Quantcast
Channel: Pakistani Magazine -- Urdu Magazine - میگزین - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

خوابوں کی تعبیر

$
0
0

محفل میلاد میں شرکت
بشری مقبول،لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی محفل میلاد میں ہوں اور وہاں بہت سے لوگ ہیں مگر سب کے سب میرے لئے اجنبی ہیں۔ البتہ میرے سامنے بیٹھی کچھ رشتہ دار خواتین کو میں جانتی ہوں۔ میری والدہ سب سے مل رہی ہوتی ہیں ۔

میں خاموشی سے اپنی امی کے ساتھ بیٹھی نعت سن رہی ہوں اور ایک بزرگ خاتون مجھے بلا کر میری والدہ کا نام لے کر بہت خوشی سے گلے لگاتی ہیں اور جانے کیا پوچھتی ہیں جو اب مجھے یاد نہیں ۔ پھر پاس پڑا ایک بہت بڑا مٹھائی کا ٹوکرا دیتی ہیں ۔ میں پریشانی میں اپنی والدہ کی طرف دیکھتی ہوں اور وہ مجھے لینے کا اشارہ کرتی ہیں تو میں ان سے وہ لے کر اپنے پاس رکھ لیتی ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اللہ کی طرف سے کسی مدد کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ یہ ترقی کاروباری بھی ہو سکتی ہے اور تعلیمی بھی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔گھر کی چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالا کریں ۔

سہیلی تحفہ دیتی ہے
سدرہ محسن، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری سہیلی نے مجھے ایک منقش ٹرے میں کوئی خاص علاقے کے بہت میٹھے بادام بھیجے ہیں ۔ میں اور سب گھر والے بہت خوشی سے مل کر اس کو کھاتے ہیں ۔ میری والدہ اس کو بہت دعائیں دیتی ہیں کہ اتنی دور سے اس نے ہمارے لئے یہ لذیذ تحفہ بھیجا ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا۔ کاروبار میں وسعت ہو گی اور برکت بھی۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

بزرگ کا مذاق اڑانا
طیب علی، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوست کے ساتھ گھر کے باہر کھڑا ہوں اور باتیں کر رہا ہوں اسی دوران کوئی بزرگ وہاں سے گزرتے ہیں تو شائد میں ان کا مذاق اڑاتا ہوں ۔ اس پہ میرا دوست مجھے روکتا ہے کہ یہ تو فلاں بزرگ ھیں جن کی شان میں تم نے گستاخی کر دی ہے مگر میں ایسے ہی لاپرواہی سے ہنستا رہتا ہوں اور ان پہ فقرے کستا رہتا ہوں جس پہ میرا دوست بھی ناراض ہو کر چل پڑتا ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی یا غم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری آ جائے جس کی وجہ سے آپ پریشان ہو سکتے ہیں ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ محفل مراقبہ میں بھی دعا کرا دی جائے گی ۔

تیز آندھی
شفیق الرحمان ، شاہ کوٹ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر سے باہر ہوں اور ایک دم بہت شدید آندھی آ گئی ہے۔ میں بہت پریشان ہوتا ہوں اور گھبرا کر ایک دیوار کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہوں مگر اتنی شدید ہوا ہوتی ہے کہ مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہوتا ۔ اسی دوران پتہ نہیں کیا لجلجی سی چیز میرے اوپر گرتی ہے اور میرے گرد لپٹ جاتی ہے ۔ مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں کسی سانپ کی گرفت میں آ گیا ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی دشمن آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا جس سے آپ کو تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حفیظ یا اللہ کا ورد کیا کریں۔ کوشش کریں کہ کچھ صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ صبح بعد از فجر اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 101 مرتبہ نصرمن اللہ و فتح قریب پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا کریں کہ آپ کو دشمن کے شر سے مخفوظ رکھے ۔

قربانی کی گائے
مہوش بیگم ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی گائے کو دیکھ کر بہت خوش ہو رہی ہوں کہ پورے سال کی دیکھ بھال رنگ لائی ہے اور یہ خوب موٹی تازی تگڑی ہے اور اپنے ابو سے کہتی ہوں کہ اس دفعہ عید قربان پہ ہم بہت زیادہ گوشت بانٹیں گے ۔ میری دادی میری والدہ سے بھی کہتی ہیں کہ ابھی مزید اچھی خوراک دیں اس کو تا کہ مزید اچھی ہو سکے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اللہ تعالی کی مہربانی سے کسی خوشخبری کے ملنے پہ دلیل کرتا ہے ۔ کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی بھی امید ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ خواب اچھا ہے اس میں بالکل بھی گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے ۔

