Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

$
0
0

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20 اپریل
گذشتہ ہفتے کے آخری ایام سے مکان، صحت اور والدہ کے حوالے سے جو الجھن پیدا ہوئی ہے امید ہے کسی بزرگ کے تعاون سے وہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ مقدر کا سیارہ آپ کے طالع میں آچکا ہے۔ یہ وقت ایک نئے اور اچھے دور کی نشان دہی کررہا ہے لیکن آپ خود کو قید یا گھٹن زدہ کیفیت میں محسوس کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر سے ضرور کام لیں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
کچھ قریبی مہربانوں کا رویہ اور اندازِگفتگو آپ کے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے، ایسا اتوار سے ہی چل رہا ہے۔ یہ آپ کی دانش مندی اور صبر کا امتحان ہوسکتا ہے۔ کوشش کیجیے کہ ان احباب کے جذباتی واروں سے بچیں اور خود کو جذباتی ہونے سے محفوظ رکھ سکیں۔ اگرچہ یہ ایک مشکل کام ہوسکتا ہے اور آپ کا اپنا انداز بھی جارحانہ لگ رہا ہے۔ کوشش کیجیے جتنا آپ پرسکون رہ سکیں۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
تعلقات میں توسیع اچھا عمل ہے لیکن اس میں ایسے امور کہ جن سے اخلاقیات یا مذہبی اقدار کی پامالی کا اندیشہ ہو ایسے تعلقات سے اپنی نفسی خواہشات کا گلا گھونٹنا ہی بہتر ہے۔ اتوار کے دن سے جاری ایک جذباتی کیفیت اور غلط فہمی کی وجہ سے مالی نقصان ہونے کا اندیشہ موجود ہے۔ آپ کی ذہنی حالت متاثر ہوسکتی ہے کثرتِ خیالات اور وہ بھی ایک ہی لمحے میں مثبت و منفی دونوں کا آنا نفسیاتی مریض بناسکتا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
آپ کا بزنس میں مکمل محو و مصروف ہوجانا نظر آرہا ہے اور کسی بڑے بھائی کے جیسے دوست کے تعاون سے آپ کا معاشرتی وقار بلند اور خوب صورت ہوتا نظر آتا ہے۔ ایک ہی وقت میں دو یا دو سے زیادہ بزنس کوئی عیب نہیں ہے لیکن اس بات کی تسلی کرلیجیے کہ آپ ان سب کو درست انداز میں سنبھال پائیں گے، کیوںکہ آپ کا سیارہ چاند ہے جو پل میں تولہ اور پل میں ماشہ ہوتا ہے۔ آپ کی توانائی کا گراف مسلسل اتارچڑھائو کی زد میں رہتا ہے۔ مارکیٹنگ آپ کے لیے اب بھی چیلنج ہوسکتی ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ آپ کے لیے ایک مشکل وقت ہوسکتا ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں سے کچھ کوتاہیاں آپ سے سرزد ہوئیں اور کچھ حاسدین کو موقع مل گیا، ایسے وقت میں آپ کی پگڑی اچھالے جانے کا اندیشہ موجود ہے۔ ممکنہ طور پر رہائش گاہ تبدیل ہوسکتی ہے۔ مکان کے حوالے سے مشکل ہوسکتی ہے۔ آپ کا کیریئر ایک حساس وقت سے گزر رہا ہے۔ جارحانہ رویہ اختیار کرنے سے گریز کریں تو بہتر ہوگا۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
اتوار کا دن آپ کی ذہنی الجھن اور جذباتی الاؤ کو بھڑکا چکا ہے۔ اس ہفتے آپ رہائش گاہ اور کام میں تبدیلی کے لیے منصوبہ بندی میں مگن دکھائی دیتے ہیں۔ ازدواجی تعلقات میں تلخی و تندی سر اٹھا سکتی ہے۔ یہ ایک مشکل امر ہوسکتا ہے کہ جب کہ آپ کا ذاتی سیارہ رجعت میں ہے تو اس وقت زیادہ سوچ بچار اور زیادہ گفت و شنید کی وجہ سے کچھ نئے مسائل ہوسکتے ہیں یا راستہ گم ہوسکتا ہے۔ فیصلے کرنے سے پہلے نظرثانی کا عمل نظرانداز نہ کریں۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
