Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

روحانی دوست

$
0
0

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب،ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف(ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
9تا 15 مئی 2022
پیر9 مئی 2022
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔رشتوں میں دراڑیں، کڑواہٹیں اور بزنس میں کچھ غیرمتوقع اپ ڈاؤن آپ کے اعصاب کا امتحان لے سکتے ہیں۔آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,3,6,7اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4,5 اور9 خصوصاً 4کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف م، د اور ت ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
اسمِ اعظم ”یارحیم، یارحمٰن، یااللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 10 مئی 2022
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ایک سخت دور میں کافی آسانی کا سامان ہوسکتا ہے، مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ مسائل کا حل کسی بزرگ کی معرفت یا مداخلت سے حل ہوسکتا ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3,4,7,8اور9 خصوصاً 3 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,5اور6 خصوصاً 5 یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 11مئی 2022
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ فطری لحاظ سے آج کے دن کچھ نامناسب اعداد متحرک ہیں۔ کچھ تلخی کا اندیشہ ہے محتاط رہیں۔1,2,3,5,6اور7خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4,8 اور9 خصوصا 8 یا یا پیدائش کا دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپ کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص”یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ” 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
جمعرات12 مئی 2022
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ گذشتہ دن کی طرح آج بھی محتاط رہیں۔ یہ اس ہفتے کا ایک مشکل دن ہوسکتا ہے خصوصاً مذہبی شخصیات کو اور مقامات پر محتاط رہنا چاہیے۔
اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3,4,6,7 اور خصوصاً 7کا عدد یا پیدائش کا دن پیریا نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,5اور 9 خصوصاً 3کا عدد یا پیدائش کا دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 13مئی 2022
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ ایک بہتر دن کی امید کی جاسکتی ہے۔
مسائل کے حل کے لیے وسائل کی دست یابی ہوسکے گی، آگے بڑھنے کے راستے کھلیں گے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3,4,7,8اور9 خصوصاً 3کا عدد یا پیدائش کا دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج ،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 1,5یا 6 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائشی دن بدھ یا جن کے نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 14مئی 2022
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔6 کا عدد ہفتہ عمارتوں کی تزئین وآرائش کے لیے اچھا دن ہے۔ یہ بزنس کی تشہیر کے لیے معاون دن ہوسکتا ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1,4,5,6,8اور9خصوصاً 9 یا پیدائشی دن منگل یا نام کا پہلا حرف ص یا ط ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3 اور7 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائشی دن پیر یا نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 15 مئی 2022
آج کا حاکم نمبر9 ہے۔حکومتی ارکان و سربراہان کے لیے ایک تیزرفتار دن ہے۔ ممکن ہے بڑی کرسی کچھ بڑے احکام سنائے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,3,5,6اور7اور9خصوصاً 6کا عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کے لئے اچھے دن کی امید ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4,8 اور9 خصوصاً4 یا جن کا پیدائشی دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف الف، ی یا غ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔وظیفۂ خاص”یاحی، یاقیوم، یااللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>