Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

ACE منی ٹرانسفر اور الائیڈ بینک لائے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سام سنگ ایس 22 اسمارٹ فون

$
0
0

 لاہور: برطانیہ کی ایک نامور بین الاقوامی ترسیلات زر کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ACE Money Transfer نے پاکستان کیلئے ترسیلات زر کی محفوظ اور تیز تر منتقلی کی فراہمی کیلئے پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکنگ نیٹ ورکس میں سے ایکAllied Bank کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

کم تا درمیانی آمدن والے ممالک کے سب ے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والوں کی عالمی درجہ بندی  میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے ، جس نے مالی سال2022میں31.2ارب ڈالرز کی ریکارڈ ترسیلات زرکی سطح کو چھوا۔ یہ ترسیلات زر پاکستان کی مجموعی قومی آمدن میں8.69فیصد کے شیئر کے ساتھ کلیدی کردار ادا کرنے میں نمایاں ترہیں۔ پاکستان میں لاکھوں گھرانے  بیرون ملک مقیم افراد  کی جانب سے ارسال کردہ ترسیلات زر کی بدولت چل رہے ہیں۔غیر ملکی ترسیلات زر کئی خاندانوں کیلئے لائف لائن ثابت ہوتی ہیں اورملک کے غیر ملکی ذخائر میں ایک اہم ضافہ کا باعث ہیں ،جو ملکی معاشی استحکام کیلئے معاون بھی ہے۔ ترسیلات زر میں حالیہ کمی کے باعث پاکستان میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔

پاکستان ریمیٹینس انیشیٹیوو (PRIٰ) کے وژن کے تحت ،اس تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے اے سی ای منی ٹرانسفر اور الائیڈ بینک آف پاکستان نے اپنے صارفین کو 61  Samsung Galaxy S22 Ultraا انعام میں دینے کیلئے اشتراک کیا ہے ۔ اس پیشکش سے صرف وہ صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو 31دسمبر2022تک کینیڈا،برطانیہ،یورپ ،آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ سے  ACE Money Transfer  کے ذریعہ پاکستان میں الائیڈ بینک کی  کسی بھی شاخ میں ترسیلات زر بھیج رہے ہوں۔ ہفتہ وار قرعہ اندازی کے ذریعہ اس دلچسپ مہم کے روزانہ جیتنے والے خوش نصیبوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ACE Money Transfer کے سی ای او راشد اشرف نے بیرون ملک میقم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات سے متعلق کہا کہ یہ ترسیلات پاکستانی معاشی استحکام کیلئے بے مثال تعاون ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کس طرح   ACE Money Transferنے پاکستان میں ترسیلات زر کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ہمیشہ اعلیٰ درجہ کے آسان،تیز،محفوظ اور اقتصادی حل فراہم کئے ہیں۔الائیڈ بینک کے ساتھ ہمارا اشتراک ریگولیٹڈ چینلز کے ذریعہ  ترسیلات زر کی آمدن میں اضافے کا باعث بنے گا،اور اپنے صارفین کیلئے دلچسپ انعامات کا اعلان ہماری جانب سے ان کی کوششوں کے اعترا ف کی ایک ادنیٰ سے کاوش ہے۔‘‘

Allied Bank کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایزد رزاق گل نے اپنے خطاب میں کارکنوں کی ترسیلات زر کو پاکستان کیلئے غیر ملکی آمدن کا ذریعہ قرار دیا،انہوں نے ترسیلات زرارسال کرنے والوں کی طویل مستقل مزاجی کا اعتراف کیا،انہوں نے مزید کہا کہ  Allied Bank قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وژن کا حامی رہا ہے ۔الائیڈ بینک کا ACE Money Transferکے ساتھ اسٹریٹجک تعاون ریگولیٹڈ نیٹ ورکس کے ذریعہ فنڈز کی قابل اعتماد اور سستی منتقلی کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

 اے سی ای منی ٹرانسفر  کا تعارف

ACE Money Transfer(’’آفتاب کرنسی ایکس چینج لمیٹڈ ‘‘کے نام سے اندراج شدہ)ایک وسیع عالمی صارف نیٹ ورک کی حامل مانچسٹر،برطانیہ کی ترسیلات زر کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے ۔ یہ دنیا بھر میں3لاکھ75ہزار سے زائد دوردراز کی لوکیشن تک بہترین آپریشنل نیٹ ورک  کے ذریعہ بیرون ملک مقیم لاکھوں صارفین  کو رقوم کی آن لائن منتقلی کی بہترین خدمات پیش کرتا ہے۔

الائیڈ بینک کا احوال

Allied Bank نے پاکستان کے معروف کمرشل بینکنگ نیٹ ورکس میں اپنا نام منوایا ہے۔ان کے پاس صارفین کی خدمات کا75سال سے زائد کا تجربہ موجود ہے۔ ملک بھر میں1425سے زائد آن لائن شاخوں اور1500سے زائد اے ٹی ایمز کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھAllied Bank کامیابی کے ساتھ اپنے صارفین کو  Value Added Solutions  فراہم کررہا ہے ،جبکہ بینک خود کار آپریشنز اورڈیجیٹل تبدیلوںکے حوالے سے متحرک نقطہ نظر رکھتا ہے۔

مزید تفصیلات  کے لیے  ملاحظہ فرمائیں:  https://acemoneytransfer.com/Pakistan/Send-Money-to-Pakistan

The post ACE منی ٹرانسفر اور الائیڈ بینک لائے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سام سنگ ایس 22 اسمارٹ فون appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>