کیریئر سے منسلک کوئی فائدہ ہوتے ہوتے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ اگر آپ کے زائچے میں چاند اچھا ہے تو ممکن ہے اس نقصان سے بچ جائیں ۔ احتیاطی تدابیر کیجیے اور صدقہ لازمی دیں۔ تعلقات کے امور میں وسعت ہورہی ہے۔ آپ کی سماجی مصروفیات آپ کے معاشرتی وقار میں اضافہ کررہی ہیں۔ ممکن ہے حکومت سے منسلک ایک پرانا دوست آپ کی امیدوں پر پورا نہ اترسکے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
اس ہفتے کے شروع ہی میں حالات میں عجیب سا تناؤ محسوس ہوسکتا ہے۔ آپ نے کچھ فیصلے جو نظرانداز کررکھے تھے اب حالات آپ کو مجبور کردیں گے کہ آپ پرجوش انداز میں کچھ اہم فیصلے کر سکیں۔ یہاں آپ کا رویہ کچھ تلخی بھرا بھی ہوسکتا ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن کوشش کیجیے کہ پرسکون رہیں اور کسی کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔ ازدواجی تعلقات میں گرمی کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کا سیارہ مشتری پانچویں خانے میں زہرہ کے ساتھ موجود ہے۔ مشتری جہاں جس جگہ ہو اس خانے کے امور کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے اور زہرہ خوب صورتی، خوشی اور لذت بڑھاتا ہے۔ پانچواں خانہ، محبت، اولاد اور تخلیقی ہنر کا نمائندہ ہے۔ آپ کو بچوں سے راحت مل سکتی ہے۔ بے اولاد کو اولاد کی خوشی مل سکتی ہے۔ آپ کی اعلٰی ذہانت اور نکھر کے سامنے آئے گی لیکن چوںکہ اس خانے کا مالک بہت اچھی پوزیشن میں نہیں ہے اس لیے ممکن ہے جو نتاِئج آپ سوچ رہے ہیں وہ نہ مل سکیں۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کا ازدواجی سیارہ متاثر ہورہا ہے اس میں گھر کے ماحول یا گھر سے متعلق کسی معاملے پر اختلافِ رائے ہوسکتا ہے۔ رہائش گاہ پر بھی بات بڑھ سکتی ہے ، نیا گھر یا نیا مکان مل سکتا ہے یا تبدیل ہوسکتا ہے۔ گذشتہ ایام میں آپ جو جذباتی غلطیاں کرچکے ہیں ان کی وجہ سے آپ خود کو تکلیف میں محسوس کرتے نظر آتے ہیں۔ کوئی قانونی مسئلہ بھی کھڑا ہوسکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
آپ کے لیے اس ہفتے کی ابتدا کافی اچھی ہونے کی امید ہے اگرچہ کچھ جذباتی لمحات بھی آسکتے ہیں لیکن اس کا نتیجہ آپ کی خوشی ہی کی صورت میں نکلنے والا ہوسکتا ہے۔ سفر ہوسکتا ہے نئی سواری کا حصول ہوسکتا ہے۔ آپ کی سنجیدہ مزاجی دور رس نتائج کی راہیں ہموار کر رہی ہے۔ گھر سے متعلق کچھ چیزیں آپ کو وقتی طور پر پریشان اور فکرمند کرسکتی ہیں۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
آپ کے نویں خانے میں چاند کو گرہن لگے گا اور وہ بھی برج عقرب میں، چاند آپ کے محبوبی جذبات سے تعلق رکھتا ہے۔ محبوب کے لیے جذباتی اورپرجوش ہوتے دکھائی دیتے ہیں مریخ آپ کے طالع میں ہے جو اس کیفیت کو بڑھاسکتا ہے۔ اس ہفتے کیریئر یا رہائش میں کچھ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

The post علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>