لومڑی کا حملہ
محمودہ کوثر ،کاھنہ لاھور
خواب : میرے ابو نے خواب میں دیکھا کہ وہ رات کو اپنی ڈیوٹی سے واپس گاوں کی طرف آ رہے ہیں تو کوئی جانور ان کی طرف لپکتا ہے ابو خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں مگر ان کی لاٹھی ہاتھ سے گر جاتی ہے اور وہ اس جانور کو اپنے اوپر سے ہٹا نہیں پاتے ۔ اس کے بعد وہ دیکھتے ہیں کہ وہ ایک لومڑی تھی جس نے ٹیلے سے چھلانگ لگائی تھی ۔ میرے ابو خود کو اس کے حملے سے نہیں بچا پائے ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسے پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔کاروبار اور نوکری میں مالی پریشانی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد استغفار کثرت سے پڑھا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات کریں ۔ چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالنے کا بھی اہتمام کیا کریں ۔

مٹھائی بانٹنا
تبسم شہزادی،گوجرانوالہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے میاں گھر کے سامنے والے گراونڈ میں کھڑے ہیں اور مسجد سے نکلنے والے نمازیوں اور بچوں کو مٹھائی بانٹ رہے ہیں اس کے ساتھ میرا بڑا بیٹا بھی اسی جگہ پہ کھڑا گراونڈ میں موجود لوگوں کو بھی مٹھائی کے چھوٹے چھوٹے خوشنما ڈبے بانٹ رہا ہے ۔ میں کھڑکی سے ان کو دیکھتی ہوں تو چھوٹے بیٹے کو بھی جلدی سے بھجواتی ہوں کہ کہیں مٹھائی کم نہ ہو جائے۔ اور وہ مزید مٹھائی وہاں لے کر چلا جائے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

چشمے کے پانی سے نہانا
اورنگ زیب مقصود، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم سب بھائی کسی چشمے میں نہا رہے ہیں جو کہ بہت ہی شفاف ہے اور ٹھنڈا پانی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم سب ایک دوسرے سے کہتے ہیں کہ بس یہیں خیمہ لگا کر کچھ دن رکتے ہیں اور خوب جی بھر کر تازہ پانی سے استفادہ کرتے ہیں ۔ وہ اتنا ٹھنڈا اور فرحت بخش ہوتا ہے کہ کسی کا بھی اس میں سے باہر نکلنے کا دل نہیں کرتا ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی رحمت سے آپ کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو گا ۔ نیک نامی میں اضافہ ہو گا جو کاروبار یا نوکری یا پھر گھریلو سطح پہ بھی ہو سکتی ہے ۔ آپ صلہ رحمی سے کام لیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

لذیذ پکوان
رضوان خان ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے والد صاحب کو ایک بہت بڑے تھال میں بہت ہی لذیذ پکوان ملے ہیں جو گھر لا کر وہ ھم سب کو دیتے ہیں ۔ اس میں مختلف پرندوں اور جانوروں کا گوشت ہوتا ہے جو کہ بھنا ہونے کی وجہ سے سب کو بہت پسند آتا ہے ۔ ہم بہت زیادہ مزے سے کھاتے ہیں مگر پھر بھی بہت زیادہ باقی بچ جاتا ہے ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

مدرسے میں کمرہ صاف کرنا
مدیحہ اقبال، اسلام آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ کسی مدرسے میں ہوں اور وہاں صفائی کر رہی ہوں اور ہر چیز کو ترتیب سے رکھ رہی ہوں ۔ جب سب کمرہ صاف ہو جاتا ہے تو ایک بزرگ مجھے ایک رومال میں لپٹا ہوا تحفہ دیتے ہیں کہ اتنی اچھی کارکردگی پہ یہ میرا حق ہے ۔ میں شرماتے ہوئے اپنی ٹیچر کی طرف دیکھتی ہوں تو وہ بہت خوشی سے مجھے اشارہ کرتی ہیں کہ میں لے لوں ۔ میں ان سے پکڑ کر اپنے بیگ میں رکھ لیتی ہوں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی زندگی میں کوئی خوشخبری آنے والی ہے ۔ رزق میں اضافہ ہو گا ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

منقش صندوق
علی رضا کمبوہ ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں ایک بہت ہی پیارے صندوق کے پاس کھڑا ہوں اور جو آدمی اس کے ساتھ کھڑا ہے ۔ وہ اس کی خوبیاں بیان کر رہا ہے ۔ میں دل میں بہت خوش ہوتا ہوں کہ میں اس منقش صندوق کو اپنی والدہ کو تحفے کے طور پر دوں گا جو اس قیمتی تحفے کو بہت پسند کریں گی ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ کاروبار میں وسعت ہو گی اور برکت بھی۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

