ہے۔ آپ کا اس ہفتے رشتہ طے ہوسکتا ہے، کیوںکہ چاند آپ کے رشتۂ ازدواج کے خانے کا نمائندہ ہے یا کہیں رشتہ طے ہونے کے راستے ہموار ہوسکتے ہیں۔ یہاں کسی پرانے تعلق سے دوبارہ رابطے کے بھی امکانات موجود ہیں۔

برج دلو
سیارہ یورنیس
21 جنوری تا 19 فروری
اس ماہ کا سورج آپ کی جیب میں طلوع ہورہا ہے۔ یہ آپ کی زبان سے بھی متعلق ہے۔ آمدن میں ایک اچھا اضافہ ہونے کی جہاں امید ہے وہیں خرچ ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ ممکن ہے کچھ مالی فائدہ ہوکے خرچ ہوجائے یا کسی وجہ سے زیاں ہوجائے، محتاط رہیں۔

برج حوت
سیارہ نیپچون
20 فروری تا 20 مارچ
آپ کی نیند ابھی کچھ متاثر رہنے والی ہے لیکن اس ہفتے کا نیا سورج جو کہ آپ کے طالع میں طلوع ہونے جارہا ہے آپ کو کئی نئی راہیں سجھادے گا۔ آپ کے مالی حوالے سے کئی گئی کوشش رنگ لائے گی ممکن ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں آپ کو قریبی سفر کرنا پڑے یا کوئی شخص آپ کے ساتھ اہم ملاقات کرنے والا ہے۔

The post علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>