صحرا میں پیدل چلنا
رقیہ سلطانہ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک صحراء اور ویران بنجر جگہ پر چل رہی ہوں ہے ۔ گرمی کی وجہ سے چلنا بھی مشکل ہے۔ مگر مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کہاں ہوں ۔ میرے لئے ادھر ادھر گرم ریت کے ٹیلوں پہ چلنا بھی مشکل ہے مگر مجھے کہیں سے راستہ نہیں مل رہا نہ کوئی آواز سنائی دیتی ہے ۔ بس صحرا ہی صحرا دور دور تک پھیلا ہوا ہے ۔

تعبیر : یہ خواب اللہ نہ کرے کسی پریشانی و نا گہانی آفت کو ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری معاملات میں قناعت اور ایمانداری کا مظاہرہ کریں ۔ سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار بھی کیا کریں ۔ ہو سکے تو حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی کریں ۔

سر چھوٹا اور جسم بڑا
شعیب احمد ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں خود کو شیشے میں دیکھ رہا ہوں اور حیران ہو رہا ہوں کہ کیسا شیشہ ہے جو میرا سر چھوٹا اور جسم اتنا بڑا دکھائی دے رہا ہے مگر پھر باتھ روم کے شیشے میں بھی خود کو ایسا ہی دیکھتا ہوں تو بہت پریشان ہوتا ہوں اور گھبرا کر اپنی بہن کو بلاتا ہوں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔

تعبیر: یہ خواب مالی معاملات میں پریشانی کو ظاھر کرتا ہے ۔ غیر ضروری اخراجات یا اصراف اس کا سبب ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں بھی رقم بلاک ہونے کا احتمال ہے ۔ اس سے اللہ نہ کرے کہ قرض تک کی نوبت آ سکتی ہے ۔ آپ حلال روزی کا اہتمام کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ صدقہ و خیرات بھی حسب توفیق کرتے رہا کریں ۔

گندا پانی
فرحان علی، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں گھر میں باتھ روم میں منہ ہاتھ دھو رہا ہوں مگر دیکھتا ہوں کہ پانی بہت گندا ہے اور بجائے صفائی کے میرے ہاتھ مزید گندے ہو چکے ہیں ۔ میں بہت پریشان ہوتا ہوں اور باھر آ کر دیکھتا ہوں کہ ناکافی روشنی میں مجھے پتہ ہی نہیں چلا ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری آ جائے جس کی وجہ سے آپ پریشان ہو سکتے ہیں ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ محفل مراقبہ میں بھی دعا کرا دی جائے گی ۔

گھر میں سانپ
مہر النساء، شاہ کوٹ
خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر سانپ کا خاندان کہیں سے آ گیا ہے اور ہم سب رات کو اپنے گھر سونے سے بہت پریشان بھی ہیں۔ خوف کی بناء پر کسی کو نیند بھی نہیں آ رہی ۔ جانے کس پہر رات کو ہماری آنکھ لگ جاتی ہے اور پھر دیکھتی ہوں کہ کسی بہت بڑے سانپ نے میرے بھائی کو کاٹ لیا ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی دشمن آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا جس سے آپ کو تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حفیظ یا اللہ کا ورد کیا کریں۔ کوشش کریں کہ کچھ صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ صبح بعد از فجر اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 101 مرتبہ نصرمن اللہ و فتح قریب پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا کریں کہ آپ کو دشمن کے شر سے مخفوظ رکھیں ۔

کمزور سیڑھیاں
شکیلہ خانم، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ اپنی چھت پہ ہوں اور اس سے بھی اوپر والی چھت پہ جانا چاہتی ہوں مگر سیڑھیاں اتنی کمزور اور خراب ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ جیسے ہی میں اوپر پاوں رکھوں گی وہ ٹوٹ جائیں گی ۔ میری بہن بھی مجھے سختی سے اوپر جانے سے منع کرتی ہے اور کہتی ہے کہ کوئی اس پہ قدم نہ رکھے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

والد کو سانس لینے میں دشواری
ارشد بٹ ، لاھور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم کھانا کھا رہے ہیں اور وہ میرے والد کے گلے میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے ان کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے ۔ اس پر میری امی بجائے ان کو پانی دینے کے چلانا شروع کر دیتی ہیں اور ان کو دیکھ کر میرے بہن بھائی بھی رونا شروع کر دیتے ہیں مگر ابو کو کوئی نہیں دیکھ رہا ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4420

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>